

This article is more than 1 year old
برن آؤٹ (Burnout ) کیا ہے اور کہیں آپ اس کا شکار تو نہیں؟
بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ وہ برن آؤٹ کا شکار ہیں۔ جب میلانیا پر ہر وقت کام کے بوجھ کے باعث گھبراہٹ طاری رہنے لگی اور دباؤ شدید ہو تا گیا تو انہوں نے کیسے مدد حاصل کی۔ ان کی کہانی میں شائد دوسروں کو بھی اپنا عکس نظر آئے۔
تاریخِ اشاعت 9/11/2023 1:09pm بجے
تخلیق کار Ewa Staszewska
پیش کار Rehan Alavi
ذریعہ: SBS
Image: Australian workers are exhausted and burning out at alarming rates (SBS)
اس دن میلانیا اپنی میز پر بیٹھ کر رونے لگیں۔
انہیں مسلسل گھبراہٹ ہورہی تھی، دم گھٹنے والا احساس پچھلے دس ہفتوں میں اور بڑھ گیا تھا۔
انہوں نے ایس بی ایس نیوز کو بتایا، "میں اپنی زندگی میں کبھی اتنی گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوئی تھی اور ایک صبح میں کرسی پر بیٹھ کر روتے ہوئے بکھر سی گئی۔"
"میں اس بات پر سخت پریشان تھی کہ میں اپنے آج کے کام کو شروع کہاں سے کروں کچھ سمجھ میں نہیں آرہا تھا کیونکہ مجھ پر کام کے بوجھ کا خوف طاری تھا۔"
میلانیا کو ترقی دے کر ملبورن میں ایک بنیادی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے ادارے میں جنرل مینیجر بنا دیا گیا تھا جو علاقائی خطوں میں خدمات انجام دیتا ہے۔
مگر پھر کووڈ ۱۹ نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔
راتوں رات ان کے شوہر کا کام رک گیا۔ وہ دو بچوں کو گھریلو تعلیم دے رہی تھیں اور اپنی نگرانی میں 60 افراد کے عملے کے کردار کو COVID-19 سے بچاؤ کے نئے قوانین کے مطابق ڈھال رہی تھیں۔اور یہ سب کچھ ان کی استعداد سے بہت ذیادہ تھا۔
جب انہوں نے مئی 2020 میں اپنے جنرل پریکٹیشنر سے رابطہ کیا تو اڈاکٹر نے کہا کہ وہ "کام کی ذیادتی یا برن آؤٹ (burn out)" کا شکار ہو گئی ہیں اور شائید انہیں ہسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت ہو۔
اگرچہ برن آؤٹ کے ساتھ ہر کسی کا تجربہ میلانیا کی طرح سنگین نہیں ہوتا، مگر بہت سے لوگ اس کیفیت میں ذہنی طور پر سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں کمی کے احساسات کی شکائیت کرتے ہیں۔
جنوری 2023 میں NSW ورک ہیلتھ اینڈ سیفٹی (WHS) کے ذریعہ کئے گئے 1,017 کارکنوں کے ملک گیر سروے کے مطابق، برن آؤٹ تین میں سے دو آسٹریلین کارکنوں کو متاثر کرتا ہے۔
میلانیا کہتی ہیں کہ تین سال بعد یہ کہنا شائید عجیب لگےکہ اچھا ہی ہوا کہ میں اس نہج پر پہنچ گئی جہاں کام کا بوجھ بڑھ کر مجھے مفلوج کرنے لگا کیونکہ اس کیفیت نے مجھے اس کے علاج کے لئے مدد لینے پر مجبور کیا اور مستقبل میں بھی مایوس کنُ احساسات سے روکا۔
کام کا دباؤ یا برن آؤٹ ( Burnout) کیا ہے؟
آسٹریلوی نیشنل یونیورسٹی کے دماغی صحت کے ڈائریکٹر لنڈال سٹرازڈنز نے کہا کہ کام کی جگہ پر کام کی ذیادتی سے فکر و پریشانی بڑھنے یا برن آوٹ ہونا مسلسل تناؤ کا "ایک مجموعی رد عمل" ہے۔
اسٹرازڈنز نے کہا کہ "یہ جذباتی اور جسمانی رد عمل ہے جس کا شکار لوگ اس وقت ہوتے ہیں جب وہ بہت زیادہ دباؤ اور تناؤ میں ہوتے ہیں۔"
کلینیکل سائیکولوجسٹ نے کہا کہ برن آؤٹ کی کیا تعریف کی جائے اس کے بارے میں کافی بحث ہوئی ہے کیونکہ اس میں ڈپریشن اور اضطراب سے متعلق دیگر نفسیاتی کیفیات کی بہت سی علامات کو جمع ہوجاتی ہیں۔
اسٹرازڈنز نے کہا کہ برن آؤٹ "ذہنی اور جسمانی علامات کا مجموعہ ہے جیسے تھکاوٹ ، دباؤ اور بے چینی" اور مستقل طور پر الگ تھلگ ہونے کا احساس۔
برن آؤٹ صرف "بہت زیادہ کام" کرنا نہیں ہے۔ برن آؤٹ کام کی جگہ پر دوسرے نفسیاتی خطرات سے منسلک ہے جو دماغی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔READ MORE
سٹرازڈنز نے کہا کہ "دھونس، ہراسگی، امتیازی سلوک اور کام کی جگہوں پر ناانصافی،" یہ تمام عوامل "لوگوں پر اثر انداز ہوتے ہیں"۔
برن آؤٹ کو سمجھنے کے بارے میں NSW حکومت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کام کی ذیادتی نے "ملازمت کی کارکردگی کو خراب کیا، جس کے نتیجے میں پیداواری صلاحیت میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ برن آؤٹ سے یہ احساس بڑھتا ہے کے کام کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی یا کام کرنے کا کوئی مقصد نہیں ۔ اور ان احساسات سے ذہنی دباؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔
کام سے ہٹ کر، برن آؤٹ جسمانی طور پر ہائی بلڈ پریشر، دل کی بیماری پیدا کرنے کے ساتھ کمزور مدافعتی نظام کو متاثر کر سکتا ہے، نیز مجموعی معیار زندگی کو متاثر کرنے والی ذہنی صحت کی دیگر خرابیوں کا باعث بنتا ہے۔
میلانیا کے لیے کام کرنے کی صلاحیت نہ ہونے کا احساس خوفناک حد تک تکلیف دہ تھا، یہ وہ وقت تھا جب انہوں نے اپنی صحت پر توجہ دینے کے لیے چھ ہفتوں کی چھٹی لی۔انہوں نے کہا کہ اس تجربے نے ان کے شوہر اور بچوں کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔ایک ایسا وقت بھی تھا جب صرف بستر سے اٹھنا اور ناشتہ کرنا ہی ایک کامیابی ہوتی تھی"
میری فیملی نے مجھے ہمیشہ محنت سے کام کرتے دیکھا اور پھر مجھے دباؤ اور کام سے بیزاری کی طرف جاتے دیکھنا تکلیف دہ تھا …
"اور اچانک جب آپ کے پاس سوچنے یا انتظام کرنے یا منصوبہ بندی کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی ہے، تو آپ ان تمام اہم قسم کے فیصلے کرنے کی صلاحیتوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔
"آپ سوچنے لگتے ہیں کہ آپ کے اور آپ کے خاندان کے لیے اس کا کیا مطلب ہے۔ اور جب آپ ان کیفیات کی لپیٹ میں ہوں تو آپ کو یقین نہیں ہوتا کہ آپ اپنا راستہ تلاش کرپائیں گے یا نہیں۔"
اپنا کام چھوڑے بغیر برن آؤٹ سے بچیں۔
چھ ماہ بعد، میلانیا نے بیلنس انسٹی ٹیوٹ میں ایک کورس شروع کیا، جس کا مقصد پیشہ ور خواتین کو کام کی زندگی میں توازن برقرار رکھنے میں مدد کرنا ہے۔
بیلنس انسٹی ٹیوٹ کی بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جو اسٹون ان بہت سی خواتین کے ساتھ ہمدردی رکھتی ہیں جو اپنے آٹھ ہفتوں کے کوچنگ پروگرام کے لئے آتی ہیں۔
31 سال کی عمر میں، وہ چیف مارکیٹنگ آفیسر کے اپنے کیریئر کے ہدف تک پہنچ چکی تھی، انہوں نے اپنے خوابوں کا گھر بنایا شادی کر لی اور دو پیاری لڑکیوں کی ماں بنیں۔ لیکن وہ ناخوش، تھکی ہوئی اور کام نہ کر سکنے کے ناکردہ احساسِ جرم میں ڈوب رہی تھیں۔
اس کے بعد انہوں نے " سب کچھ ختم کر دیا"۔ نوکری چھوڑ دی اور گھر بیچ دیا۔ پھر بھی بے حسی کا احساس باقی رہا۔

Jo Stone gives ambitious women the tools to improve their confidence and set boundaries to avoid burnout. Credit: Katie Rivers/Balance Institute
" اگر برن آؤٹ سے بچنے کا راستہ صرف ملازمتوں کو تبدیل کرنے یا ہمارے حالات کو تبدیل کرنے کے بارے میں ہوتا تو یہ تو پھر بھی آسان راستہ ہوتا مگر اصل میں ایک اہم نکتہ خود کی تبدیلی ہے، اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہے، روز مرۃ کے کاموں کے بوجھ جو ہماری زندگی میں ہمیشہ موجود ہے، اسے بدلنا ہے اور اس کا اختیار صرف ہمارے پاس ہے۔
"آپ کو نوکری نہیں بدلنا کیونکہ آپ کوئی اور نوکری تلاش کریں گے مگر آخرِ کار آپ خود تو وہی شخص رہیں گے جو تبدیل شدہ ملازمت کے درمیان جا ئے گا۔"
آپ برن آؤٹ کو کیسے شکست دے سکتے ہیں؟
کرٹن یونیورسٹی کی مارکیٹنگ اور مینجمنٹ کی سربراہ جولیا رچرڈسن کے مطابق، حدود کا تعین کام کی زندگی کے توازن کو حاصل کرنے اور برن آؤٹ سے بچنے کی کلید ہے۔
رچرڈسن "ملازمتی کام اور ورک سے غیر متعلقہ کاموں کے درمیان واضح حدود رکھنے" کی ہدایت کرتے ہیں۔
انہوں نے ایس بی ایس نیوز کو بتایا کہ مثال کے طور پر "شام 6 بجے کے بعد ای میلز نہ پڑھنا" جیسے قوانین خود پر لاگو کئے جا سکتے ہیں۔
کیریئر اور کام کی زندگی کے توازن کے ماہر، رچرڈسن نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے قوانین کے پابند ہو جائیں اور ایک خاص وقت کے بعد کام سے الگ ہو جائیں، اور دیگر مشاغل کے لیے وقت نکالیں۔ان کا کہنا تھا کہ
"میرے جیسے کچھ لوگوں کے لیےکام سے غیر متعلق سرگرمیں میں سائیکل چلانا ہے۔ دوسروں کے لیے، یہ صرف کتاب لے کر بیٹھنا ہو سکتا ہے،
"آپ کو وہ چیز تلاش کرنی ہوگی جو آپ کے لیے کارآمد ہے اور اس کے لیے خود عہد کریں۔"
سٹون مشاورت کے لئے آنے والوں ان کے کاموں کو حدود طے کرنے کی ترغیب بھی دیتے ہیں۔
"آپ کو کام کے بعد کے اوقات میں 'نہیں' کہنا سیکھنا ہو گا، اور نہ صرف یہ بلکہ دوسرا شخص سمجھ بھی لے کہ آپ انکار کر رہے ہیں ۔۔
انہوں نے کہا کہ کام سے باہر خود کی قدر کا احساس پیدا کرنا بھی اہم ہے۔
انہوں نے کہا، "ہم میں سے بہت سے لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں کہ ہماری اہمیت اس بات پر ہے کہ ہم کتنا کام کر سکتے ہیں۔"
میلانیا اب پرُسکون ہیں
میلانیا اب ہر صبح سکون کے احساس کے ساتھ اٹھتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ زیادہ صبر آزما ہے، کام پر واپس آ گئی ہیں اور اپنے آس پاس کے ددیگر لوگوں کی صلاحیتوں کو فروغ دے رہی ہیں۔
وہ کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ اپنے آپ کے ساتھ نرمی برتیں اور ان خیالات کو چیلنج کریں جن کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ خود غرض کہلائیں مگراہم یہ ہے کہ آپ سب سے پہلے اپنا خیال رکھیں۔

Melanie encourages other workers to be "selfish" and practice self-care so they can avoid burnout. Credit: Katie Rivers/Balance Institute
"آپ منظم طور پر کر کے کام پر موثر ہو سکتے ہیں اور پھر بھی ایک اچھی ماں بن سکتی ہیں اور پھر بھی ایک اچھی پارٹنر بن سکتے ہیں اور اسے سستی نہ سمجھیں بلکہ فعال رہیں اور کام ٹہر کر رک کر سانسیں درست کرکے کریں اس طرح آپ بھی معاشرے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں... آپ توازن تلاش کر سکتے ہیں۔"
___________
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:
شئیر