ملازمت فراہم کرنے والوں اور ڈھونڈنے والوں نے سڈنی کے "جاب فئیر" میں شرکت کی جس میں آسٹریلیا میں ملازمت کو ڈھونڈنے سے لے کر اسے حاحل کرنے تک کے مراحل پر روشنی ڈالی گئی۔
کئی مقامی اور علاقائی اداروں نے بھی شرکت کی اور ملازمتوں کی تشہیر بھی کی۔
وزیرِ ملازمت، ہنر اور چھوٹے کاروبار میکیلئا کیش کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع لوگوں تک آسانی کے ذریعے پہنچیں اور عوام ان سے فائدہ اُٹھائیں۔
"سڈنی جاب فئیر ایک ایسے وقت رکھا گیا ہے جب حکومت کی جانب سے کئی پراجیکٹس کی شروعات کی جارہی ہے۔ حکومتی فنڈ سے بننے والے پراجیکٹس میں ویسٹرن سڈنی ائیرپورٹ پراجیکٹ اور سڈنی میٹروپراجیکٹ شامل ہیں۔"میکیلیئا کیش کا کہنا ہے کہ اس تقریب کے ذریعے لوگوں نے براہِ راست ملازمتیں فراہم کرنے والوں سے بات کی۔
Source: SBS
ایس بی ایس اردو نے جاب فئیر کے کئی شرکا سے بات کی اور جاننے کی کوشش کی کہ وہ آسٹریلیا میں ملازمتیں ڈھونڈنے کے لئے کیا کررہے ہیں جبکہ ملازمتوں کی تشہیر کرنے والوں سے جانا کہ وہ ان سے ایسے ہنر ہیں جو انھیں ایک ملازم میں درکار ہیں۔
جاب لِنک پلس سے تعلق رکھنے والی کیٹرینہ ہِگنز کا کہنا ہے کہ جو بھی ملازمت ڈھونڈ رہا ہے اسے اپنے دستاویزات کو بہتر اور ذاتی تشہیر کرنا آنا چاہیئے۔
" آپ کسی ملازمت فراہم کرنے والی ایجنسی سے رابطہ کریں، کسی ماہر سے اپنا ریزومے یا سی وی بنوائیں۔ ملازمت کے لئے ایک کوور لیٹر ضرور فراہم کریں
"ذاتی تشہیر بہت ضروری ہے۔ اس لئے انٹرویو کے وقت صاف سترھیں کپڑے پہنیں۔"
Source: Supplied
"ہمارے پاس ملازمتیں اور ٹریننگ کے کئی مواقع ہیں اور چاہتے ہیں کہ نوکری ڈھونڈنے والے خود فیصلہ کریں کہ انھیں کیا چاہیئے۔
ہمیں ایسے لوگوں کی تلاش ہے جو اپنے کیرئیر میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور کمیونٹی کی بہتر خدمت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔"
Source: Supplied
الیکٹریکل انڈسٹری ایپرینٹسشپ کے گلین روشے کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ الیکٹرک اور اس سے منسلک ٹیکنالوجی میں کام کرنے والوں کو ڈھونڈ رہا ہے۔
"ہم الیکٹرل سے منسلک کام کی ٹریننگ (اپرینٹسشپ) فراہم کرتے ہیں۔
"کوئی بھی پندرہ سال یا اس سے زیادہ عمر کا شخص اس ٹریننگ کے لئے درخواست دے سکتا ہے، لیکن اس کے لئے کم سے کم پرمننٹ ویزا درکار ہے۔"دو ماسٹرز اور انگریزی میں پی ایچ ڈی کرنے والی میرو نے اپنے دوسالہ بچے کے ہمراہ جاب فئیر میں شرکت کی۔
Source: Supplied
میرو کا کہنا ہے کہ اس تقریب سے انھیں بہت فائدہ ہوا اور یہ سمجھنے میں بھی مدد ملی کی آسٹریلیا میں ملازمت حاصل کرنے کئے لئے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
"میں اپنے خاندان کے ساتھ دو سال پہلے آسٹریلیا آئی تھی اور اب تک میں نے ٹیف اور نیویٹاس میں فلاحی کام کیا ہے۔
"ایک بچے کے ساتھ ملازمت ڈھونڈنا نہیات ہی مشکل ہوتا ہے۔ جب میرے شوہر چھٹی پر ہوتے ہیں تب ہی میں نوکری ڈھونڈتی ہوں۔
اس آرٹیکل میں کسی بھی قسم کے دیئے گئے مشورے یا معلومات عام ہیں اور ان کا تعلق کسی خاص وقت کے لئے نہیں۔ کسی بھی مشورے کے لئے کنسلٹنٹ یا پروفیشنل ایجنسی سے رابطہ کریں۔