Breaking

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح بڑھا کر 'ممکنہ' کر دی گئی ہے۔

حکام نے اپریل کے بعد سے آٹھ ایسے واقعات کی تحقیقات کی ہے جن کا تعلق دہشت گردی سے ہو سکتا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ ہوناضروری نہیں مگر یہ ناممکن بھی نہیں۔

A man in a black suit white shirt and orange tie

Prime Minister Anthony Albanese says Australia's terror threat has been raised from 'possible' to 'probable'. Source: AAP / Mick Tsikas

اپریل سے آسٹریلیا میں آٹھ واقعات کی تحقیقات کے ساتھ آسٹریلیا میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو “ممکنہ” تک بڑھا دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم انتھونی البانیس نے کہا کہ 2022 میں خطرے کی سطح کو کم کردیا گیا تھا لیکن سیاسی اور نظریاتی اسپیکٹرم میں انتہاپسندی کے اضافے نے اپ گریڈ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
البانیس نے کینبرا میں صحافیوں کو بتایا، “میں آسٹریلین باشندوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ تمام تر احتیاط کے باوجود اس اپ گریڈ کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی حملہ ہونے والاے ہے مگر ایسا بھی نہیں کہ کبھی کوئی دہشت گرد حملہ ممکن نہیں۔ یہ اپ گریڈ کسی خاص تحقیق یا کسی ایک واقعے کی جانچ سے منسلک نہیں۔
“لیکن ہمیں جو مشورہ موصول ہوا ہے وہ یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ آسٹریلین انتہائی نظریات کی زیادہ تبدیل ہوتی شکلوں کو قبول کر رہے ہیں اس لئے چوکس رہنا ہماری ذمہ داری ہے۔”
آسٹریلیا میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو "ممکن" سے بڑھا کر "ممکنہ" کر دیا گیا ہے۔


ادارتی نوٹ: "ممکن Possible " اور "ممکنہ Probable " دونوں لفظ امکان کو ظاہر کرتے ہیں، لیکن یہ مختلف درجے کی یقینیت کو ظاہر کرتے ہیں:
- ممکن: اس اصطلاح کا مطلب ہے کہ کچھ ہو سکتا ہے، لیکن یہ اس بات کی کوئی مضبوط نشاندہی نہیں کرتی کہ یہ کتنا ممکن ہے۔ یہ بتاتی ہے کہ واقعہ ممکنہ طور پر ہو سکتا ہے، بغیر کسی خاص امکان کے۔ یہ یقینیت کی کم سطح کو ظاہر کرتی ہے۔

- ممکنہ: اس اصطلاح کا مطلب ہے کہ کچھ ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ یہ ظاہر کرتی ہے کہ واقعہ صرف ممکن نہیں بلکہ ہو سکتا ہے کہ وہ ہونے کا زیادہ امکان ہو۔ یہ "ممکن" کے مقابلے میں واقعے کے ہونے کی زیادہ توقع کو ظاہر کرتی ہے۔
دہشت گردی کی خطرے کی سطح کے تناظر میں:
- ممکن: دہشت گرد حملے کا امکان ہے، لیکن معلومات یا انٹیلیجنس یہ نہیں بتاتی کہ یہ زیادہ ممکن ہے۔
- ممکنہ: انٹیلیجنس یا معلومات یہ بتاتی ہیں کہ دہشت گرد حملے کے ہونے کا زیادہ امکان ہے، جو کہ "ممکن" ہونے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 5/08/2024 12:19pm بجے
شائیع ہوا 5/08/2024 پہلے 12:38pm
تخلیق کار Rania Yallop
ذریعہ: SBS