آسٹریلیا میں مقیم افغان پناہ گزین ہدایت اوسیان کے لیے اس برس کا لیس مرے ایوارڈ

آسٹریلیا میں مقیم افغان پناہ گزین ہدایت اوسیان کو انتہائی کم تعلیم کے باوجود درجنوں افراد کے لیے روزگار فراہم کرنے پر اس برس کے لیس مرے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

A man in glasses and a navy polo smiles into the camera, while two construction workers kneel behind him.

Hedayat Osyan is the winner of the 2024 Australia for UNHCR – SBS Les Murray Award for Refugee Recognition. Through his social enterprise, CommUnity Construction, Oysan trains and employs refugees in construction, empowering them to become self-sufficient. Source: Supplied / Australia for UNHCR/Daniel Guia

سات برس قبل انہوں نے کم یونٹی کنسٹرکشن کے نام سے اپنی فرم قائم کی اور دیکھتے دیکھتے انتہائی کم انگلش بولنے کی صلاحیت کے باوجود انہوں نے نہ صرف اپنے کاروبار کو خوب وسعت دی بلکہ درجنوں دیگر افراد کے لیے بھی روزگار کے مواقع فراہم کیے۔

اب ان کے اعزازات میں یہاں کا معتبر لیس مرے ایوارڈ بھی شامل ہوگیا ہے۔

یہ ایوارڈ ایس بی ایس کی جانب سے اسپانسر کیا جاتا ہے اور یہ ہنگری سے تعلق رکھنے والے سابق پناہ گزین لیس مرے کی یاد میں ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو پناہ گزینوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی کے لیے کچھ خاص کام سر انجام دیتے ہیں۔

A man standing in a white football shirt with black trim. Other men wearing the same shirt are behind him.
"We want to prove refugees are resilient, hard workers and bring new skills to society if you give them an opportunity," Osyan said. Source: Supplied / Australia for UNHCR/Daniel Guia
ایس بی ایس کے مینیجنگ ڈائریکٹر جیمز ٹیلر نے ہدایت عثیان کو اس اعزاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا: " میں ہدایت اوسیان کو ان کی بہت سی کامیابیوں اور ایک کمزور کمیونٹی کے لیے روزگار فراہم کرنے ، جس کو ایک قابل اعتماد پارٹنر کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے کیریئر اور معاش کے لیے راہیں تیار کر سکیں، پر مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔

اوسیان کا تعلق افغانستان کی ہزارہ برادری سے ہے۔ طالبان نے ان کے آبائی علاقے غزنی پر سال 2009 میں حملہ کیا تھا، جس کے بعد وہ فرار ہوکر کشتی کے ذریعے آسٹریلیا پہنچے تھے۔

انہیں تین ماہ تک کرسمس جزیرے پر قید رکھا گیا تھا۔

سال 2010 میں انہیں قانون طور پر رہنے کی اجازت دی گئی جس کے بعد وہ سڈنی میں مقیم ہوگئے اور انگلش سیکھنا شروع کیا اور پھر مرسڈین ہائی اسکول میں بارہویں پاس کی۔

تب سے اب تک انہوں نے قریب 90 پناہ گزینوں کو کنسٹرکشن کے کام کی تربیت فراہم کر رکھی ہے، جن میں سے قریب 60 برسرروزگار ہیں اور قریب چار دیگر نے اپنے ذاتی کاروبار شروع کر رکھے ہیں۔

ہدایت اوسیان کہتے ہیں: "ہم پناہ گزینوں کو آگے بڑھنے اور خودمختار ہونے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ہم یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں یہ پناہ گزین بہادر اور محنت کش اور معاشرے میں نت نئی مہارتیں لے کر آتے ہیں۔"

شئیر
تاریخِ اشاعت 23/04/2024 4:48pm بجے
پیش کار Shadi Khan Saif
ذریعہ: SBS