کیا آپ کبھی جعلسازی کا شکار ہوئے ہیں؟

ویسے تو جعلی خیراتی ادارے اور جعلساز افراد پورے سال اپنے شکار کی تلاش میں رہتے ہیں مگر حقیقی آفات یا ہنگامی صورتحال کے وقت انہیں لوگوں کے جذ بات سے کھیل کر فراڈ کرنے کے ذیادہ مواقع میسر آتے ہیں ۔ سیلاب ، طوفان ، زلزلے اور بُش فائرز جیسی قدرتی آفات کا زمانہ ان دھوکے بازوں کے لئے اپنے ہنر دکھانے کا بہترین وقت ہوتا ہے۔

Donation

Source: Getty

بش فائیرز سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے آسٹریلیا بھر میں مختلف چئیریٹی ارگنائیزیشینز اور فلاحی تنظیمیں فنڈ ریزنگ یا عطیات جمع کرنے کی مہم چلا رہی ہیں مگر اس بحرانی وقت میں بھی  کچھ دھوکے باز خود کو معروف فلاحی اداروں کا ایجنٹ ظاہر کرکے یا مختلف حیلے بہانوں سے پیسہ بٹورنے کا مذموم کام کرسکتے ہیں۔ اس میں فلاحی، خیراتی اور عطیاتی اداروں کے علاوہ طبی تحقیق  یا بیماری سے متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کی مدد کرنے والے  ایسےخیراتی اداروں  کا نام لے کر یا ان سے ملتے جلتے  نام استعمال کر کےفراڈ کرنے والے بھی شامل ہوسکتے ہیں

جعلساز حقیقی فلاحی کاموں کی نقالی کرتے ہیں اور چندہ طلب کرتے ہیں یا قدرتی آفات یا بڑے واقعات کے بعد رقم جمع کرنے کا دعوی کرنے والے آپ سے رابطہ کرتے ہیں۔ بش فائیرز کا سیزن انِ جعلسازی کے کاموں کے لئے زرخیز ہو سکتا ہے۔ معلومات کی حفاظت کرنی والی فرم رِسک ایسوایٹس کے سربراہ آفتاب رضوی لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بعض لوگ  کسی فراڈ کا شکار ہونے پر شرمندگی کے باعث اپنا واقعہ کسی کو نہیں بتاتے مگر اس طرح  وہ جعلسازوں کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں مدد نہ دینے کے باعث دوسروں کو اس کا نشانہ بننے کے لئے  اندھیرے میں چھوڑ دیتے ہیں۔
کسی چھوٹے سے فراڈ کو بھی نظر انداز مت کیجئے کیونکہ اس فراڈ کے باعث آ پ کی چوری شدہ معلومات اور شناخت بعد میں آپ کے خلاف بڑی جعلسازی کی واردات کا سبب بن سکتی ہے
جعلساز حقیقی فلاحی کاموں کی نقالی کرتے ہیں اور چندہ طلب کرتے ہیں یا قدرتی آفات یا بڑے واقعات کے بعد رقم جمع کرنے کا دعوی کرنے والے آپ سے رابطہ کرتے ہیں۔ بش فائیرز کا سیزن انِ جعلسازی کے کاموں کے لئے زرخیز ہو سکتا ہے۔جعلساز ایسی خودساختہ کہانیاں بناتے ہیں جو اصل  اور قابلِ ترس لگتی ہیں اور جنہیں سن کر یا پڑھ کر دوسرا شخص جزباتی ہو جاتا ہے اور یوں ان جعلسازوں کا آدھے سے ذیادہ کام ہو جاتا ہے، اب صرف رقم کی وصولی باقی رہ جاتی ہے جو جذباتی کرنے کے بعد ہتھیانہ اتنا مشکل نہیں رہتی۔

دھوکے بازوں کا طریقہ کار

جعلی خیراتی ادارے یا افراد اصلی اداروں کی ایسی نقل تیار کرتے ہیں جس پر اصل کا گمان ہو۔ نقلی ویب سائیٹس، کاپی شدہ لوگوز، ملتی جلتی ای۔ میلز ، جعلی فون کالز اور ڈاک یا پوسٹ ۔ یہ سب طریقے جعلسازی کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔

ویسے تو جعلی خیراتی ادارے اور جعلساز افراد پورے سال اپنے شکار کی تلاش میں رہتے ہیں مگر حقیقی آفات یا ہنگامی صورتحال  کے وقت انہیں لوگوں کے جذ بات سے کھیل کر فراڈ کرنے کے ذیادہ مواقع میسر آتے ہیں ۔ سیلاب ، طوفان ، زلزلے اور بُش فائرز جیسی قدرتی آفات کا زمانہ ان دھوکے بازوں کے لئے اپنے ہنر دکھانے کا بہترین وقت ہوتا ہے۔

 کچھ دھوکے باز خود کو معروف چیریٹیوں کے ایجنٹوں کے طور پر ظاہر کرسکتے ہیں ۔ اس میں وہ خیراتی ادارے شامل ہوسکتے ہیں جو طبی تحقیق کرتے ہیں یا بیماری سے متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کی مدد کرتے ہیں

جعلی خیراتی ادارے متعدد مختلف طریقوں سے کام کرتے ہیں۔ لوگوں سے پیسہ اکٹھا کرکے آپ سے راہ چلتے یا گھر کے دروازے پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ دھوکے باز جعلی ویب سائٹیں بھی تشکیل دے سکتے ہیں جو حقیقی خیراتی اداروں کے ذریعہ چلنے والی ویب سائٹ سے ملتی  انگریزی سے نا واقف افراد، بزرگ، نئے تارکین وطن، خواتین اور کم معلامات رکھنے والے افراد دھوکہ دہی کی وارداتوں کا آسانی سے شکار بن جاتے ہیں۔ ۔ کچھ اسکیمرز آپ کو عطیہ کی درخواست کرنے پر کال یا ای میل کریں کر سکتے ہیں۔

جعلسازی کی نشانیاں

اگر آپ نے  مدد طلب کرنے والے خیراتی ادارے یا چیریٹی کے بارے میں کبھی نہیں سنا ہے ، یا یہ کسی معروف خیراتی ادارے کا میسیج ھے لیکن آپ کو شبہ ہے کہ یہ ویب سائٹ ، ای میل یا خط جعلی ہوسکتا ہے تو کسی عمل سے پہلے اس دارے کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ ایک جعلی ویب سائٹ کسی جائز چیریٹی سائٹ کی طرح دکھائی دے سکتی ہے۔ اس میں صرف یہ تفصیلات تبدیل کی جاسکتی ہیں کہ چندہ کہاں بھیجنا ہے۔
چندہ مانگنے والون کے ای میل ایڈریس اور ویب سایٹ کی تفصیل سے بھی اصلی یا نقلی مواد کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے
چیریٹی کی طرف سے چندہ جمع کرنے والے شخص کی کوئی شناخت نہیں ہے۔ یاد رکھیں ، یہاں تک کہ اگر ان کی شناخت ہے تو بھی ، یہ جعلی یا بے معنی ہوسکتی ہے۔
اگر آپ چندہ دینا نہیں چاہتے لیکن آپ پر دباؤ ڈالا جاتا ہے یا آپ کو مجرم یا خود غرضی کا احساس دلایا جاتا ہے۔آپ سے کہا جاتا ہے کہ وہ نقد رقم فراہم کریں کیونکہ وہ چیک قبول نہیں کرتے ہیں۔ یا ،چندہ مانگنے والا چیریٹی کے بجائے اپنے نام پر چیک کا تقاضہ کرے۔ یا آپ کو رسید نہیں دی جاتی ہے۔ یا ، وہ آپ کو ایک رسید دیتے ہیں جس میں صدقہ خیرات کی تفصیلات نہیں ہوتی ہیں یا خیراتی ادارے کا نام درست نہ ہو اور اس پر جعلسازی کا شبہ ہو تو ایسے رابطہ کار سے ربطہ منقطہ کر دیجئے۔۔ آپ کو اپنی حفاظت خود کرنا ھے اس لئے:خیرات کرنے کے لئے براہ راست خیراتی تنظیموں سے رجوع کریں۔تنظیم کا نام چیک کریں اور ان کو تلاش کریں۔ ویب سائٹ کا پتہ چیک کریں تاکہ یہ یقینی ہو کہ یہ وہی چئیرٹی ہے جو آپ نے تلاش کر رہیں ہیں۔ ای۔ سی۔ این۔ سی کی ویب سائٹ پر قانونی خیراتی ادارے رجسٹرڈ ہیں ۔ آپ آسٹریلیا میں بغیرمنافع کام کرنے والے خیراتی اداروں کا پتہ چلا سکتے ہیں۔
charity
Source: Getty
کسی غیر مستند ادارے کو کبھی بھی رقم نہ بھیجیں اور نہ ہی ذاتی معلومات ، کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات یا آن لائن اکاؤنٹ کی تفصیلات نہ دیں اور نہ ہی کسی اجنبی کو بغیر تحقیق ذاتی معلومات دیں۔اگر آ پ کے گھر پر کوئی چندہ لینے آتا ہے تو اسُ کی شناخت دیکھنے کے لئے کہیں۔ اگر آپ کو اس بارے میں کوئی شبہ ہو تو ان کی معلومات لے کر کسی بہانے سے انہیں رخصت کریں اور حاصل کردہ معلومات سے ان کے بارے میں تحقیق کریں۔اگر آپ سے ذاتی طور پر رابطہ کیا جاتا ہے تو ،  عطیہ جمع کرنے والے سے خیرات کے بارے میں تفصیلات جیسے اس کا پورا نام ، پتہ اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال کس طرح ہوگا اس کے بارے میں تفصیلات طلب کریں۔ اگر وہ دفاعی ہوجائیں اور آپ کے سوالوں کا جواب نہ دے سکیں تو دروازہ بند کردیں۔کسی اجنبی کے ساتھ کسی ایسے انتظام سے گریز کریں جو منی آرڈر ، وائر ٹرانسفر ، بین الاقوامی فنڈز کی منتقلی ، پری پیڈ کارڈ یا الیکٹرانک کرنسی ’ بِٹ کوائن ‘ کے ذریعہ اسی وقت ادائیگی کے لئے کہے۔ اس طرح بھیجی گئی رقم عام طور پر کبھی اصل مقام پر کبھی نہیں پہنچتی۔ غیر رجسٹرڈ شدہ اداروں اور تنظیموں کا فنڈ ریزینگ  کرنا یا چندہ جمع کرنا غیر قانونی ہے۔

کیا آپ کبھی جعلسازی کا شکار ہوئے ہیں؟

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات کسی جعلی شخص یا دھوکے باز کو فراہم کردی ہیں تو  فوری طور پر اپنے بینک یا مالیاتی ادارے سے رابطہ کریں۔ سیکیوریٹی کے امور کے ماہر آفتاب رضوی کے مطابق اے سی سی سی میں فراڈ کی رپورٹ اور اسکینڈلز کو رپورٹ کرنے کے پیج پر ایسی جعلسازی کی رپورٹ کی جا سکتی ہے عام لوگوں کو جعلسازی سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسکے رجحانات کی نگرانی  اور روک تھام میں مدد ملتی ہے۔  اپنی رپورٹ میں فراڈ سے متعلق تفصیلات شامل کریں ، مثال کے طور پر ، ای میل یا اسکرین شاٹ۔ 

 اگر آپ کو کسی رجسٹرڈ چیریٹی کے بارے میں کوئی تشویش ہے یا جعلسازوں سے بچنے اور دھوکے بازوں کے بارے میں اطلاع دینا چاہتے ہیں تو  آپ 

132262

 پر فون یا 

پر ای میل کرسکتے ہیں۔


شئیر
تاریخِ اشاعت 12/01/2020 2:38pm بجے
شائیع ہوا 12/01/2020 پہلے 3:15pm
تخلیق کار Rehan Alavi