آسٹریلین کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اتھارٹی نے سن ۲۰۱۹ میں فون کے ذریعے کیے جانے والے جرائم میں سب سے زیادہ رپورٹ کیے جانے والے پانچ جرائم کی فہرست جاری کی ہے- اکما کے مطابق انہوں نے صارفین کی آگاہی کے لیے یہ فہرست جاری کی ہے-
اکما اتھارٹی ممبر فیونا کیمرون نے آسٹریلیا پوسٹ کے صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے جعلسازی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ کرسمس کے دوران ان واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے لیکن ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مل کر اس پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے- مس کیمرون کے مطابق یہ ایک ایس ایم ایس کی شکل میں آپ کے پاس آتا ہے جس میں آپ کے پارسل کی ترسیل کے ساتھ کوئی مسئلہ بتایا جاتا ہے- اگر آپ کو کوئی ایسا میسج موصول ہو تو لنک پر کلک نہ کریں بلکہ اسے ڈیلیٹ کر دیں-انچ بڑے رپورٹ شدہ جرائم درج ذیل ہیں
Security breach warning on smartphone screen, fraud alert with red padlock icon Source: iStockphoto
- این بی این کی طرف سے کال کا جھانسہ
۲۰۱۹ میں ۴۴۱۹ ایسی کالز کی شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سپیمر نے اپنے آپ کو نیشنل براڈبینڈ نیٹ ورک (این بی این) کا نمائندہ بتایا-
- کمپیوٹر وائرس
۱۷٦۱ شکایات کے مطابق کمپیوٹر وائرس کے ذریعے جعلسازی کی کوشش کی گئی-
- ڈی این سی آر رجسٹریشن کا جھانسہ
ڈو ناٹ کال رجسٹر (ڈی-این-سی-آر) رجسٹریشن کے نام پر ۱۲۴۵ شکایات موصول ہوئیں-
- ایکسیڈنٹ کلیم
۴۳۵ شکایات ایکسیڈنٹ کلیم یا اس سے متعلقہ فراڈ کے بارہ میں درج کرائی گئیں-
- نام نہاد چائنیز فراڈ
۴۱۷ شکایات نام نہاد چائنیز فراڈ سے متعلق درج کی گئی ہیں-
مس کیمرون کے مطابق اکما ان جرائم کے خلاف کاروائوں میں سن ۲۰۲۰ سے تیزی لا رہی ہے- ان کا کہنا تھا کہ لسٹ میں موجود پہلے تینوں جرائم سے عوام واقف ہیں- انہوں نے کہا کہ آپ کو لگتا ہے کہ نمبر سکیم ہے تو بات لمبی مت کیجئے کال منقطع کر دیجئے اور فوری طور پر سکیم واچ کو مطلع کیجئے-