جوئیل کمبر ہسپتال میں نو گھنٹے کے ایک پیچیدہ آپریشن کے بعد اب صحت یابی کی طرف گامزن ہیں، اس آپریشن نے ان کی جان بچائی ہے پچھلے ہفتے، 35 سالہ نوجوان کی کھوپڑی کی بنیاد سے گولف بال کے سائز کا ٹیومر نکالا گیا تھا۔
جوئیل نے سرجری سے قبل ایس بی ایس کو بتایا کہ "میں نے ٹیومر کے نتیجے میں اپنے دائیں کان کی مکمل سماعت کھو دی ہے۔"
"میرے چہرے کے اعصاب پر اثر انداز ٹیومر نے میرے چہرے کے دائیں طرف کے پٹھوں کے کنٹرول کو متاثر کیا ہے۔
جبکہ میں اپنی دائیں آنکھ کو کنٹرول کرنے سے بھی قاصر ہوں۔

Joel Kimber is being treated at the Chris O'Brien Lifehouse, a not-for-profit integrated cancer treatment centre in Sydney's Camperdown. Source: SBS / Sandra Fulloon
"مجھے یاد ہے کہ ایک ای میل موصول ہوئی تھی اور اس میں تحریر تھا کہ یہ ایک برین سرجن کی جانب سے موصول ہوئی ہے اور ایسی کوئی بھی چیز وصول کرنا ایک خوفناک تجربہ ہے،" وہ کہتے ہیں۔
"اور یہ واقعی، واقعی مشکل وقت تھا۔ میں نہیں جانتا تھا کہ کیا ہونے والا ہے۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ کیا میرے پاس صرف تین مہینے جینے کے لیے ہیں؟ یا میری باقی زندگی کیسی گزرے گی؟"
ان کے چہرے کے اعصاب کی طرف بڑھتے اس نایاب قسم کے ٹیومر کو شیونومہ کہا جاتا ہے، جو اعصابی نظام میں بنتا ہے۔
جوئل کا علاج کرس اوبرائن لائف ہاؤس میں ماہرین کے ذریعے کیا جا رہا ہے، جو سڈنی کے کیمپر ڈاؤن میں ایک غیر منافع بخش مربوط کینسر کے علاج کے مرکز ہے۔

Dr Shivalingham grew up in Sydney's north, and later studied medicine in Australia and the UK. Six years ago, she stepped into the director of neurosurgery role at the Chris O'Brien Lifehouse. Source: SBS / Sandra Fulloon
وہ بتاتی ہیں کہ "چہرے کے نیوروماس یا شیونومہ [چہرے کے اعصاب پر] دراصل بہت کم ہوتے ہیں۔"
"اور اگرچہ یہ ایک کم سامنے آنے والا ٹیومر ہے، یہ بڑھتا رہے گا اور [جوئل کے دماغ پر] مزید دباؤ ڈالتا رہے گا جو بالآخر جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔"
کرس اوبرائن لائف ہاؤس میں انسانی جان بچانے کے لئے خدمات شیولنگھم کے لیے فخر کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے، جو 1984 میں اپنے خاندان کے ساتھ بچپن میں سری لنکا سے فرار ہونے کے بعد آسٹریلیا پہنچی تھیں۔
سری لنکا کی خانہ جنگی سرکاری طور پر جولائی 1983 میں ملک کے دارالحکومت کولمبو میں تاملوں کو نشانہ بنانے کے ایک دن کے فسادات کے بعد شروع ہوئی۔ یہ 2009 تک جاری رہی۔
شیولنگھم کہتی ہیں، "1983 میں، کولمبو میں خانہ جنگی کے دوران، ہمارا پورا محلہ چند گھنٹوں میں ہی ختم ہو گیا تھا۔"
"زیادہ تر تامل اس مخصوص محلے میں رہتے تھے، اور اسی وجہ سے ہمیں نشانہ بنایا گیا۔
"ہمارے تمام گھر جل گئے اس لیے ہمیں بھاگنا پڑا اور ایک پناہ گزین کیمپ میں جانا پڑا۔
"یہ ایک تکلیف دہ تجربہ تھا - اب بھی مجھے بہت جذباتی کر دیتا ہے۔"

Dr Brindha Shivalingham, pictured here at the age of 10, left Sri Lanka when she was still a child. Source: Supplied / Dr Brindha Shivalingham.
وہ کہتی ہیں، "ایک چیز جو میں واقعی میں حاصل کرنا چاہتی تھی جب میں بورڈ پر آئی تھی، وہ دماغ کے کینسر کے لیے ایک ایسا مرکز قائم کرنا تھا جہاں مریضوں کی دیکھ بھال مکمل طور پر محسوس ہوتی تھی۔ اور یہ درحقیقت میں میری سب سے قابل فخر کامیابی ہے۔"
پچھلی دہائی کے دوران، انہوں نے نصف ملین سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا ہے، جس نے ڈاکٹر کرس اوبرائن کے مریض پر مبنی کینسر کی سہولت کے وژن کو پورا کیا ہے۔
تاہم، 15 نومبر 2013 کو اس کے افتتاح کا دن اداسی کے رنگ میں لپٹا ہوا تھا۔

Dr Chris O'Brien. Source: Supplied / Chris O'Brien Lifehouse
"یہ میرے کام کا ایک بہت، بہت مشکل حصہ تھا اور اس خبر کو ان تک پہنچانا ناقابل یقین حد تک مشکل تھا۔
"ڈاکٹر اوبرائن خود کینسر کے ماہر تھے اور وہ بخوبی جانتے تھے کہ ان کے لیے اس خبر کا کیا مطلب ہے۔ لیکن انہوں نے یقیناً اس مرض کا سخت مقابلہ کیا۔
ڈاکٹر اوبرائن کا انتقال 2009 میں ہوا لیکن ان کا وژن باقی ہے۔ ہر سال یہ مرکز 60,000 سے زیادہ کینسر کے مریضوں کا علاج کرتا ہے۔
" کرس اوبرائن لائف ہاؤس نے نہ صرف مریضوں کی دیکھ بھال میں بلکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کینسر کی تحقیق میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے،" پروفیسر جیریمی کروک، سڈنی یونیورسٹی میں بائیو میڈیکل انوویشن کے سربراہ ہیں ، وہ کہتے ہیں۔
"اس کی تحقیقی سہولت تابکاری اور کیموتھراپی سمیت کینسر کے روایتی علاج کو بہتر بنانے میں مدد کر رہی ہے، جبکہ ٹیومر کو جراحی سے ہٹانے کے بعد بافتوں کی تعمیر نو پر بھی کام کر رہی ہے، مثال کے طور پر ہڈیوں کی تعمیر نو۔"
جوئل کے ٹیومر کو ہٹانا ایک کامیابی تھی اور شیولنگھم کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد چہرے کے افعال کو بحال کرنے کے لیے جدید تکنیکوں کا استعمال کیا گیا۔
وہ کہتی ہیں، "ہمیں ٹیومر تک پہنچنے کے لیے دماغ کی بنیاد پر کھوپڑی سے گزرنا پڑا۔ اور اس مقام پر بہت سے اہم اعصاب اور خون کی نالیاں بھی ہیں جن کی دیکھ بھال اور حفاظت کی ضرورت ہے۔"

Dr Brindha Shivalingham says innovative techniques were used to restore Joel Kimber's facial function post-surgery. Source: SBS
حالیہ پیش رفت کے باوجود، شیولنگھم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں اب بھی ہر سال 50,000 افراد کینسر سے مرتے ہیں اور مزید مالی امداد کی ضرورت ہے۔
وہ کہتی ہیں، "ہم اب بھی بہت سے لوگوں کو دماغی کینسر سے کھو رہے ہیں، اور یہ وہ چیز ہے جسے میں واقعی اگلے 10 سالوں میں تبدیل کرنا چاہتی ہوں۔"
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: