گریٹا گیروِگ اس وقت آسمان کو چھو رہی ہوں گی کیونکہ ان کی فلم باربی نے تھیٹروں میں صرف تین ہفتوں کے دوران ہی باضابطہ طور پر عالمی ٹکٹوں کی فروخت میں 1 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی ہے، باربی نے خواتین ہدایت کاروں کی کامیابی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو اس سے قبل پیٹی جینکنز کے پاس تھا، جنہوں نے ونڈر وومن بنانے میں حصہ لیا تھا۔
باربی، کی ہدایتکارہ گیروِگ اس فلم کی مشترکہ مصنفہ بھی ہیں۔ فلم نے اس ہفتے کے آخر میں شمالی امریکہ میں 4,178 ملین اور دیگر ملکوں میں 53 ملین ڈالر(80 ملین ڈالر) کا ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔

In modern box office history, just 53 movies have made over a billion dollars.
اسٹوڈیو کی ملکی اور بین الاقوامی تقسیم کی نگرانی کرنے والے جیف گولڈسٹین اور اینڈریو کرپس نے کہا، "بطور ڈسٹری بیوشن چیف، ہم اکثر کسی فلم کی کارکردگی سے بے خبرنہیں ہوتے، لیکن باربیلین نے ہماری تمام پیشین گوئیوں کے ہدف کو پار کر لیا ہے۔
فلم کی ٹیم کے ایک مشترکہ بیان کے مطابق باکس آفس کی جدید تاریخ میں، صرف 53 فلموں نے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی ہے، جس میں افراط زر کا حساب نہیں ہے، اور باربی اب ایک خاتون کی ہدایت کاری میں بننے والی سب سے بڑی فلم ہے، جس نے ونڈر وومن کے US$821.8 ملین (1.24 $ بلین) مجموعی عالمی آمدنی کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

The film has dominated the box office with record-breaking sales. Source: AP / Warner Bros. Pictures
- Frozen ۔ $1.3بلین ($1.97 بلین) ۔ ہدایت کاری جینیفر لی
- Frozen 2 ۔ $1.45بلین ($2.2 بلین)۔ ہدایت کاری جینیفر لی
- کیپٹن مارول $1.1 بلین (1.67 بلین) ، ہدایت کاری اینا بوڈن
باربی نے مقامی طور پر کیپٹن مارول کو $459.4 ملین بمقابلہ $US426.8 ملین کے ساتھ پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس طرح خواتین کے ذریعہ ہدایت کردہ لائیو ایکشن فلموں کے لئے شمالی امریکہ کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔
نیا مقابلہ اس ہفتے کے آخر میں اینی میٹڈ، پی جی ریٹیڈ ٹین ایج میوٹینٹ ننجا ٹرٹلز: میوٹینٹ میہیم اور جیسن سٹیتھم شارک سیکوئل میگ 2: دی ٹرینچ کی شکل میں سامنے آیا، یہ دونوں ہی فلمیں کرسٹوفر نولان کی اوپن ہائیمر کے ساتھ سخت مقابلے میں تھیں۔
Meg 2 بالآخر 3,503 مقامات سے $30 ملین کے افتتاحی ویک اینڈ کے ساتھ آگے بڑھنے اور دوسرے نمبر پر آنے میں کامیاب ہوا۔
تیسری پوزیشن Oppenheimer کو حاصل ہوئی، جس نے شمالی امریکہ کے 3,612 مقامات سے 28.7 ملین ڈالر کا اضافہ کیا، جس سے اس کی گھریلو کل $228.6 ملین ہو گئی۔