چوبیس گھنٹے میں ایک وقت کا کھانا: کیا وزن میں کمی لانے کے اس نئے رجحان کے نقصانات اس کے فوائید سے ذیادہ ہیں؟

چوبیس گھنٹے میں صرف ایک بار کھانا (One Meal A Day) پلان کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ یہ طریقہ کم وقت اور طویل مدت کے لئے وزن میں کمی صحت مندی اور طویل العمری کا باعث بنتا ہے۔ مگر اس طریقے کے بارے میں سوچنے سے پہلے آپ کو OMAD پلان کے مضر اثرات کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔

 A plate of colourful homemade salad.

Like other popular intermittent fasting methods, the OMAD diet appeals because it’s easy to digest, and the results appear fast. Source: Getty / Picture Alliance

برطانوی وزیراعظم رشی سونک اور گلوکار میں مشترکہ عادت کیا ہے؟
یہ دونوں عوامی شخصیات کے ایک بڑھتے ہوئے گروپ میں شامل ہیں جو دن میں صرف ایک بار کھانا کھانے کے فوائد پر یقین رکھتے ہیں۔ one meal a day (OMAD) کے بارے میں کیا جاننا اہم ہے۔
ایک دن میں ایک کھانا (OMAD) وزن میں کمی لانے کا تازہ ترین رجحان ہے۔اس کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ یہ طریقہ نہ صرف عمر بڑھاتا ہے بلکہ تیز رفتار، طویل مدتی وزن میں کمی کی کامیابی اور بہتر صحت کا باعث بنتا ہے۔

زیادہ تر وزن کم کرنے کے پروگراموں کی طرح، OMAD پلان کی حمایت میں مبالغہ آمیز دعوے کئے جاتے ہیں۔ دن میں ایک کھانا کھانے کے بارے میں آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے، اور وزن میں کمی کے لیے اس کا کیا مطلب ہے۔

دن میں ایک بار کھانے کا ڈائیٹ پلان کیا ہے؟

بنیادی طور پر، OMAD غذا کچھ دنوں کے وقفے سے روزہ رکھنے کی ایک قسم ہے، جہاں آپ 23 گھنٹے روزہ رکھتے ہیں اور ایک گھنٹے کے اندر کھائے جانے والے ایک کھانے کے بعد روزانہ درکار اپنی تمام کیلوریز استعمال کرتے ہیں۔

OMAD غذا کے اصول سادہ اور پیروی کرنے میں آسان طور پر پیش کیےجاتے ہیں:
  • آپ جو چاہیں کھا سکتے ہیں، بشرطیکہ یہ عام ڈنر پلیٹ میں آ سکے، اس کھانے میں نہ تو خاص کیلوریز کی پابندی ہے اور نہ غذائیت کی کسی گائیڈ کی ضرورت ہے (یعنی جو چاہیں کھائیں)
  • آپ دن بھر کیلوری سے پاک مشروبات پی سکتے ہیں (پانی، کالی چائے اور کافی)۔
  • آپ کو کھانے کے ایک مستقل شیڈول پر عمل کرنا ہوتا ہے یعنی، ہر روز ایک ہی وقت پر ایک ہی وقت کا کھانا۔
اس عمل سے کیلوری کی کمی پیدا ہوتی ہے جس کے نتیجے میں وزن کم ہوتا ہے، حامیوں کا خیال ہے کہ OMAD غذا کا طویل روزہ جسم میں جسمانی تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے جو بہتر صحت کو فروغ دیتا ہے، ساتھ ہی اس سے جسم میں ketosis نامی ایک عمل متحرک ہوتا ہے جس سے میٹابولزم میں اضافہ، ذخیرہ شدہ چربی میں کمی ہوتی ہے۔

اس کی کامیابی کے کیا شواہد ہیں؟

بد قسمتی سے ایک دن میں ایک کھانے کے منصوبے کے بارے میں تحقیق محدود ہے۔
ذیادہ تر مطالعات میں جانوروں پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے، اور انسانوں کے ساتھ ابتدائی مطالعہ میں 11 دبلے پتلے نوجوان شامل تھے جو محض 11 دنوں کے لیے OMAD غذائی پلان پر عمل کر رہے تھے۔

OMAD غذا کے بارے میں دعوے عام طور پر دنوں کے وقفے سے روزہ رکھنے کی تحقیق پر منحصر ہیں، ان دعووں کا بجائے خود OMAD کے دوران استعمال کی گئی غذا پرنہیں ہے۔ وزن کم کرنے کے لیے وقفے وقفے سے روزہ رکھنے کے فوائید کے ثبوت تو موجود ہیں۔ تاہم، زیادہ تر مطالعات نے صرف مختصر مدت کے نتائج پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، عام طور پر 12 ہفتوں یا اس سے کم عرصے میں حاصل ہونے والے نتائج پر غور کیا جاتا ہے۔
2022 میں کئے گئے ایک طویل مدتی مطالعے میں موٹاپے کے 139 مریضوں کو یا تو روزانہ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان وقت کی پابندی والی خوراک کے ساتھ کیلوری پر پابندی والی غذا، یا صرف 12 ماہ تک روزانہ کیلوری کی پابندی والی غذا کے منصوبے میں شامل کیا گیا تھا۔

12 مہینوں کے بعد، دونوں گروپوں نے تقریباً ایک جیسا وزن کم کیا اور جسم کی چربی، بلڈ شوگر، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر میں ایک جیسی تبدیلیوں کا تجربہ کیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وقفے وقفے سے روزہ رکھنے سے حاصل ہونے والا طویل مدتی وزن میں کمی بہتر نہیں ہے اور یہ اس کے برابر ہے جو روایتی پرہیز کے طریقوں (روزانہ کیلوری کی پابندی) سے حاصل ہوتی ہے۔

دن میں صرف ایک بار کھانے کے کیا مسائیل ہیں؟

1. یہ غذائیت کی کمی اور صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

دن میں ایک کھانے کے لیے کیا کھایا جائے اس بارے میں OMAD غذا کی غذائی رہنمائی کی کمی بہت سے سرخ جھنڈے اٹھاتی ہے۔
جو کھانا ہم روزانہ کھاتے ہیں ان میں پروٹین کا ایک ذریعہ شامل ہونا چاہیے جس میں سارا اناج کاربوہائیڈریٹ، سبزیاں، پھل، پروٹین اور اچھی چکنائی شامل ہو تاکہ صحت، بیماری سے بچاؤ اور وزن کے انتظام میں مدد مل سکے۔
متوازن غذا نہ کھانے کے نتیجے میں غذائیت کی کمی ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں کمزور مدافعتی نظام کی کمزوری، تھکاوٹ اور ہڈیوں کی مضبوطی میں کمی واقع ہو سکتی ہے، جس سے آسٹیوپوروسس(ہڈیوں کی کمزوری کا مرض) ہو سکتا ہے۔

دن میں 23 گھنٹے روزہ رکھنے سے بھوک اور خواہشات کے بے قابو شدید احساسات پیدا ہونے کا بھی امکان ہے، جس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ مسلسل ایسی غذائیں کھاتے ہیں جو کھانے کا وقت آنے پر آپ کی بھوک کی اشتہا کو کم کر دیتی ہیں۔

2. اس کے پائیدار ہونے کا امکان نہیں ہے.

آپ ابتدائی طور پر OMAD پلان پر قائم رہنے کے قابل ہو سکتے ہیں، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس پر عمل کرنا مشکل ہوتا جائے گا۔
سخت ڈائیٹ - خاص طور پرایسی ڈائیٹ جو طویل مدت کے روزے تجویز کرتی ہوخوشگوار نہیں ہیں، جس کی وجہ سے کھانے کے اوقات میں احساس محرومی اور سماجی تنہائی پیدا ہوتی ہے۔ تصور کریں کہ جب آپ نے 23 گھنٹے تک کھانا نہیں کھایا ہو دفتری سالگرہ کے کیک کے ٹکڑے سے انکار کرنا کتنا مشکل ہو گا اور اس سے آپ الگ تھلگ محسوس کریں گے!
طویل ور خاص اوقات میں کھانے پر پابندی کے باعث غیر صحت بخش کھانے کی اشیا کی طرف آپ کا رحجان بڑھ سکتا ہے، جس سے صحت مند وزن حاصل کرنا اور اسے برقرار رکھنا اورمشکل ہو جاتا ہے۔

3.شارٹ کٹ اور فوری نتائیج کے طریقے کام نہیں کرتے ۔
دوسرے مقبول وقفے وقفے سے روزہ رکھنے کے طریقوں کی طرح، OMAD پلان اس لیے اپیل کرتا ہے کیونکہ روزے کے خاتمے پر غذا ہضم کرنا آسان ہے، اور نتائج تیزی سے ظاہر ہوتے ہیں۔
گرچہ OMAD پلان وزن کی مشین پر اسکیل نیچے لانے کے لیے کیلوریز کو کم کرنے کا ایک عمدہ طریقہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے آپ کا وزن گرتا ہے، چیزیں تیزی سے نیچے کی طرف جائیں گی مگرجب آپ کا جسم آپ کے وزن میں کمی کے دفاع کے لیے اپنے دفاعی میکانزم کو متحرک کرے گا تو وزن اتنی ہی تیزی سے دوبارہ بڑھے گا درحقیقت وزن دوبارہ تیزی سے بڑھ جائے گا - اس کی مثال وہ ردعمل جو ہمارے شکاری آباؤ اجداد کے ادوار میں زندہ رہنے کی ضرورت سے پیدا ہوتا ہے جب خوراک کی کمی تھی۔

حتمی نتیجہ:

اس پلان کی متنازعہ شہرت کے باوجود، OMAD پلان غیر پائیدار ہے، اور اس کے نتیجے میں وزن میں کمی کے نتائج یگر تیز رفتار ویٹ لاس پرگرامز کے مقابلے میں بہتر نہیں ہوتے ہیں۔ ہماری پرانی عادات واپس آ جاتی ہیں اور ہم اپنے آپ کو جسمانی تبدیلیوں سے لڑتے ہوئے پاتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم اپنا کھویا ہوا وزن دوبارہ حاصل کر لیں۔

کامیابی کے ساتھ طویل مدتی وزن کم کرنے کے لئے:

وزن کی چھوٹی مقدار کو وقفوں میں کم کریں اور اس کمی کو قائیم رکھیں۔تھوڑے سے وزن کی کمی کے ہدف کو حاصل کرنے تک اس کی کوشش جاری رکھیں۔اور کامیابی کے بعد اگلا چھوٹا ہدف بنائیں۔
اپنے طرز زندگی میں بتدریج تبدیلیاں لائیے اور اس بات کو یقینی بنائےکہ آپ ایسی صحت مند عادات اپنائیں جن پر مختصر وقت کے بجائے زندگی بھرعمل کر سکیں۔

* نک فلر سڈنی یونیورسٹی میں چارلس پرکنز سینٹر ریسرچ پروگرام کے سربراہ ہیں۔ انہیں زیادہ وزن اور موٹاپے کے علاج سے متعلق منصوبوں کے لیے بیرونی فنڈنگ ملی ہے۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 12/10/2023 5:30pm بجے
تخلیق کار Nick Fuller
ذریعہ: The Conversation