15 سالوں میں پہلی بار آسٹریلین حکومت کا وفاقی بجٹ متوقع طور پر خسارہ بجٹ نہیں ہو گا

وفاقی بجٹ میں اس مالی سال کے لیے تقریباً 4 بلین ڈالر کے سرپلس یا اضافی رقم کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔

JIM CHALMERS PRESSER

Most of the increased revenue will be banked instead of answering calls for boosts to welfare payments. Source: AAP / MICK TSIKAS/AAPIMAGE

اس مالی سال میں وفاقی بجٹ میں اضافی رقم کی توقع ہے، اگر ایسا ہوا تو یہ آسٹریلیا کے بجٹ میں 15 سالوں میں پہلی بار سرپلس ریکارڈ ہو گا۔
خزانچی جم چلمرز منگل کو بجٹ پیش کریں گے، جس میں 2022/23 کے لیے تقریباً 4 بلین ڈالر کے سرپلس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جان ہارورڈ کی حکومت کے بعد ۱۵ سالوں میں یہ پہلا اضافی رقم کا بجٹ ہو گا۔
خزانچی کی طرف سے یہ دوسرا بجٹ ہے جس میں خسارے میں 143 بلین ڈالر کی کمی ہونے کی توقعے ہے۔
لیکن اگلے پانچ سالوں میں 110 بلین ڈالر تک پہنچنے والے قرض پر سود کے بل کے ساتھ فلاحی ادائیگیوں میں اضافے کے مطالبوں پر توجے دینے کے بجائے زیادہ تر اخراجات میں کمی کی جائے گی۔

اضافی آمدنی کا صرف 80 فیصد سے زیادہ قومی قرضوں کی ادائیگی میں جائے گا، جس سے دو بجٹوں میں جمع کی گئی کل اضافی آمدنی 87 فیصد ہو جائے گی۔

ڈاکٹر چلمرز نے کہا کہ "جو بات بالکل واضح ہے وہ یہ ہے کہ یہ نتیجہ ٹیکس کی نچلی سطح پر واپس لانے کے فیصلے کے بغیر ممکن نہیں تھا۔"
لیکن ڈاکٹر چلمرز کا کہنا ہے کہ بجٹ اب بھی مشکل حالات میں کام کرنے والوں کو 14.6 بلین ڈالر کی مختص رقم سے مدد کرے گا، جس میں سنگل پیرنٹ سپورٹ میں اضافہ شامل ہے۔
20 ستمبر سے، سنگل والدین کو اس وقت تک نوکری تلاش کرنے والی کٹیگری میں منتقل نہیں ہونا پڑے گا جب تک ان کا سب سے چھوٹا بچہ آٹھ سال کا نہیں ہو جائے گا۔
ان کا سب سے چھوٹا بچہ 14 سال کا ہونے تک 922.10$ فی پندرہ دن کی بنیادی شرح لاگو ہوگی۔
گیلارڈ حکومت نے ایک دہائی قبل عمر کی کٹوتی کو 16 سے کم کر کے آٹھ سال کر دیا تھا۔اگر پارلیمنٹ تبدیلیوں کو نافذ کرنے کے لیے قانون سازی کر لیتی ہے تو ایسے والدین جو فی الحال جاب سیکر پر ہیں، انہیں ہر پندرہ دن میں اضافی 176.90$ ملیں گے۔
پیر کو پرتھ میں مجوزہ تبدیلی کا اعلان کرنے والے وزیراعظم انتھونی البانی نے کہا کہ واحد والدین کے خاندانوں کے بچے زیادہ سپورٹ کے مستحق ہیں۔
انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "میں پہلے ہی جانتا ہوں کہ ایک ماں کے ساتھ بڑا ہونا کیسا ہوتا ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ واحد والدین کے خاندانوں کے بچوں کو زندگی میں بہترین مواقع میسر ہوں۔"
منگل کے بجٹ سے قبل کینبرا میں کاکس کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر البانی نے کہا کہ ہم پسماندہ طبقے کو پیچھے نہیں چھوڑتے۔
"یہ بجٹ آسٹریلوی لیبر پارٹی کی بہترین روایت میں ہوگا، جو فوری چیلنجزسے نمٹت سکے گا،
بجلی کے بلوں میں ریلیف، سستی ادویات اور بجلی اور توانائی کی کارکردگی کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ٹیکس مراعات کے ساتھ ساتھ، حکومت کو 17.8 بلین ڈالر کیاضافی آمدنی ہوئی ہے اور ساتھ ہی حکومت آف شور ایل این جی پروڈیوسرز پر ٹیکسوں سے 2.4 بلین ڈالر کی اضافی آمدنی حاصل کرے گی۔
اپوزیشن کے مالیاتی ترجمان جین ہیوم نے کہا کہ جدوجہد کرنے والے خاندانوں کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کا واحد طریقہ حکومت کے لیے اپنے اخراجات پر لگام لگانا اور مہنگائی سے نمٹنا ہے جو کہ سات فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ "مہنگائی کو کم کرنا واحد پالیسی ہے جو تمام آسٹریلوی باشندوں کو سہولت فراہم کرے گی۔"
سینیٹر ہیوم نے کہا کہ حکومت نے ریزرو بینک کو مہنگائی کو کم کرنے میں مدد دینے کی اپنی ذمہ داری سے ہاتھ اٹھا لیا ہے۔
گرینز لیڈر ایڈم بینڈٹ نے کہا کہ پیٹرولیم ریسورس رینٹ ٹیکس میں تبدیلیاں "گیس کیبل" نے ڈیزائن کی ہیں اور سماجی خدمات کی ادائیگی کے لیے پروڈیوسروں پر اور زیادہ ٹیکس لگایا جانا چاہئے تھا۔
انہوں نے کہا، "اگر حکومت جرات سے کام لے کر بڑی کارپوریشنز اور ارب پتیوں پر مزید ٹیکس لگاتی، تو تمام سنگل والدین کو وہ مدد مل سکتی ہے جس کی انہیں ضرورت ہے۔"
زیادہ محصولات اور کم ادائیگیوں کے امتزاج سے حکومت کو 15 سالوں میں پہلا بجٹ سرپلس فراہم کرنے کی توقع ہے، لیکن اس کے دور رس اثرات ابھی واضع نہیں۔
بجٹ کے سب سے بڑےمطالبوں میں صحت، عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال، دفاع، معذوری کی خدمات اور قرض پر سودمیں کمی کے مطالبے شامل ہیں۔
آسٹریلوی 2023/24 میں حقیقی اجرتوں میں 0.75 فیصد اضافے کی توقع کر سکتے ہیں، جو اجرتوں میں اضافے اور گرتی ہوئی افراط زر کے امتزاج کی عکاسی کرتا ہے۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 9/05/2023 10:22am بجے
پیش کار Rehan Alavi
ذریعہ: AAP