آسٹریلیا میں قرضہ لینے کے قوانین میں نرمیوں کا امکان ، لیکن قرض لیتے وقت کیا احتیاط ضروری ہے؟

وفاقی حکومت قرض دینے کے قوانین کو آسان بنانے کے لئے کوشاں ہے ، امید ہے کہ اس سے معیشت کو متحرک کرنے میں مدد ملے گی۔ لیکن ماہرین نے خبردار کرتے ہیں کہ اگر قرض لینا آسان ہو تو اس کی ادائیگی کی منصوبہ بندی اور بھی ضروری ہوجاتی ہے ۔جانئے موجودہ حالات میں ذمہ داری سے قرض لینا پہلے سے کہیں زیادہ کیوں ضروری ہے۔

Hispanic family in front of house

Source: Getty Images/Ariel Skelley

کوویڈ  کے تناظر میں  وفاقی حکومت نے قرض  کے قوانین میں اصلاحات کے لئے ایک بل پیش کیا ہے ، تاکہ صارفین اور کاروباری اداروں کو ْرض کے حصول میں آسانی دی جائے۔ اس تجویز کا مقصد قرض دہندگان کے لئے قرض کی درخواست کا عمل آسان بنانا ہے ، اور قرض دہندگان کے  قرض کی واپسی کی صلاحیت کی جانچ اور توثیق کرنے کے کے طریقوں میں نرمی ہو جائے گی۔

رولینڈ بلیئر آسٹریلیا کی معروف آزاد مالیاتی موازنہ سائٹ کریڈٹ ورلڈ کے بانی ہیں ، جو ذاتی قرضوں کی اسکیموں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان مجوزہ تبدیلیوں کے ساتھ ، یہ ضروری ہے کہ صارفین ذمہ داری سے قرض لیں۔
Woman going through bills, looking worried
Consider the potential for interest rate rises when calculating how much you can realistically borrow. Source: Getty Images/urbazon

اگر آپ 2021 اور اس سے آگے قرض لینے کے خواہاں ہیں تو ، مسٹر بلیئر کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے کے امکانات پر غور کرنا اور قرض لینے سے پہلے اس سے جڑی شرائیط پر نظر رکھنا بھی ضروری ہے۔
Close up of signing a mortgage contract in the office.
Under the proposed changes creditors who borrow money irresponsibly will no longer face civil and criminal penalties. Source: Getty Images/skynesher
گولڈن ایگ مارگیج بروکرز کے بانی  میکس فیلپس ، قرض کی نفسیات میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے سود کی شرح بڑھ جاتی ہے اور آپ کو قرض ادا کرنے کے لئے مزید وقت درکار ہوتا ہے تو آپ کو قرض کی اقساط کی ادائیگی میں کچھ  مہلت مل سکتی ہے۔
Las personas de comunidades diversas en Australia entre las más afectadas por la crisis económica de la pandemia.
If English is not your first language, financial counsellors at the National Debt Helpline can use free interpreting services Source: Getty Images/redhumv
وہ مستقبل میں اور حال ہی میں ہونے والی آمدنی ، اخراجات اور توقعات سمیت متعدد عوامل کو دیکھنے کا مشورہ دیتے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ  یہ حساب لگانا ضروری ہے کی کتنی مدت کے لئے کتنا قرض لے سکتے ہیں۔

قرض کے حصول میں نرمیوں کے کچھ رسک بھی ہیں جس سے کئی گروپ مراثر ہو سکتیں جن میں عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں جو اپنی اسطتاعت سے ذیادہ قرض لے کر مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔ دیگر آنے والے خرچے اور موجودہ ذمہ داریوں پر پہلے سے نظر رکھ کر اقرض لینے کے بعد کی استطاعت کا انداذہ لگایا جا سکتا ہے۔لیکن مسٹر بلیئر کا کہنا ہے کہ قرض دینے کے ذمہ دار قوانین میں نرمی کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ  کم آمدنی والے خاندان یا بڑی عمر کے افراد کسی فراڈ یا  مجرموں  کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے مئی تک قرضوں میں نرمی کے اس بل پر بحث روک دی تھی۔

مفت اور خفیہ مالی مشاورت کے لئے ،پر پر رابطہ کریں۔

Call 1800 007 007 to find out how can help.


 




 

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 7/04/2021 1:21pm بجے
شائیع ہوا 7/04/2021 پہلے 1:45pm
تخلیق کار Josipa Kosanovic