میلبورن میں تائیکوانڈو کھلاڑیوں کی پناہ گاہ ، افغان خواتین کی نئی امید

میلبورن شہر کے جنوب مشرق نواحی علاقے کا ایک تائیکوانڈو سنٹر ان باصلاحیت خواتین افغانوں کے ایک گروپ کے لیے پناہ گاہ بن گیا ہے جو اس کھیل کے شوق کو آگے بڑھانے کے لیے طالبان سے فرار ہو گئی تھیں۔

A woman in a taekwondo uniform kicks a dummy.

Fatima Ahmadi practicing at the World Taekwondo Centre in Cranbourne, in Melbourne's southeast. Source: SBS

فاطمہ احمدی ان میں سے ایک ہیں جنہوں نے سال 2021 میں طالبان کے قبضے سے قبل افغانستان کی قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔

وہ اس کلب میں اپنے دفاع کے اس قدیم انداز کو اپنانے کے لیے دوسروں کو بھی ترغیب دے رہی ہے۔ اس کے لیے نظم و ضبط اور توازن میں مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کے بقول: "افغانستان جیسے ملک میں پروان چڑھنے کے بعد، تشدد اور صنفی عدم مساوات سب سے عام چیزیں تھیں۔ تائیکوانڈو نے مجھے اس طرح کے ماحول سے فرار کا موقع فراہم کیا اور مجھے اپنی توانائی کو کسی مثبت راستے پر منتقل کرنے کا چانس دیا۔"

"میں نے پانچ سال تک افغانستان کی نمائندگی کی۔ میں بین الاقوامی مقابلوں میں افغانستان کی نمائندگی کی، اور افغانستان کا جھنڈا لہرانا اور دوسرے ملک جا کر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے حصے میں آیا۔"

لیکن یہ سب تین سال پہلے بدل گیا۔
Two women wearing taekwondo uniforms pose for a photo with their arms folded.
Fatima Ahmadi (left) and Shekiba Fuladi are both from Afghanistan and train at the World Taekwondo Centre. Source: SBS
میلبورن شہر کے جنوب مشرق نواحی علاقے کا ایک تائیکوانڈو سنٹر ان باصلاحیت خواتین افغانوں کے ایک گروپ کے لیے پناہ گاہ بن گیا ہے جو اس کھیل کے شوق کو آگے بڑھانے کے لیے طالبان سے فرار ہو گئی تھیں۔

طالبان کے دور حکومت میں خواتین کے کھیل پر پابندی کے بعد، فاطمہ ان سات تائیکوانڈو ایتھلیٹس میں شامل تھی جنہیں 2021 میں آسٹریلوی تائیکوانڈو، آسٹریلوی حکومت اور اوشیانا تائیکوانڈو کی قیادت میں ایک ہائی رسک ریسکیو مشن میں افغانستان سے نکالا گیا تھا۔

طالبان کے قبضے کے بعد روپوش ہونے کے بعد، خواتین آسٹریلیا جانے کے لیے کاغذی کارروائی کے ساتھ زمینی سرحد عبور کر کے پاکستان آئیں۔

اپنے آبائی وطن اور بہت سے پیاروں کو پیچھے چھوڑنے کے باوجود، فاطمہ کی مہم عروج پر ہے۔ آسٹریلیا میں، اس کے پاس ایک نئی زندگی ہے، اور ایک نیا موقع ہے، اپنے شوق کو جاری رکھنے کا۔

وہ ان دنوں زیادہ تجربہ حاصل کرنے اور آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے کے لیے مقابلوں میں حصہ لینے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔

"میں واقعی مقابلوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میں اب اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کر سکتی۔ اس لیے میں عالمی چیمپئن شپ یا بیرون ملک مقابلوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے کی منتظر ہوں۔"

شکیبہ فولادی بھی فاطمہ احمدی کی طرح اپنے شوق کی تکیمل کے لیے پرعزم ہے۔
اس21 سالہ نوجوان لڑکی کا تعلق بھی افغانستان سے ہے اور وہ اپنی تربیت کے بارے میں اتنی ہی پرجوش ہے۔

"اگر آپ کسی بھی کھیل کے بارے میں پرجوش ہیں جو آپ کرنا چاہتے ہیں، تو مجھے لگتا ہے کہ آپ کو یہ ضرور کرنا پڑے گا۔"
"میں جانتی ہوں کہ اگرچہ ہم آسٹریلیا میں رہتے ہیں وہاں رکاوٹیں بھی ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ وہاں کافی لوگ نہیں ہیں جو ہمیں اپنی پسند کے کھیل کھیلنے کے لیے ہماری رہنمائی کر سکیں۔لیکن اگر آپ کافی پرجوش ہیں، تو مجھے لگتا ہے کہ اگر یہ آپ کے لیے کافی اہم ہے، تو آپ کو کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے، مواقع لینے، اور جہاں آپ جانا چاہتے ہیں وہاں جانے کے لیے اگلا قدم اٹھانا چاہیے۔"
A man posing for a photo with his arms folded.
Ali Rahimi is the chief instructor at the World Taekwondo Centre. Source: SBS
علی رحیمی ورلڈ تائیکوانڈو سنٹر کے چیف انسٹرکٹر ہیں۔ فاطمہ اور شکیبا دونوں کو علی رحیمی تربیت دے رہے ہیں، جو میلبورن کے بیرونی جنوب مشرق میں واقع ورلڈ تائیکوانڈو سینٹر کے چیف انسٹرکٹر ہیں۔ رحیمی کے بقول: "شکیبا اور فاطمہ جیسی لڑکیاں، وہ افغانستان میں اپنی امید کھو چکی ہیں، اور ہر ایک کا ایک مقصد ہوتا ہے، ان کی زندگی میں ایک خواب ہوتا ہے۔ شکیبا اور فاطمہ، انہوں نے زندگی کی امید کھو دی تھی۔"

ان کے بقول یہ لڑکیاں وہ مقام حاصل نہیں کر سکتی تھیں جو وہ چاہتی تھیں۔"اس لیے جب سے وہ آسٹریلیا آئی ہیں، یہ ان کے لیے ایک اچھا موقع ہے اور یہ ان سب کے لیے اپنا مقصد حاصل کرنے کا موقع ثابت ہو سکتا ہے۔"

یہ دونوں لڑکیاں بہت سے لڑکیوں کے لیے مثال بن کر سامنے آرہی ہیں۔

افغانستان میں خواتین کو درپیش کھیلوں میں شرکت کے خلاف سخت گیر موقف کے پیش نظر یہ دونوں ایک ایسی مثال ہیں، جس کی قدر کی جا سکتی ہے۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 9/01/2024 6:10pm بجے
شائیع ہوا 10/01/2024 پہلے 9:07am
تخلیق کار Tom Stayner, Essam Al-Ghalib
پیش کار Shadi Khan Saif
ذریعہ: SBS