بین الاقوامی طالبعلم مقامی گریجویٹ طلبا سے کم اجرت پر کام کرتے ہیں۔ لیکن کتنی کم؟

ایک نئی رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ عارضی ویزوں پر موجود بین الاقوامی فارغ التحصیل افراد بیک پیکر کارکنوں کے برابر اجرت حاصل کرتے ہیں۔

A young-looking man with black hair and a grey hoodie sits on a wooden bench, using a laptop.

Nearly 75 per cent of Temporary Graduate visa holders earned less than the average Australian worker in 2021, a new report has found. Source: AAP / Paul Miller

Key Points
  • ایک نئی رپورٹ کے مطابق، عارضی ویزوں پر بہت سے بین الاقوامی طلباء سالانہ $53,000 سے کم کماتے ہیں۔
  • زیادہ تر اپنی مہارت کی سطح سے نیچے کی ملازمتوں میں کام کر رہے ہیں اور اوسط آسٹریلوی ملازم سے کم کما رہے ہیں۔
  • رپورٹ میں انگریزی زبان کے سخت ٹیسٹ اور عارضی گریجویٹ ورک ویزا کی مدت میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایک نئی رپورٹ کے مطابق، عارضی ویزوں پر بین الاقوامی طلباء کو کشمکش میں چھوڑ دیا گیا ہے" اور طلباء آسٹریلیا میں گریجویشن کرنے کے بعد اپنے منتخب کیرئیر کو آگے بڑھانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

 تھنک ٹینک گریٹن انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ کام تلاش کرتے ہیں انہیں مقامی طلباء کے مقابلے میں کافی کم معاوضہ دیا جا رہا ہے - ان کی اجرت بیک پیکر ملازمین کے قریب ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عارضی ویزوں پر زیادہ تر بین الاقوامی گریجویٹس کم ہنر مند ملازمتوں میں کام کر رہے تھے، اور ان میں سے بھی نصف تعداد نے سالانہ 53,300 ڈالر سے کم کمایا۔

رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ تقریباً 75 فیصد عارضی گریجویٹ ویزا ہولڈرز نے 2021 میں اوسط آسٹریلوی ملازمت پیشہ شخص سے کم کمائی کی۔ 

بین الاقوامی طلباء کتنی کم اجرت لے رہے ہیں؟

عارضی ویزوں پر آنے والے بین الاقوامی طلباء اوسطاً $53,300 سالانہ کماتے ہیں۔یاد رہے کہ ہالیڈے میکرز کی اجرت 50,7000 ڈالرز سے کچھ ہی زیادہ ہے ۔

جبکہ یہ کم از کم بیچلر ڈگری کے ساتھ تمام 20-29 سال کی عمر کے نوجوانوں کی $64,400 کی اوسط کمائی سے نمایاں طور پر کم ہے۔

مختلف شعبوں میں، یہ تفریق مزید نمایاں ہیں۔
A bar chart comparing the salaries of different types of visa holders compared to all 20-19 year olds with a bachelor's degree.
Source: SBS

بزنس مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ کورس ورک کی ڈگری کے ساتھ بین الاقوامی گریجویٹس نے اسی قابلیت کے ساتھ مقامی گریجویٹس کے مقابلے میں سالانہ $58,000 کم کمایا۔

کمپیوٹنگ اور انجینئرنگ کے پوسٹ گریڈ کورس ورک کی ڈگریاں رکھنے والوں کی آمدن تقریباً $40,000 کم ہے۔

انجینئرنگ یا کمپیوٹنگ میں انڈرگریجویٹ ڈگری کے حامل بین الاقوامی طلباء نے اپنے مقامی ہم منصبوں سے $12,000 کم اجرت حاصل کی۔ بزنس گریجویٹس کے لیے یہ تقریباً $10,000 سالانہ کا فرق تھا۔

“رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی گریجویٹس جن کی تعلیم صحت کے شعبے سے متعلق ہے، ان کی اجرت سب سے زیادہ ہے ، اس کے بعد سائنس گریجویٹس ہیں، لیکن کمائی انہی شعبوں میں مقامی گریجویٹس کے مقابلے میں یہ آمدن اب بھی کم ہے،" ۔

بین الاقوامی طلباء کو ملازمت تلاش کرنے کے لئے جدوجہد کیوں کرنی پڑتی ہے؟

 رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عارضی ویزوں پر موجود صرف آدھے بین الاقوامی طلباء نے فارغ التحصیل ہونے کے بعد کل وقتی ملازمت حاصل کی۔

رپورٹ کے ایک حصے کے طور پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق، یہ جزوی طور پر اس لیے ہے کہ آجر ان کے ویزا کی حیثیت کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے انہیں ملازمت دینے سے گریزاں ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ پوسٹ گریجویشن کے بعد کام کے حقوق حاصل ہونے سے بین الاقوامی طلباء کو مستقل رہائش حاصل کرنے کی غلط امید مل رہی ہے۔

اس میں کہا گیا کہ بین الاقوامی طلباء گریجویٹ ہونے کے بعد عارضی ویزا پر آسٹریلیا میں رہتے ہیں، لیکن انہیں اپنے منتخب کیرئیر کو آگے بڑھانے کے لیے جدوجہد کرنا پڑتی ہیں۔
 

آسٹریلیا میں کتنے بین الاقوامی طلباء ہیں؟

رپورٹ کے مطابق، جولائی 2023 تک آسٹریلیا میں تقریباً 654,870 بین الاقوامی طلباء موجود ہیں۔

یہ کووڈ 19 شروع ہونے سے پہلے 634,000 کی سطح سے موازنہ کرتا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اس کی ماڈلنگ نے حکومت کی تبدیلیوں سے ظاہر کیا ہے کہ گریجویٹس کو رہنے اور زیادہ کام کرنے کی اجازت دینے سے عارضی گریجویٹ ویزا رکھنے والوں کی تعداد 2030 تک تقریباً 370,000 تک دگنی ہو جائے گی۔
 

انگریزی کا مستحکم ٹیسٹ، ویزا کی مدت میں کٹوتی کا مطالبہ

رپورٹ کے سرکردہ مصنف، برینڈن کوٹس نے کہا کہ پالیسی مزید گریجویٹس کو "کشمکش" کا شکار کردے گی، جس میں مستقل رہائش حاصل کرنے کے اور بھی بدتر امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتنے لوگوں کو آسٹریلیا میں رہنے اور جدوجہد کرنے کی ترغیب دینا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
A bar graph showing the difference in salary between those who go back to study after a graduate visa and those who don't.
Source: SBS
" اس سے ہمارے مائیگریشن پروگرام پر عوام کا اعتماد ختم ہو جاتا ہے،" کوٹس نے کہا، جو گریٹن انسٹی ٹیوٹ کے اکنامک پالیسی پروگرام کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

 "اس سے ان فارغ التحصیل افراد کے طویل مدتی امکانات کو نقصان پہنچتا ہے جو مستقل طور پر قیام کرتے ہیں۔ یہ ان گریجویٹس کے ساتھ ناانصافی ہے جو آسٹریلیا میں مستقل رہائش حاصل کرنے کے بہت کم امکانات کے ساتھ سالوں کی سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ اور اس طرح رہائش جیسے شعبوں پرآبادی کا دباو پڑتا ہے۔"
 ان کی سفارشات کے میں، عارضی گریجویٹ ویزا ہولڈرز کے لیے انگریزی زبان کی اعلیٰ ضرورت، اور تعلیم کے حصول کے بعد ورک ویزا کے دورانیے کو کم کرنا شامل ہے، رپورٹ میں ایک نئے 'غیر معمولی ہنر مند گریجویٹ' ویزا کا مطالبہ کیا گیا ہے جو انتہائی اعلیٰ درجہ کے گریجویٹس کے لیے مستقل رہائش کی پیشکش کرتا ہو۔ .

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو صرف گریجویٹ افراد کو کو کم از کم $70,000 سالانہ پر ویزا میں توسیع کی پیشکش کرنی چاہیے۔

طلباء مقابلے کے 'متاثرین'

 بین الاقوامی طالب علم یگناہ سلطان پور نے کہا کہ بین الاقوامی اور مقامی طلباء یکساں افرادی قوت میں بڑھتی ہوئی مسابقت کا "شکار" ہیں۔

انہوں نے ایس بی ایس نیوز کو بتایا، "ہمارے پاس ایک جیسی ڈگریوں کے ساتھ گریجویشن کرنے والے زیادہ طلباء ہیں، محض ایک ڈگری کی بنیاد پر کوئی روزگار تلاش کرنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔"

"ایسا نہیں ہے کہ یہ ویزے انہیں بالکل ہی جھوٹی امید دے رہے ہیں۔"

سلطان پور نے کہا کہ روزگار میں ایک اور رکاوٹ یہ بھی ہے کہ بین الاقوامی طلباء کے پاس مقامی کمیونٹی نیٹ ورک یا کنکشن نہیں ہیں۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 4/10/2023 3:18pm بجے
تخلیق کار Rashida Yosufzai, Warda Waqar
ذریعہ: SBS