آسٹریلیا میں پرائیوٹ ہیلتھ انشورنس لینے سے پہلے کیا جاننا ضروری ہے؟

میڈیکیئر آسٹریلیا کا یونیورسل ہیلتھ انشورنس سسٹم ہے ، جو تمام آسٹریلین شہریوں کو صحت کی خدمات تک رسائی کی ضمانت دیتا ہے۔ اس کے باوجود آسٹریلیا کی نصف آبادی کے پاس نجی ہیلتھ انشورنس ہے۔ اگرچہ بہت سے لوگ پرائیوٹ ہیلتھ انشورنس اس لئے لیتے ہیں تاکہ سرکاری اسپتالوں میں طویل انتظار سے بچا جا سکے یا دانتوں کی دیکھ بھال جیسی خدمات تک رسائی حاصل ہو سکے کچھ لوگ ٹیکس میں چھوٹ کے لیے بھی ایسا کرتے ہیں۔ لیکن کیا نجی ہیلتھ انشورنس لینا سود مند ہے؟

Focus on health heightened during the COVID-19 pandemic boosted demand.

Medibank Private has posted a 40 per cent jump in full-year net profit. Source: AAP Image/Bianca De March

میڈیکیئر کے ذریعے جو طبی فوائید حاصل ہوتے ہیں ان میں جی پی  کی فیس کی ادئیگی کی بچت ، سرکاری ہسپتالوں میں علاج و رہائش اورذیادہ دواؤں کی خرید کی صورت میں قیمتوں میں بچت  جیسے فوائید شامل ہیں ۔ آسٹریلین شہریوں اور مستقل رہائشیوں کے علاوہ ، میڈیکیئر  کچھ اہل عارضی ویزا ہولڈرز کے لیے بھی دستیاب ہے ، جن میں پارٹنر ویزہ ، پروٹکشن ویزہ اور ہنر مند علاقائی اسپانسر شدہ ویزہ رکھنے والے شامل ہیں۔

میڈی بینک میں کسٹمر اسٹریٹیجی اور پورٹ فولیو کے سینئر ایگزیکٹیو  ملیسے جیوش کا کہنا ہے کہ نجی صحت کے نظام کا مقصد آسٹریلینز کو اپنی ترجیحات کے مطابق طبی خدمات تک رسائی دینا اور صحت عامہ کے نظام پر دباؤ کم کرنا ہے۔ عوامی صحت  یا پبلک ہیلتھ سسٹم میں مریض خود ہسپتال کا انتخاب نہیں کر سکتا اور   الیکٹیو سرجری کے لئےانتظار کا وقت کافی لمبا  ہوسکتا ہے۔ پرائیویٹ ہیلتھ کور رکھنے والے نجی ہسپتال میں بغیر طویل اتنظار کے الیکٹیو سرجری تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ایک پرائیوٹ ہیلتھ کور آپ کو یہ اختیار بھی دیتا ہے کہ آپ اپنی پسند کے ڈاکٹر سے علاج کروائیں۔ مسٹر ملی سے جی وش کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ہیلتھ کئیر سے صارفین کو کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
Medibank private
The government encourages Australians to take out private insurance to reduce burden on the public health system. Source: AAP Image/Dan Himbrechts
پرائیویٹ  ہیلتھ کئیر رکھنے والوں کو بعض دفعہ پریمیم کے علاوہ اپنی جیب سے خرچ دینا پڑ سکتا ہے جسے آؤٹ آف پاکٹ خرچ یا ایکسسس کہا جا تا ہے اور آپ ہر بار اکسس کی اضافی رقم کی ادائیگی کرکے نجی ہسپتال میں طبی دیکھ بھال تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

عام طور پر آپ ذیادہ انشورنس پریمیم یا ماہانہ ادائیگی کرکے ایکسس میں کمی والی خدمات لے سکتے ہیں لیکن کم پریئیم دینے والے صارفین کو ذیادہ اکسس دینے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ آپ جس معالج کا انتخاب کرتے ہیں اگر اسکی فیس انشورنس کی طرف سے مخصوص فیس سے ذیادہ ہے تو فیس کا یہ فرق بھی جیبی اخراجات یا آؤٹ اف پاکٹ اکسپینس میں شامل ہو سکتا ہے۔ مگر یہ عام طور پر اسی وقت ہو تا ہے جب آپ کا علاج کرنے والا سرجن یا ڈاکٹر آپ سے ہیلتھ انشورر کی فیس سے زیادہ فیس وصول کرتا ہے۔ سینئر صحافی اور چوائیس کے لئے نجی ہیلتھ انشورنس کی ماہر کے طور پر کام کرنے والی یوٹا ممِ کہتی ہیں کہ پرائیوٹ ہیلتھ انشورنس لیتے وقت اگر آپ ہاسپٹل کور اور ایکسٹرا کور کا انتخاب کرتے ہیں تو یہ دیکھنا چاہیے کہ آپ کے لیے کیا بہتر کام کرتا ہے۔
Woman at a dental clinic
Private health insurance helps people avoid long wait times for non-urgent medical procedures. Source: Getty Images/Luis Alvarez
وہ کہتی ہیں کہ بعض دفعہ نجی ہیلتھ انشورنس صرف اس لئے نہیں خریدا جاتا کیونکہ صارف کو اس کی ضرورت ہے  بلکہ بہت سے لوگ میڈیکیئر لیوی سرچارج کی ادائیگی سے بچنے کے لیے  بھی  پرائیوٹ ہیلتھ انشورنس لیتے ہیں۔

میلبورن یونیورسٹی میں ہیلتھ اکنامکس کی پروفیسر یوٹنگ ژانگ  کہتی ہیں کہ حکومتی کی طرف سے پرائیوٹ ہیلتھ کور لینے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اسی  لئے۳۱ سال کی عمر والے افراد اگر نجی ہیلتھ انشورنس نہ لیں ان پر ریبیٹ اور پریمیم پر اضافی لوڈنگ جیسی ادائیگی شامل ہیں۔

پروفیسر جانگ کا کہنا ہے کہ اگرچہ سرکاری اقدامات کا مقصد ہسپتالوں میں انتظار کےدورانئے کو کرنا ہے مگر    اس کے بہت کم شواہد موجود ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں میں انتظار کا وقت کم ہو رہا ہے۔وہ کہتی ہیں کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ بہت سے لوگ پرائیوٹ ہیلتھ انشورنس ہونے کے باوجود اسے اپنی طبی دیکھ بھال کے لیے استعمال نہیں کر رہے ہیں ۔
پروفیسر جانگ مشورہ دیتی ہیں کہ جب نجی ہیلتھ انشورنس لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کرنا ہو تو کور کی قیمت اور اسکی  افادیت کا موازنہ ضروری ہے۔ اور اگر آپ اسے استعمال نہیں کر رہے ہیں تو ، حساب کتاب کریں اور دیکھیں کہ کیا یہ آپ کے لیے مالی طور پر فائیدے مند ہے یا نہیں۔

یہ بھی یادرکھیں کہ میڈی کئیر میں ایمبولینس کوور نہیں ہوتی اس لئے اگر آپ کے پرائیوٹ ہیلتھ انشورنس میں ایمبولینس شامل نہ ہو تو ُ ایمبولینس کی ضرورت پڑنے پر اسکی ادائیگی خود کرنا پڑے گی ۔ اگر آپ کے پاس پرائیویٹ کور نہیں ہے تو آپ اپنی اسٹیٹ ایمبولینس سروس سے ایمبولینس کور سبسکرپشن خرید سکتے ہیں۔


 

 


 

 

 

 

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 9/10/2021 11:21pm بجے
شائیع ہوا 9/10/2021 پہلے 11:52pm
تخلیق کار Sneha Krishnan
پیش کار Rehan Alavi