کرکٹر عثمان خواجہ اور شنیرا اکرم سمیت سرکردہ پاکستانی اور آسٹریلین SBS کی ریڈیوتھون میں شامل ہو رہے ہیں

کرکٹر عثمان خواجہ اور سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم سمیت سرکردہ پاکستانی اور آسٹریلین SBS کی ریڈیوتھون میں شام ہو رہے ہیں ۔

Australian cricketer Usman Khawaja has joined the SBS Radiothon in support of Pakistan flood victims.

Australian cricketer Usman Khawaja has joined the SBS Radiothon in support of Pakistan flood victims. Source: AAP

۱۸ ستمبر کی شام آسٹریلیا بھر سے پاکستانی سیلاب زدگان کی امدادی مہم کا حصہ بننے کا موقعہ
  • SBS اتوار 18 ستمبر کو یونیسیف آسٹریلیا کی پاکستان کے لیے سیلاب کی ہنگامی اپیل کے لیے رقم اکٹھا کرنے کے لیے ایک ریڈیو تھون کی میزبانی کر رہا ہے۔
  • مہمانوں میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ، شنیرہ اکرم اور مشہور شخصیات اور کمیونٹی ممبران شامل ہیں۔
  • یہ ریڈیو تھون شام 6 بجے سے 8 بجے تک ریڈیو، فیس بک اور ایس بی ایس آن لائن پر براہ راست نشر ہوگی
پاکستان اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب سے نبرد آزما ہے جس کے نتیجے میں ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے۔
اطلاعات کے مطابق سیلاب سے تقریباً 1400 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
پاکستان نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر نو پر کم از کم A$14.6 بلین لاگت آئے گی جس سے ترجیحی بنیادوں پر 33 ملین متاثرہ افراد کے لیے خوراک اور رہائش مدد ہوسکےگی ۔
ادویات، ویکسین، صاف پانی اور صفائی کے سامان کی فوری ضرورت ہے۔

'سیلاب سے لاکھوں افراد کی زندگیاں تباہ ہو گئی ہیں'

پاکستانی نژاد آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ کمیونٹی کے ان ارکان میں شامل ہیں جو مزید بین الاقوامی حمایت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
آسٹریلوی بین الاقوامی کرکٹر نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس بڑے سیلاب کے اثرات آنے والے برسوں تک محسوس کیے جائیں گے۔
Pakistan Floods
Displaced people carry belongings after they salvaged usable items from their flood-hit home as they wade through a flooded area in Jaffarabad, a district of Pakistan's southwestern Baluchistan province, (AP Photo/Zahid Hussain) Source: AP / Zahid Hussain/AP
"خاندانوں کی زندگیاں برباد ہو گئی ہیں اور انہیں آسٹریلیا میں ہمارے پاس موجود امدادی نظاموں کا کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے "
ان غیرمعمولی سیلابوں کے بعد عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیل کو قابو میں کرنے کے لئےاقدامات کے مطالبے سامنے آئے ہیں تاکہ شدید موسم کی زد میں آنے والی آب و ہوا کے خطرے سے دوچار ممالک کے لیے مدد میں اضافہ کیا جا سکے۔
مدد کو متحرک کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ انسانیت ماحولیاتی تبدیلی پر اقدامات نہ اٹُھانا 'اجتماعی خودکشی' ہوگا
ان کے موقف کی بازگشت آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کے بیان میں سنائی دی، جنہوں نے کہا کہ سیلاب "موسمیاتی تبدیلی کا براہ راست نتیجہ ہیں".
سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ عالمی مدد کے بغیر پاکستان اس بڑی تباہی سے نہیں نکل سکتا۔
اگرچہ پاکستان عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے ایک فیصد سے بھی کم اخراج کا ذمہ دار ہے، لیکن یہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید موسم سے متاثر ہونے والا آٹھواں سب سے کمزور ملک ہے۔
آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری
مسٹر چودھری نے ایس بی ایس اردو کو ایک بیان میں کہا، "نقصان کے پیمانے کو دیکھتے ہوئے، ہمیں اپنی کوششوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی برادری سے تعاون کی ضرورت ہے۔"
سڈنی میں پاکستان کے قونصل جنرل محمد اشرف نے بھی آسٹریلوی کمیونٹی سے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اپیل کی۔
مسٹر اشرف نے ایس بی ایس اردو کو بتایا، "آسٹریلیا میں پاکستانی کمیونٹی کمیونٹیز کو متحرک کر کے، فنڈ اکٹھا کرنے والوں کو منظم کر کے، یا نقد رقم بھیج کر مدد کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ، این جی اوز کے ذریعے کام کر کے اور یہاں تک کہ زمینی مدد کر کے کی ضرورت کی اس گھڑی میں پاکستانیوں کی مدد کریں "۔
Pakistan Flooding Flickr DBY NC ND 2.0.jpg
According to reports, nearly 1,400 people have lost their lives in the disaster.

SBS Urdu ریڈیو تھون

ایس بی ایس اردو اتوار 18 ستمبر 2022 کو یونیسیف آسٹریلیا کی پاکستان فلڈ ایمرجنسی اپیل کی مدد کے لیے رقم اکٹھا کرنے کے لیے ایک ریڈیو تھون کی میزبانی کر رہا ہے، "پاکستان، ہم آپ کے ساتھ ہیں" کے عنوان سے ہونے والی اس مہم میں متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کی اپیل کی جائے گی"۔

شام 6 بجے سے 8 بجے تک، ایس بی ایس ریڈیو کے اردو پروگرام کے براڈکاسٹر اور پروڈیوسرز ریڈیو، فیس بک اور ایس بی ایس آن لائن کے ذریعے دو گھنٹے کی خصوصی لائیو کوریج کی قیادت کریں گے۔
یونیسیف آسٹریلیا کے اشتراک سے ہونے والی ریڈیو تھون میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ، کمیونٹی کے سینئر رہنما اور دیگر عوامی شخصیات سمیت اعلیٰ سطح کے مہمان شامل ہوں گے۔
"میں کمیونٹی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس اپیل کی حمایت کریں۔ آپ کی سخاوت سے فرق پڑے گا،" مسٹر خواجہ نے کہا۔
عطیات دینے کے لئے نیچے دئے لنک پر کلک کیجئے:
ایس بی ایس اردو ریڈیوتھون سنیں، اتوار 18 ستمبر، شام 6 بجے سے 8 بجے تک AEST
سنئے : via or the .

دیکھئے : Watch via the Facebook page.

______________________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔ی یا ہمیں فیس بک پر فالو کریں۔
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
اردو پرگرام سننے کے طریقے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے

شئیر
تاریخِ اشاعت 15/09/2022 8:25pm بجے
شائیع ہوا 15/09/2022 پہلے 8:27pm
تخلیق کار Afnan Malik
پیش کار Rehan Alavi
ذریعہ: SBS