سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں معروف کھلاڑیوں کے ساتھ عید

سڈنی کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں پہلی بار عید کی رنگا رنگ مگر پُر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کھیلوں کی دنیا کی جن معروف شخصیات نے شرکت کی ان میں پاکستان کے سابق کرکٹر وقار یونس، آسٹریلین سابقہ کرکٹر بریٹ لی اور سڈنی روسٹر کے مقبول مسلم کھلاڑی سونی بلِ ویلیمز بھی موجود تھے۔

آسٹریلیا میں کھیلوں میں تنوع اور ملٹی کلچرزم کے فروغ کی ایک نئی مثال قائیم ہوئی جہاں سڈنی کرکٹ گراوینڈ کی تاریخ میں پہلی بار عید الفطر کا تہوار منایا گیا، اذان دی گئی اورساتھ ہی لیجنڈری کرکٹرز وقار یونس اور بریٹ لی کے ساتھ فورم بھی منعقد ہوا۔ عید کے خصوصی پروگرام میں آسٹریلیا کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ شرکا نے عید جیسے تہوار کو کرکٹ گراؤنڈ کے ہال میں منعقد کرنے کو ملٹی کلچر آسٹریلیا اور کھیلوں میں ڈائیورسٹی  کے فروغ کے لئے ایک تاریخی اور اہم موقع قرار دیا ۔

تقریب کے میزبان کامل خان نے ٹویٹر پر سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اس تقریب کے انعقاد کو مثبت  اور تاریخی قدم قراردیا۔ کامل نے ایس سی جی میں پہلی بار عید الفطر کے جشن کے عشائیہ کی میزبانی کرنے کو اپنے لئے ایک بڑا اعزازقرار دیا ۔
مقررین نے کامل خان کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے اسے کھیلوں میں ملٹی کلچرزم اور ڈائیورسٹی کے فروغ کی جانب اہم سنگ میل قرار دیا
Eid event at Sydney Cricket Ground
Eid event at Sydney Cricket Ground Source: SBS
عید الفطر کی تقریب میں کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نک ہاکلے بھی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ دنیا بھر کے معروف کرکٹرز اور کھیلوں کی معروف شخصیات کے  ویڈیو پیغامات دکھائے گئے۔پیغامات بھیجنے والوں میں شعیب اختر، ہربھجن سنگھ  اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جنرل منیجر وسیم خاں سمیت کئی ممتاز افراد بھی شامل تھے۔ 
Eid function at SCG
(R-L) Sydney Roosters player Sonny Bill Williams, Preston Lee, Brett Lee with host Kamil Khan. Source: Kamil Khan
کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او  نکِ ہاکلی اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ عید جیسے تہوار کا سڈنی کے تاریخی کرکٹ گراؤند  میں انعقاد کھیلوں میں تنوع  کے

مثبت قدم کو اجاگر کرتا ہے۔ اس تقریب میں عشا کی اذان دی گئی اور روڈ حادثے میں ہلاک ہونے والے سابق آسٹریلین کرکٹر اینڈریو سائیمنڈز کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
Eid celebrated at SCG
Eid celebrated at SCG Source: SBS
پینل ڈسکشن کا سیشن حاضرین کی خصوصی توجہ کا مرکز رہا جس میں بات کرتے ہوئے پاکستانی لیجنڈری کرکٹر وقار یونس اور آسٹریلین سابق کرکٹر بریٹ لی نے اپنے  کرکٹ سے کمنٹری تک کے سفر کے تجربے کا ذکر کیا۔ دونون لیجنڈری کھلاڑیوں نے اپنے دور کے بہترین اور یادگار میچز کا ذکر کیا۔
Eid celebration at SCG
(l-R) Waqar Younis, Brett Lee with sports journalist Mike Coward. Source: Kamil Khan
وقار یونس کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کمنٹری کرتے وقت ایک کپتان کی نظر سے ہر کھلاڑی کی کارکردگی پر  نظر رکھتے ہوئے تبصرہ کرتے ہیں۔ بریٹ لی  رواں تبصرے کو ایک مختلف تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روان تبصرہ اور تجزیہ کرتے وقت وہ  کھیل کے ہر پہلو پر نظر رکھ سکتے ہیں جو خود میدان میں کھیلتے ہوئے ممکن نہیں ہوتا ۔
EID at SCG
(R-L) Pakistani high commissioner Zahid Hafeez Chaudhri, Kamil Khan and Brett Lee. Source: Kamil Khan
یاد رہے کہ اس سے پہلے انگلش کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ماہ  لندن کے معروف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پہلی افطار ڈنر کا اہتمام  کیا تھا جس میں دیگر مہمانوں کے ساتھ انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان آئن مورگن بھی شریک تھے۔  


 پوڈکاسٹ اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 18/05/2022 2:08pm بجے
شائیع ہوا 19/05/2022 پہلے 12:33pm
تخلیق کار Rehan Alavi