Key Points
- امین اور ایمن آنکھوں کی ایک غیر معمولی جینیاتی بیماری میں مبتلا ہیں۔
- مالی مشکلات کے باعث جڑواں بھائیوں کو اپنی پالتو بلیوں کو چھوڑنا پڑا۔
- کوئنز لینڈ کی ایک کمیونٹی نے انہیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد کی ہے۔
ملازمتوں کو کھونے اور سروں پر مستقل چھت کے بغیران پر مالی دباؤ بہت زیادہ ہو گیا تھا۔ہم شکل جڑواں بھائیوں امین اور ایمن الموتاوا نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنی مخملی کھالوں والی دو بلّیوں، ریمی اور ٹائیگرس کو گزشتہ ہفتے ٹاونس وِل میں واقع جانوروں کی پناہ گاہ میں حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تو وہ دل شکستہ تھے۔
یہ دونون بھائی سٹارگارڈ کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوئے، جس کی وجہ سے وہ سات سال کی عمر میں بصارت میں مسلسل کمی کا شکار رہے ہیں، اکتوبر کے اوائل میں برینڈن میں فارم کا کام ختم ہونے کے بعد سے یہ دونوں ملازمتیں تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
جب ان کا کرایے کا مکان فروخت ہو گیا تو 27 سالہ بھائی ٹاونس وِل چلے گئے اور نئے کام کی تلاش کی مگر وہ اپنی بصارت کی خرابی کے باعث مشکلات کا شکار رہے۔
"وہ ہمیں کاغذی کارروائی مکمل کرنے کو دیتے اور پھر اسے دیکھ کر ملازمت دینے سے معذرت کر لیتے۔ کچھ آجر کہتے کہ'میں نہیں سمجھتا تھا کہ آنکھوں کی بیماری اتنا بڑا مسئلہ بننے والی ہے'، امین نے ایس بی ایس نیوز کو ملازمت کی درخواست کے عمل کے بارے میں بتایا۔
۔امین نے کہا کہ "جب ہم ایسے جوابات سنتے تو ہم سوچتے کہ یہ ہمارے لیے کام کی جگہ نہیں ہے۔ ہم ایسی جگہ نہیں رہنا چاہتے جہاں ہمارے وژن کو ایک بوجھ یا ذمہ داری کے طور پر دیکھا جائے کیونکہ ہم محنت کرتے ہیں، ہم کماتے ہیں اور ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم کما سکتے ہیں۔ ایمن نے مزید کہا "ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے دوگنی محنت کی کہ ہم میں سے کوئی ایک پیچھے نہ رہ جائے۔"

The identical brothers consider their cats, Tigress and Remi, their family and were devastated when they called Angel Paws to surrender them. Source: Facebook / Angel Paws Inc Pet Rescue NQ
ان کے مثبت رویے کے باوجود، ان کا سول انجینئر بننے کا خواب پہنچ سے باہر ہوتا محسوس ہوا۔ مگر پھرکوئینز لینڈ کی ایک کمیونٹی ان کی حمایت کے لئے کمر بستہ ہو گئی۔
اینجل پاز اینیمل شیلٹر نے بھائیوں کو یقین دلایا کہ وہ بھائیوں کی بلیوں کو رکھنے کی معمولی رعایتی قیمت لیں گے، اسی دوران وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو گئے اور انہیں گھر اور کام کرنے کی جگہ دونوں مل گئے۔
اینجل پاز اینیمل شیلٹر کی طرف سے فیس بک پر جڑواں بھائیوں کی تصویر پوسٹ کی گئی اور ایک جیسی نظر آنے والی بلیوں کے ساتھ ایک جیسی قمیضوں میں، کمیونیٹی سے ان دونوں کی مدد کرنے پر زور دیا گیا۔
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ " اگر انہیں کام اور رہنے کی جگہ مل جائے تو وہ ٹاؤنس وِل میں رہنا پسند کریں گے ۔"
"ان ناقابل یقین بھائیوں نے کمیونیٹی پر جذباتی اثر ڈالا ہے۔ مدد کی اپیل میں کہا گیا کہ اگر آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو محنت کش نوجوانوں کو ملازمت دینے کے خواہاں ہے تو رابطہ کیجئے"
جڑواں بھائی اب آسٹریلیا میں خود کو 'آزاد' محسوس کرتے ہیں۔
جڑواں بھائی امریکہ میں پیدا ہوئے لیکن ان کی پرورش کویت میں ہوئی، مگر جب انہیں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ ملی تو وہ باہر چلے گئے۔۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بیماری کے باعث جس کا کوئی علاج نہیں ہے اپنے خاندان کے ساتھ مشکلات سے دور آسٹریلیا میں رہنا پسند کرتے ہیں ۔
امین نے کہا، "ہمیں یہاں بہت زیادہ آزادی ہے۔

The brothers noticed they were losing their long distance vision when they were seven years old and had to move closer to the board in their classroom. Source: SBS / Supplied
انہوں نے کہا کہ جسے کچھ لوگ کمزوری کے طور پر دیکھتے ہیں، ہم اپنی"ایماندای اور محنت" کو ایک کلیدی قابلیت کے طور پر دیکھتے ہیں۔
بھائیوں کے پاس QUT میں اپنے کورس کا ایک سال باقی ہے لیکن فی الحال وہ وقفے پر ہیں کیونکہ وہ اپنی باقی تعلیم کے لیے درکار 100,000$ بچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
فارغ التحصیل ہونے کے بعد امین اور ایمن اپنا سول انجینئرنگ کاروبار کھولنے کا خواب دیکھ رہے ہیں ساتھ ہی وہ دونوں رئیل اسٹیٹ اور کنکریٹنگ میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔
خاندان کا ملاپ
جڑواں بھائیوں نے SBS نیوز سے بات کی تو ان کی قسمت بدل چکی تھی۔
امین نے کہا، "آپ نے ہمیں اچھے وقت پر بلایا۔ ہمیں ابھی ایک ریکروٹمنٹ ایجنسی کے ساتھ کام ملا ہے۔ ہمیں اب سے بہت زیادہ کام ملے گا،" امین نے کہا۔
ملازمت کے سلسلے میں ان سے رابطہ کیا گیا ہے جس میں کرایہ کے لیے یونٹ اور کنکریٹنگ ٹرینی شپ شامل ہے۔
بھائیوں نے کہا کہ وہ "مستقبل کے بارے میں پرامید" محسوس کرتے ہیں اور اس تمام مدد کے لیے اینجل پاز کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
لیکن یہ "واحد خاندان" کے ساتھ دوبارہ ملایا جا رہا تھا جس سے وہ سب سے زیادہ پرجوش تھے۔
امین نے کہا۔ کہ"ہم اگلے ہفتے ریمی اور ٹائیگرس کے ساتھ ہوں گے"
ایمن نے کہا۔"آخر میں [ہم] پورے خاندان کو اکٹھا کریں گے"
_________________________
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: