این زیک ڈے کیا ہے؟ اُسے پچیس اپریل کو کیوں منایا جاتا ہے؟

ہر سال پچیس اپریل کو آسٹریلیا میں این زیک ڈے کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

People wave flags as an ANZAC Day parade marches by in Sydney, Australia, Saturday, April 25, 2015.

Source: AP Photo/Rob Griffith

 ملک میں اور دنیا بھر میں  بسنے والے آسٹریلین اس دن کو جنگ میں مرنے والوں کے یاد میں مناتے ہیں اور اس سلسلے میں پریڈ، ریمیمبرنس ڈے یا مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

 

این زیک اور پچیس اپریل ؟

"این زیک" ایک وضعی لفظ ہے جو "آسٹریلین اور نیوزی لینڈ آرمی کورپس" کے حروف کو ملا کر بنایا گیا ہے

 ۔25 اپریل 1915 کو آسٹریلوی اورنیوزی لینڈ کی افواج نے ترکی کے علاقے گیلی پولی میں قدم

رکھا تھا۔

یہ وقت صبح صادق کا تھا اور پہلی دفعہ افواج اکھٹے ہوکراس جنگ میں لڑ رہے تھے۔

اور اسی وقت سے لفظ " این زیک" وجود میں آیا۔
Personal messages are seen amongst the poppies on the Roll of Honour during Remembrance Day at the Australian War Memorial, in Canberra.
Canberra'daki anma töreni geöen yılların aksine daha az kişiyle ve COVID-19 kurallarına göre yapıldı. Source: AAP
 

پہلی جنگِ عظیم جسے اب سو سال ہوچکے ہیں، اس میں آسٹریلوی افواج جن میں سیلر، ائیرمین اور  حاضرسروس سے منسلک عملہ افراد شامل ہیں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا تھا۔

اب تک تقریباّ ایک لاکھ سے ساتھ آسٹریلوی جنگ یا اس سے منسلک سروس کی مد میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

آسٹریلین وار میموریل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر برینڈن نیلسن کا کہنا ہے کہ "ہر ملک کی اپنی کہانی ہے اور ہماری کہانی این زیک ڈے ہے۔

ویسے تو دنیا بھر میں ممالک اپنی کامیابیوں کو مناتے ہیں یا پہلی جنگِ عظیم کی کاوشوں کو گیارا نومبر کے دن "ریمیمبرنس ڈے" کے طور پر مناتے ہیں، لیکن آسٹریلیا اس معاملے میں منفرد ہے، چونکہ  وہ اپنی فوجی شکست کو مناتا ہے۔

اس دن آسٹریلیا کی تمام جنگی عملی ناکاردہ ثابت ہوئیں تھیں اور گیل پولی پر چڑھائی میں ناکامی ہوئی تھی۔ صرف رات کی تاریکی میں فوجی کی کامیاب واپسی ہی ممکن ہوسکی تھی۔

گیلی پولی کے محاظ پر آٹھ ہزار آسٹریلوی فوجیوں نے جانیں گوائی تھیں۔
Medals
Source: AAP


ڈیکن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر کیرولن ہولبرک نے این زیک ڈے کے مختلف موضوعات پر لکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپریل انیس سو پندرہ سے شروع ہونے والے واقعات اور گیلی پولی محاظ نے آسٹریلیا میں دیومالائی حیثیت اختیار کرلی ہے۔
"ہم ایک ایسا ملک تھے جو ہمیشہ جو ایک مخصوص روایت کی تلاش میں تھا، ایک روایت جو ہمیں اعتماد دے، اور این زیک ڈے نے اس پر پورا اُترا۔
بیسویں صدی کے پہلے سال ہی آسٹریلیا کولونیز کے ملاپ سے ایک فیڈیریشن بنا تھا۔

آسٹریلوی افواج نے اگرچہ سوڈان اور بوئر جنگ میں حصہ لیا تھا لیکن یہ پہلا موقع تھا جب آسٹریلیا نے ایک ملک کی حیثیت سے جنگ لڑی تھی ۔

کیا این زیک ڈے جنگ کو فروغ دیتا ہے؟

  ڈاکٹر نیلسن کا کہنا ہے کہ یہ دن ہر آسٹریلوی کی شناخت بن گیا ہے لیکن یہ جنگ کو فروغ نہیں دیتا۔
" این زیک ڈے اصل میں جنگ کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ جنگ کے ذریعے محبت اور دوستی کا پیغام دیتی ہے۔"
"ہم جنگ میں فتح یاب تو ہوئےلیکن تقسیم بھی تھے اور باسٹھ ہزار افراد کا غم بھی منارہے تھے۔ اس کے باوجود ہمیں یہ سمجھ آیا کا آسٹریلین ہونا کسے کہتے ہیں، جس نے ہمارے اندر یقین پیدا کیا۔"
Gallipoli Armistice
In Gallipoli, bodies are buried on the 24 May Armistice during the Assault on Baby 700 Source: Supplied

این زیک ڈے آسٹریلیا میں کیسے منایا جاتا ہے؟

پورے دن ملک کے مختلف علاقوں میں تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور مرنے والوں کو یاد کیا جاتا ہے۔

دن کی شروعات "ڈان سروس" سے ہوتی ہے۔ ساڑھے پانچ بجے  پو پھٹنے کے وقت آسٹریلین جمع ہوتے ہیں، دعائیں کرتے ہیں اور مرنے والوں کی یادگاروں پر پھول چڑھاتے ہیں۔

ایک منٹ کی خاموشی کی جاتی ہے اور قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے۔

سورج طلوع ہونے کے بعد مارچ اور پیریڈ کا آغاز ہوتا ہے جس میں جنگِ عظیم اول اور دوئم کے سابق فوجیوں کے علاوہ دیگر فوجی دستے بھی شرکت کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ہول برک کا کہنا ہے کہ این زیک کے لفظ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے آسٹریلیا کی ریاستوں نے فوری طور پر قوانین نافظ کر دیئے تھے کہ کوئی بھی اس لفظ کو کسی اور چیز کے لئے یا کسی اور مفہوم کے ساتھ استعمال نہ کرے۔

" انیس سو ستائیس سے این زیک ڈے پر عام تعطیل ہوتی ہے جبکہ انیس سو سولہ سے ہی اسے کمرشل ہونے سے روکنے کیلئے قوانین نافظ کردیئے گئے تھے۔

ایک اندازے کے مطابق این زیک ڈے پر آسٹریلیا ساڑھے پانچ سو ملین ڈالر خرچ کرتا ہے۔

" وفاق این زیک ڈے کی مد میں تین سو تیس ملین ڈالر خرچ کرتا ہے، جبکہ ریاستیں اور دیگر علاقے ایک سو چالیس ملین ڈالر اور کارپوریٹس تقریباّ اٹھارہ ملین ڈالر کا خرچہ کرتی ہیں" ڈاکٹر ہول بروک۔

۔ایس بی ایس اردو کو اور پرفالو کیجئے۔

اور  ریڈیو پروگرام کو بدھ اور اتوار کی شام رات چھے بجے سنیئے۔

 

 

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 23/04/2019 1:42pm بجے
شائیع ہوا 23/04/2019 پہلے 2:08pm
تخلیق کار Talib Haider