فیڈیریشن آف ایتھنک کمیونیٹیز کونسلز آف آسٹریلیا کے چالیس سال اور مائیگرنٹس کا کردار

فیڈیریشن آف ایتھنک کمیونیٹیز کونسلز آف آسٹریلیا یا فیکا کی جانب سے چالیس سال مکمل ہونے پر تسمانیہ میں "پرپز، لیڈرشپ، پروگریس، فورٹی ائیرز اینڈ بی یونڈ" کے عنوان سے ایک کانفرس کا انعقاد کیا گیا ۔

FECCA conference in Hobart, inset: Waqas Durrani, Multicultural Council of Tasmania, Chairperson.

FECCA conference in Hobart, inset: Waqas Durrani, Multicultural Council of Tasmania, Chairperson. Source: SBS

کانفرنس میں پانچ سو سے زائد ڈیلیگیٹس شرکت کررہے ہیں جبکہ سولہ اجلاسوں میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے آسٹریلیا کے مائی گرنٹس، تارکینِ وطن اور عوامی مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کی ہے۔

فیکا کانفرنس 2019 ملٹی کلچلرل کونسل آف تسمانیہ کے اشتراک سے ہوبارٹ میں منعقد کی گئی ہے۔ کونسل کے چئیرپرسن وقاص درانی کا ایس بی ایس سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں اکثر رہنے والے دیگر ممالک سے آئے ہوئے ہیں جنہیں اس ملک کی قدر کرنی چاہیئے۔

"جتنے پیار سے اس ملک نے ہمیں خوش آمدید کہا ہے اسی کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ موقع  بھی دیا ہے کہ ہم ان کے ملک کے اندر رہ سکیں، تعلیم حاصل کرسکیں، نوکری کرسکیں اور  کمیونٹی کا حصہ بن سکیں۔

"میرے خیال میں یہ ان کی پختگی ہے، ہر کوئی اتنا مدد کرنے والا نہیں ہوتا۔ کبھی کوئی نسل پرستی یا امتیازی سلوک کا واقعہ پیش آتا ہے لیکن ہمیں اپن ذہن کھلا رکھنا چاہیئے۔
ہمیں اپنے ملک اور ثقافت کو اِن کے سامنے بہتر انداز میں پیش کرنا چاہیئے۔
"تسمانیہ میں بہت زیادہ بین القوامی طلبا، ہنرمند مائی گرنٹس، اور پناہ گزین آرہے ہیں، ان سب کے ساتھ ہمیں مل کر پیار محبت کے ساتھ رہنا ہے اور آپس کے اختلافت کو دور کریں۔

فیکا کے چالیس سال ہونے پر وقاص درّانی کا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہیئے کہ آسٹریلیا کے ابوریجینل لوگوں کو اتنی عزت ضرور دیں جس کے وہ مستحق ہیں۔
LISTEN TO
Multicultural Council of Tasmania working with FECCA for migrants  image

Multicultural Council of Tasmania working with FECCA for migrants

SBS Urdu

13/10/201907:10
Waqas Durrani - Chairperson, Multicultural Council of Victoria
Waqas Durrani - Chairperson, Multicultural Council of Victoria Source: SBS
وقاص درّانی کا کہنا ہے کہ تسمانیہ میں رہنے کے لئے سب سے پہلے تو آپ کو ملک کی زبان آنی چاہیئے۔

"یہاں رہنے کے لئے انگریزی بولنا آنی چاہیئے۔ سب سے بڑا مسئلہ نوکری کا ہے۔

یہ ایک ریجنل علاقہ ہے تو نوکری کے مواقع زیادہ نہیں ہیں۔ میرا مشورہ یہی ہے کہ سب سے پہلے اپنی زبان[انگریزی] کو بہتر کریں، یہاں کے مقامی لوگوں کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں اور ساتھ ہی اچھی باتیں بھی سیکھیں۔

"تعلیم پر دھیان دیں۔ زیادہ سے زیادہ نوکریوں کے لئے اپلائی کریں ۔ جو خدا تعالیٰ نے آپ کے نصیب میں لکھا ہے وہ آپ کو ضرور ملے گا
۔"


شئیر
تاریخِ اشاعت 11/10/2019 1:03pm بجے
شائیع ہوا 14/10/2019 پہلے 11:02am
تخلیق کار Talib Haider