قونصل جنرل پاکستان سڈنی محمد اشرف نے ایس بی ایس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے عوام سے آپس میں محبت کا رشتہ ہے۔ انہوں نے بین کے خط لکھنے کے قدم کو بھی سراہا۔
خط کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خط موصول ہوتے ہی انہوں نے اس کا جواب دیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ پاکستان نا صرف بین کو خوش آمدید کہے گا بلکہ کھلے بازوؤں کے ساتھ استقبال کرے گا۔
بینجمن نامی بچے نے خط میں پاکستان سے پیار کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جب بڑے ہوں تو وہ پاکستان جانا چاہتے ہیں۔ انہیں کراچی اور اسلام آباد بہت پسند ہیں اور وہ ان شہروں میں ضرور جانا چاہیں گے۔چودہ سالہ بین نے سوال کیا کہ کیا پاکستان کا دورہ کرنے والے آسٹریلینز کو پسند کیا جاتا ہے یا نہیں اور یہ کہ وہ اپنے خط کا جواب ضرور چاہتے ہیں۔
14 year old ben wrote a letter to express his love for Pakistan Source: Twitter/ Muhammad Ashraf
جواب میں قونصل جنرل سڈنی محمد اشرف نے بین کے جذبات کو سراہتے ہوئے پاکستان کے بارے میں تفصیلا آگاہ کیا۔ محمد اشرف نے آسٹریلیا اور پاکستان کی مشترکہ چیزوں پر بات کی اور بین کو مقامی کرکٹ میچ دیکھنے کا بھی مشورہ دیا۔
قونصل جنرل نے اپنے جوابی خط میں نا صرف کراچی اور اسلام آباد کے بارے میں بین کو بتایا بلکہ پاکستان کی دیگر خوبصورت جگہوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔خط کے آخر میں قونصل جنرل نے پاکستانی کھانوں کی تعریف کی اور بین کو مستقبل میں پاکستان کا دورہ کرنے پر ان کا پرتپاک استقبال کرنے کا عندیہ دیا۔ ایس بی ایس سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور پاکستان آنا چاہتے ہیں اور ہم ان کو خوش آ مدید کہتے ہیں۔
Consul General Pakistan Sydney Muhammad Ashraf wrote back to 14 year old Benjamin on his wish to visit Pakistan. Source: Twitter/ Muhammad Ashraf
- نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- , ,
- یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے