اسلامی مہینہ رمضان سال کا ایک ایسا موقع ہوتا ہے جس میں آپ اپنے خاندان کے ساتھ روزے رکھتے ہیں، سحری و افطار کرتے ہیں۔ لیکن اس سال ہیری چین میں اپنے گھر سے دور ہے۔ وہ اس رمضان اپنے جیسے کئی طلبا کے ساتھ روزے رکھ رہا ہے جو مختلف ممالک میں اپنے گھروں سے دور سڈنی کی نیو ساوتھ ویلز یونیورسٹی میں پڑھنے آئے ہوئے ہیں۔
شمالی چین کے ہینان صوبے کے علاقے زینگزُو میں ہیری کا تعلق نسلی اقلیت والے گروہ ’ہوئی‘ سے ہے جو مزہب اسلام پر عمل کرتے ہیں۔
ہر روز سورج غروب ہونے کے بعد ہیری جوکہ یو این ایس ڈبلیو کی اسلامک سوسائیٹی کا رکن ہے، ادارے کے مزہبی سینٹر میں جاکر نماز ادا کرتا ہے اور ساتھ ہی اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ افطار کرتا ہے۔

Chinese Muslim Harry Dong observes Ramadan at UNSW with Muslim students from all over the globe. Source: SBS Chinese
چینی مسلمانوں میں ایک مشہور کہاوت ہے کہ سارے مسلمان بھائی اور بہنیں ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ تمام مسلمان ایک خاندان ہیں۔
اس لئے مجھے اکیلا پن محسوس نہیں ہوتا۔ ہم ایک ساتھ بیٹھ کر ایک دوسرے کی ثقافت اور مختلف زبانوں کے بارے میں جانتے ہیں۔
رمضان کے مہینے میں یونیورسٹی کی اسلامک سوسائیٹی مفت کھانا فراہم کرتی ہے جو مختلف شعبوں کے مسلمانوں کی جانب سے عطیہ کئے جاتے ہیں۔
ہیری ڈونگ کا کہنا ہے کہ سب سے اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ ہمیں کئی ممالک کا ذائقہ چکھنے کا موقع ملتا ہے۔
ہیری جہاں بھی جاتا ہے اپنے ساتھ قرآن رکھتا ہے۔
آسٹریلیا میں اسے چار سال ہوچکے ہیں لیکن وہ ہر روز نماز پڑھتا ہے اور قران کی تلاوت کرتا ہے۔
اس کے خیال میں مزہب نے اسے ایک اچھا انسان بنایا ہے۔
مسلمان ہونے کا مطلب مثبت سوچ رکھنا اور ہر روز ایک مثبت ذہن کے ساتھ اچھی طرح زندگی گزارنا ہے۔
چاہے زندگی کتنی مشکل کیوں نہ ہو، ہم اسے مسکراہٹ کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔
ہیری ڈونگ کے علاوہ ایسے کئی چینی مسلمان ہیں جو اپنے مزہب اور اس سے جڑی روایات کو آسٹریلیا میں برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

Muslim students prepare Iftar meals at ISOC UNSW. Source: ISOC UNSW
سڈنی میں ایک دہائی قبل بیجنگ سے آئے ہوئے یحییٰ نے آسٹریلیا میں چینی بولنے والے مسلمانوں کے لئے چائینیز اسپیکنگ مسلم ایسوسئیشن آف آسٹریلیا تشکیل دی تھی۔
یحییٰ کا کہنا ہے کہ چین کے شہروں سے ایسوسئیشن کے ارکان آسٹریلیا میں سڈنی اور میلبورن میں مقیم ہیں۔ ان شہروں میں ننگ زیا، زِنجیانگ، بیجنگ، ٹیانجن اور ہینان شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے مختلف سبربز میں یہ لوگ مقامی مساجد میں نماز پڑھتے ہیں اور روزہ افطار کرتے ہیں۔
مسلمانوں کے لئے رمضان ایک بہت مصروف مہینہ ہوتا ہے۔ہم ایک دوسرے کو گھروں پر بلاکر افطاری کراتے ہیں تاکہ اس کا ثواب مل سکے۔

Muslim students celebrate Ramadan on campus at UNSW Sydney. Source: ISOC UNSW
افطار اور کھانے کے بعد ہم مل کر مسجد جاتے ہیں، جہاں نماز پڑھتے ہیں اور قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں۔
یحییٰ کا کہنا ہے کہ چینی مسلمان نماز اور قران عربی میں ہی پڑھتے ہیں۔ سات سے آٹھ سال کے بچے بھی اگرچہ عربی نہیں سمجھتے لیکن آرام سے پڑھ ضرور لیتے ہیں۔
یحییٰ کا مزید کہنا ہے کہ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ اسلام صرف عربیوں کا مذہب ہے اور بدھمت کے ماننے والے صرف ایشیائی افراد ہیں، لیکن اسلام سب کے لئے ہے۔
چین میں لاکھوں مسلمان ہیں اور حلال ریسٹورانٹ ہر جگہ موجود ہیں۔
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے