دنیا کے کئی ملکوں میں والدین کو بچوں کے اسکول کے معاملات میں دخل دینا معیوب سمجھا جاتا ہے مگر آسٹریلیا میں ایسا نہیں۔ شیلی ہلِ یقین دلاتی ہیں کہ آسٹریلیا میں والدین کو بچوں کے اسکول کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
کی صدر شیلی ہلِ کا کہنا ہے کہ والدین کو بھی اس سے فوائید ہوتے ہیں: اسکول میں آپ نئیے دوست بنا سکتے ہیں،آسٹریلیا کے تعلیمی نظام کو سمجھ سکتے ہیں اور بچے کی تعلیم اور پڑھائی پر نظر رکھ سکتے ہیں۔
گھر میں بچوں کو وقت دیجئیے
اسکول سے پہلے والدین کا بچوں کو گھر میں وقت دینا اہم ہے۔ بچوں سے دن بھر اسکول میں ہونے والے کام، پڑھائی اور دیگر سرگرمیوں مے بارے میں دوستانہ انداز میں سوالات پوچھئیے۔ ان کی کے کھیل کود اور کامیابی میں ان کے ساتھ رہیے۔ان کے سوالات کا جواب دیجئیے۔ اگر آپ ان کے ہوم ورک میں مدد کرسکتے ہیں تو یہ اور بھی بہتر ہے لیکن اگر آپ مدد نہ بھی کر سکیں تب بھی ہوم ورک کے بارے میں معلوم کیجئیے۔ لورین آئیر لینڈ میں ایجوکیشن پروجیکٹ آفیسر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کی سنٹر فور ملٹی کلچر یوتھ جیسے مرکز ہوم ورک اور پڑھائی میں مدد دینے کے لئیے بہترین جگہ ہے کیونکہ کئی گھروں میں پڑھائی کے لئے پُرسکون ماحول نہیں ملتا ہے۔ اسکول کی لائیبریری یا مقامی لائیبریری اور فیملی سپورٹ کلب پڑھائی اور ہوم ورک کا اچھا ماحول فراہم کرتے ہیں۔
۔بچوں کی نفسیات پر نظر رکھنے والی ڈاکٹر نگہت نسیم کہتی ہیں کہ بچوں کے اسکول کی سرکرمیوں میں حصہ لے کر آسٹریلیا کے تعلیمی نظام کے بارے میںمعلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر نگہت بچوں کو اپنے گھر کی زبان میں بات کرنے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئیے کہتی ہیں کہ اپنی زبان میں بات چیت اور کہانیاں سنانا بچوں اور والدین کے درمیان ربط اور وابستگی بڑھانے کا اہم کام کرتا ہے۔
null فطری طور پر بچوں میں چار سے پانچ زبانیں سیکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے جو عمر کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے۔ اس لئیے اس صلا حیت کو استعمال کرتے ہوئیے بچوں کو کئی زبانیں سکھانا انہیں ملٹی لینگئیول بناتا ہے جسےآج کی مقابلے کی دنیا میں ایک اضافی قابلیت مانا جاتا ہے۔
Hispanic mother watching son practicing writing alphabet Source: Getty Images
اسکول میں آپ کی دلچسپی
اگر بچوں کے اسکول میں آپکی دلچسپی اور آپ کے درمیان زبان حائیل ہو تو اسکول کے دفتری عملے سے بات کر کے ترجمان کا انتظام بھی ہو سکتا ہے۔مس آئیر لینڈ کا کہنا ہے کہ اسکول میں والدین اور استادوں کی ملاقاتی سیشن میں شرکت اہم ہے جس سے آپ کو بچے کی کمزوریوں کے ساتھ یہ بھی پتہ چلے گا کہ کس طرح دوسرے والدین اس صورتحال سے نمٹتے ہیں۔والدین اور ٹیچر کی ملاقات کے علاوہ بھی اسکول سے جڑے رہنے کہ کئی طریقے ہو سکتے ہیں۔ مثلاَ اسکول کی اسمبلی میں شرکت، کینٹین یا لائیبریری میں رضاکارانہ کام کرنا بچوں کے تعلیمی دوروں میں والئینٹر کے طور پر شامل ہونا۔اگر یہ سب آپ کو مشکل لگے تو اپنے ساتھی یا دوست کی مدد لئیجئے۔ اہم بات پہلا قدم لینا ہے۔ پہلا قدم آپ اٹھائیے اس کے بعد آپ اسکول کے عملے کو اپنی مدد کے لئیے تیار پائیں گے۔
A teacher discusses his student's accomplishments with her father during a conference at school. Source: Getty Images
ایس بی ایس اردو کے دیگر پوڈ کاسٹ سننے کے لئے یہاں جائیے :