نیو ساوتھ ویلز نے کاروبار کے لئے کووڈ-19 بحالی پیکج کا اعلان کیا ہے ۔
ریاست وکٹوریہ صحت کے شعبے میں اہم سرمایہ کاری کرے گی ۔
دولت مشترکہ کا دعویٰ ہے کہ دنیا میں پہلی مرتبہ بچوں میں ذہنی بیماریوں کے حوالے سے منصوبہ پیش کیا جائے گا۔
وکٹوریہ
وکٹوریہ میں آج کووڈ – 19 کے 1،466 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں جبکہ آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، اس وقت ہسپتال میں موجود 675 افراد میں سے صرف سات فیصد افراد مکمل طور پر ویکسین حاصل کرچکے تھے ۔
پرئیمیر ڈینیل اینڈریوز نے وکٹورینز کی حوصلہ افزائی کیہے کہ جیسے ہی ممکن ہو ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کریں ۔
ریاست نے دوبارہ کھلنے سے قبل صحت کے شعبے میں کئی ملین ڈاللر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔
ہسپتالوں میں موجود کووڈ فرنٹ لائن ورک فورس کی معاونت کے لئے 225 ملین ڈالر کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ 5۔2 ملین ڈالر بیرون ملک موجود صحت کے عملے کوبھرتی کرنے کے لئے مختص کئے گئے ہیں ۔
نیو ساوتھ ویلز
نیو ساوتھ ویلز میں آج 360 نئے مقامی کووڈ کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ پانچ افرادہلاک ہو گئے ہیں ۔
پرئیمئر ڈومینک پیروٹیٹ نے ریاست کے لئے کاروباری پیکج کا اعلان کیا ہے ۔
اہل تاجر کچھ خدمات اور فیسوں کے لئ 2000 ڈالر کی چھوٹ کا دعویٰ کر سکتے ہیں ۔ایسے کاروبار جو جلد تلف ہونے والی اجناس کی تجارت کرتے ہیں ان کے لئے کرسمس سے قبل کافی چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔
جناب پیروٹیٹ کا کہنا ہے کہ ہم کاروباری افراد کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے پیچھے موجود ہیں ۔
امکان ہے کہ ریاست مکمل ویکسین کی 80 فیصد شرح کا ہدف پیر تک مکمل کر لے گی ، جو پابندیوں میں نرمی کے لئے اگلا مرحلہ ہے ۔
آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری
آے سی ٹی میں آج28 نئے مقامی کووڈ کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 22 کا تعلق پہلے سے معلوم کیسز سے ہے ۔
آسٹریلیا بھر میں گذشتہ 24 گھنٹے
کوئینز لینڈ میں کووڈ – 19 کا کوئی نیا کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا ۔
آسٹریلیا 8۔82 فیصد اہل آبادی نے ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر لی ہے جبکہ 4۔63 فیصد افراد مکمل ویسکین حاصل کر چکے ہیں
وفاقی وزیرصحت گریک ہنٹ کا کہنا ہے کہ بالغ افراد کے لئے ویکسین کی بوسٹر خوراک سے متعلق مشاورت اکتوبر کے آخر سے قبل دستیاب ہوگی ۔
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک: