آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ۔بھارت نے 160 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔

Pakistani fans and their families assembled in a park before going to MCG.

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے تین تین شکار کیے بھوونیشورکمار اور محمد شامی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
میچ سے پہلے ایس بی ایس اردو نے شائیقین کے جوش و خروش کو فیس بک لائیو کے ذریعے اپنے ناظرین تک پہنچایا۔
(اردو فیس بکُ لائیو کے کمیونیٹی تعاون کار : فلزہ صہیب، عرفان ہاشمی، علی سید اور ذیشان اقبال اور بہت سے دوسرے)
ہدف کے تعاقب میں بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول صرف چار چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سوریا کمار یادیو 15 رنز بنا کر پویلین لوٹے اس کے بعد اکسر پٹیل بھی صرف دو رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔
چار وکٹوں کے نقصان کے بعد ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی بیٹنگ لائن اپ کو سنبھالا اور ہاردک پانڈیا کے ساتھ 113 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔
ویرات کوہلی نے 83 رنز کی اننگز میں چھ چھکے اور چار چوکے لگائے تاہم ہاردک پانڈیا 40 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند کا شکار بنے۔
اس بار بھی ٹی وی اور دیگر پلیٹ فارمز پر اس میچ کو دیکھنے والوں کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہونے کی توقع ہے

“ہم کرکٹ کے اس عالمی مقابلے کا جشن منا رہے ہیں جو ہم سب کو اکٹھا کر رہا ہے”
ویرات کوہلی83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت پلیئر آف دی میچ کے حقدار قرار پائے۔
ادھر پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد نواز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ ایک وکٹ حاصل کر سکے.
سوشل میڈیا اور ٹال بیک پروگراموں میں اس میچ پر تبصرہ کرنے والوں کی کمی نہیں تھی۔
میچ کے بعد شائیقین کا ردِعمل سنئے:
LISTEN TO
۔انڈیا کی جیت پر شائیقین کیا کہتے ہیںIndian-Pakistani fans's reactionafter Indian win.mp3
03:54
آخری اوور میں میچ کے فیصلے نے دونوں ٹیموں کے شائیقین کا تجسس اور جوش برقرار رکھا۔ایک سامع نے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو انہیں لڑائی اور جنگ سخت نا پسند ہے مگر انہیں یہ جنگ پسند آئی جس میں روائیتی حریف آخری گیند تک لڑتے رہے۔
بھارتی شائیقین اپنی فتح کا جشن منا رہے ہیں اور وراٹ کوہلی کی فارم میں واپسی پر خوش ہیں جبکہ پاکستانی شائیقین آگے کی طرف دیکھنے کے ساتھ غلطیوں کی نشاندہی بھی کر رہے ہیں۔
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
اردو پرگرام سننے کے طریقے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے