لیکمبا سے روز ہِل گارڈن تک کا اکیس سالہ سفر۔ چاند رات عید فیسٹیول ۲۰۱۹

برِ صغیر پاک و ہند سے آنے ولوں کے لئے چاند رات کو ایک ایسے تہوار کا درجہ حاصل ہے جب ہر طرف جشن کا سا سماں ہوتاہے۔ سڑکوں بازاروں اور محلوں میں گہما گہمی اور رونق کا راج ہوتا ہے ۔عید کی خریداری اور عید کے روایئتی کھانوں اور کپڑوں کی تیاری، گھروں اور محلوں گلیوں کی سجاوٹ اس رات کی رونق میں اضافہ کر دیتی ہے۔ اگر آپ عید کی گہما گہمی کی کمی محسوس کر رہے ہوں تو چاند رات عید فیسٹیول اس کمی کو پورا کر سکتا ہے۔ کیونکہ آسٹریلیا میں عید کے تہواروں میں اب چاند رات عید فیسٹول کو خصوصی اہمیت حاصل ہو چکی ہے۔

Moon night festival

Source: Supplied


شئیر
تاریخِ اشاعت 2/06/2019 1:45pm بجے
شائیع ہوا 2/06/2019 پہلے 1:55pm
تخلیق کار Rehan Alavi