- این ایس ڈبلیو میں بائرن ، کیمپسی اور ٹویڈ دوبارہ لاک ڈاؤن میں داخل۔
- وکٹوریہ میں فعال کیسز کی تعداد چھ ہزار ہے ۔
- اے سی ٹی میں ذہنی صحت کی خدمات کے لیے اضافی فنڈنگ کا اعلان ۔
نیو ساؤتھ ویلز:
این ایس ڈبلیو میں مقامی طور پر 1022 نئے کیسز اور چار اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ 53 فیصد اہل رہائشیوں کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے۔
سڈنی سے ایک مثبت کووڈ کیس کے شمالی ساحل پر کئی کمیونٹیز کا دورہ کرنے کے بعد بائرن شائر ، کیمپسی اور ٹوئیڈ کے مقامی حکومتی علاقے آج شام 5 بجے سے سات دن کے لاک ڈاؤن میں داخل ہوجائیں گے۔
آج سے ، 18 سال سے کم عمر کے تین دوستوں کا گروپ گھر میں ایک دوسرے سے مل سکتا ہے جب تک کہ وہ 5 کلومیٹر کے اندر اور اسی مقامی علاقے میں رہتے ہوں۔ "فرینڈز ببل" کی اجازت صرف ان گھروں میں ہے جہاں تمام بالغوں کو مکمل طور پر ویکسین لگی ہو۔
آسٹریلین ریڈ کراس عارضی ویزوں پر یا این ایس ڈبلیو کے لاک ڈاؤن سے متاثرہ ویزوں کے بغیر لوگوں کو فراہم کرتا ہے۔
وکٹوریہ:
وکٹوریہ نے مقامی طور پر 603 نئے کیسز اور ایک موت ریکارڈ کی ہے۔
تعمیرات سے منسلک کئی کیسز کے بعد میٹروپولیٹن میلبورن ، جیلانگ ، سرف کوسٹ ، بلارات اور مچل شائر میں ، تعمیراتی صنعت کو دو ہفتوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
اس وقت انڈسٹری سے 403 مثبت کیسز منسلک ہیں ، جن میں سے 186 تعمیراتی سائٹس کے ہیں۔
وکٹوریہ ریاست بھر میں تین لاکھ سے زائد موڈرنہ ویکسین وصول کرنے کے لیے تیار ہے۔
اے سی ٹی:
علاقے میں مقامی طور پر 16 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ اینڈریو بار نے پورے علاقے میں ذہنی صحت، الکوحل اور دیگر منشیات کی خدمات کے لیے 14 ملین ڈالر کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔

Domestic infographic Source: SBS
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے: