ویکسین کی شرح میں اضافے کے لئے وکٹوریہ میں 21 ملین ڈالر کی مہم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
علاقائی نیو ساوتھ ویلز میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز تشویش کا باعث ہیں ۔
اے سی ٹی میں لاک ڈاون پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ۔
وکٹوریہ
وکٹوریہ میں آج 1،749 نئے مقامی کووڈ کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
ریاست میں 16 سال یا اس سے زائد عمر کی 4۔89 فیصد آبادی ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر چکی ہے جبکہ 2۔67 فیصد آبادی کو ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل ہو گئی ہیں ۔
پرئیمئر ڈینیل اینڈریوز نے ریاست میں ویکسین کی شرح بڑھانے کے لئے 21 ملین ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا ہے ، جن میں کمیونٹی کی ضرورت کے مطابق پاپ اپ ویکسین سینٹرز کا قیام، بکنگ اپائینمنٹ ، ٹرانسپورٹس اور دیگر شامل ہیں ۔
وکٹورین حکومت نے تصدیق کی ہے کہ ریاست میں ڈبل ویکسین کی شرح 70 فیصد ہونے کے بعد آئسولیشن کا دورانیہ کم کرنے کا فیصلہ بھی ترمیمی قوانین کی فہرست میں شامل کیا جائے گا ۔
نیو ساوتھ ویلز
نیو ساوتھ ویلز میں آج 273 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں جبکہ چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
12 سے 15 سال عمر کے 75 فیصد بچے اپنی ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر چکے ہیں جبکہ 5۔35 فیصد بچے ویکسین کی پوری خوراک لے چکے ہیں ۔
ریاست میں ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرنے والی آبادی کی شرح 80 فیصد کا ہدف بھی عبور کر گئی ہے ۔
چیف میڈیکل آفیسر کیری چینٹ کا کہنا ہے کہ علاقائی نیو ساوتھ ویلز میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز تاحال تشویش کا باعث ہیں ساتھ ہی انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ویکسین کروائیں ۔
اے سی ٹی
اےسی ٹی میں آج 24 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 21 کا تعلق پہلے سے موجود کیسز سے ہے ۔
ٹیریٹری میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کی 80 فیصد آبادی کے ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرنےکے بعد کووڈ -19 لاک داون پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔
جمعرات 21 اکتوبر کی نصف شب سے ضروری اور غیز ضروری ریٹیلز کو کھولنے کی اجازت ہے ۔
آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے
کوئینز لینڈ نے ریاست کی اہل آبادی میں کووڈ-19 ویکسین دونوں خوراکوں کی شرح70 ، 80 اور 90 فیصد ہونے کے بعد ظاہر کر دیا ہے ۔
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک: