نیو ساوتھ ویلز کی حکومت کا دعوٰی ہے کہ پہلے گھر کے خریدار جو NSW گورنمنٹ کے فرسٹ ہوم بائیر چوائیس اسکیم سے فائیدہ اٹھانا چاہیں وہ بڑی رقم کی بچت کر سکتے ہیں ۔ نئی اسکیم کے تحت یکمشت اسٹیمپ ڈیوٹی یا سالانہ پراپرٹی ٹیکس میں سے کسی ایک کا انتخاب ممکن ہے۔
NSW ٹریژری کے تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ 8 لاکھ ڈالر سے لے کر 15 لاکھ تک کی مالیت کا گھر خریدنے والے پہلے گھر کے دو تہائی خریداروں سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ فرسٹ ہوم بائر چوائس کے تحت اپ فرنٹ سٹیمپ ڈیوٹی کے بجائے کم شرح کی سالانہ پراپرٹی فیس کا انتخاب کرسکتے ہیں۔اسطرح وہ یکمشت اسٹیمپ ڈیوٹی دینے کی پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔
NSW پارلیمانی انکوائری میں پیش کردہ NSW ٹریژری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام مالکان میں سے نصف نے اپنی جائیداد ساڑھے دس سال کے اندر اندر اندر بیچ دی اور تقریباً دو تہائی مالک قابضین نے 20 سال کے اندر اپنی جائیدادیں بیچ دیں۔ توقع ہے کہ پہلے گھر خریداروں کے پاس ہولڈنگ کی مدت کم ہوگی۔
خزانچی میٹ کین نے کہا کہ 800,000$ سے 1.5$ ملین قیمت کی حد میں گھر کے پہلے خریداروں میں سے تقریباً دو تہائی سے چھوٹی سالانہ فیس کا انتخاب کرنے کی توقع ہے کیونکہ اس سے ان کی مجموعی ٹیکس ادائیگیوں میں کمی آئے گی۔
ٹریژری کے حسابات سے پتہ چلتا ہے کہ معقول مفروضوں کے تحت، اپ فرنٹ اسٹامپ ڈیوٹی اور سالانہ پراپرٹی فیس کے درمیان بالترتیب فرق اس طرح متوقع ہے: 800,000$ کی مالیت کے اپارٹمنٹ کے لیے 36 سال، 1 ملین ڈالر کے ٹاؤن ہاؤس کے لیے 28 سال، اور 1.25$ ملین مکان کے لیے 26 سال ہوگا۔
مسٹر کین نے کہا کہ "یہ اصلاحات نہ صرف گھر کے پہلے خریداروں کو جلد از جلد اپنے گھر کی ملکیت حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی، بلکہ اس کے نتیجے میں بہت سے پہلے گھر خریداروں کو مجموعی طور پر کم ادائیگی کرنا ہو گی۔"
"یہ سب انتخاب کے بارے میں ہے، اور بہت سے پہلے گھر کے خریداروں کے لیے جو چھوٹی سالانہ ادائیگی کا انتخاب کرتے ہیں، طویل مدت میں ان کے پیسے بچائیں گے۔
اگر آپ پراپرٹی کو طویل عرصے تک رکھنے کا سوچ رہے ہیں، تو آپ اسٹامپ ڈیوٹی ادا کرنے کو ترجیح دے سکتے ہیں۔ اگر آپ مختصر وقت کے لیے جائیداد رکھنے کا ارادہ کر رہے ہیں، تو آپ سالانہ پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کو ترجیح دے سکتے ہیں۔NSW treasury
"مثال کے طور پر، اگر انہوں نے 1 ملین ڈالر کا مکان خریدا اور اسے 10 سال بعد بیچ دیا، جو کہ درمیانی مدت کے قریب ہے، تو 10 سالوں میں جائیداد ٹیکس کی سالانہ ادائیگی موجودہ قیمت کے لحاظ سے 40,090$ کے بجائے 19,881$ ہوگی۔ یہ 20,209$ کی بچت کا اندازہ ہے۔
گھر کے پہلے خریدار کے اسٹامپ ڈیوٹی کی چھوٹ اور 800,000$ سے کم کی خریداریوں پر مراعات لاگو ہوتی رہیں گی۔
پہلے گھر کے ایسے خریدار جو 650,000$ تک کا نیا یا پرانا گھر خریدتے ہیں ان کے لئے اسٹامپ ڈیوٹی معاف ہے، اس لیے ان سے پراپرٹی ٹیکس کا انتخاب کرنے کی توقع نہیں کی جاتی ہے۔

تفصیلات کے لئے لنک پر کلک کیجئے:
The Government is providing first home buyers (purchasing a new or existing home for up to $1.5 million) the choice to either pay the existing upfront stamp duty or an annual property tax