- این ایس ڈبلیو میں نئے کیسز کی اکثریت 40 سال سے کم عمر کے لوگوں کی ہے۔
- وکٹوریہ کی پریمیئر کا زیادہ ٹیسٹنگ پر زور۔
- اے سی ٹی میں مقامی طور پر سترہ نئے کیسز ریکارڈ۔
- شمالی علاقہ جات میں کوئی نیا کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
نیوساوتھ ویلز:
این ایس ڈبلیو میں مقامی طور پر 452 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں ، جن میں سے کم از کم 50 کیسز انفیکشن کے دوران کمیونٹی میں موجود تھے۔ 65 فیصد نئے کیسز میں اکثریت 40 سال سے کم عمر کے لوگوں کی ہے۔ 70 کی دہائی کی ایک عورت جسے ویکسین نہیں دی گئی تھی ،موت واقع ہوئی ہے۔
لینوکس ہیڈ کے رہایشیوں کو پانی کی جانچ میں کووڈ کے اثرات ملنے کے بعد ٹیسٹ کروانے پر زور دیا گیا ہے۔
پریمیئر گلیڈس بریجیکلن نے 70 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین کے لیے خصوصی کال آؤٹ جاری کیا ہے۔
وکٹوریہ:
وکٹوریہ میں مقامی طور پر 24 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں سے تین کا تعلق موجودہ کلسٹر سے نہیں ہے۔ دس کیسز انفیکشن کے دوران کمیونٹی میں موجود تھے۔
پریمیئر ڈینیئل اینڈریو نے خاص طور پر سینٹ کِلڈا کے مضافاتی علاقوں میں ، بشمول پورٹ فلپ اور بے سائیڈ کے رہائشیوں پر ٹیسٹنگ میں اضافے پر زور دیا ہے۔
آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے
- کمیونٹی میں ایک مقامی کیس ریکارڈ ہونے کے بعد گریٹر ڈارون اور کیتھرین کا علاقہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر سے 72 گھنٹوں کےلیے سنیپ لاک ڈاؤن میں چلا جائے گا۔
- اے سی ٹی میں مقامی طور پر سترہ نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں جس کے ساتھ کینبرا میں فعال کیسز کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔ اے سی ٹی میں اب 100 کے قریب موجود ہی۔
- شمالی علاقہ جات میں 1846 ٹیسٹ میں سے مقامی طور پر صفر نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
- کوئینز لینڈ میں مقامی طور پر ایک کیس ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ کو گھر کے قرنطینہ میں تھا۔
Image
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:

Source: ALC