آسٹریلیا میں سب سے کم تنخواہ لینے والے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ ، لیکن کتنا؟

فیئر ورک کمیشن نے قومی کم از کم اجرت میں 3.75 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اضافہ جولائی سے لاگو ہو گی۔

A barista working at a cafe wearing a flannel shirt

Wages for Australia's lowest-paid workers will increase. Source: AAP / James Gourley

Key Points
  • آسٹریلیا کے سب سے کم اجرت والےملازمین کی اجرت میں 3.75 فیصد اضافہ دیا گیا ہے۔
  • فیئر ورک کمیشن نے پیر کے روز اپنی سالانہ اجرت کا جائزہ پیش کیا۔
  • اس فیصلے کا مطلب ہے کہ کم از کم اجرت $23.23 سے بڑھ کر $24.10 فی گھنٹہ ہو جائے گی۔
 کام کی جگہ سے متعلق فیصلے کرنے والے ادارے فئیر ورک کی جانب سے سالانہ اجرت کا فیصلہ سنانے کے بعد لاکھوں آسٹریلین ملازمین کی کم از کم اجرت میں 3.75 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ قومی کم از کم اجرت $882.80 فی ہفتہ یا $23.23 فی گھنٹہ سے بڑھ کر $915.90 فی ہفتہ یا $24.10 فی گھنٹہ ہوجائے گی۔

یہ فیصلہ، جو آسٹریلیا کے ایک چوتھائی ملازمین کو متاثر کرتا ہے، یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔
MinimumWage2024_v2.jpg
The minimum wage will increase by $33.10 a week from July. Source: SBS
E، فیئر ورک کمیشن معاشی حالات کے ساتھ ساتھ وسیع تر اہداف جیسے کہ صنفی تنخواہ کے فرق کو ختم کرنے کے اقدامات کے جائزوں کے ساتھ ساتھ ادارہ فیصلہ کرتا ہے کہ آیا ملازمین کے لیے کم از کم اجرت میں اضافہ کیا جائے اور کتنا؟

پیر کو اپنے فیصلے میں، فیئر ورک نے کہا کہ حالیہ فیصلہ لیتے ہوئے ملک میں مہنگائی کے دباؤ کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

"اس کے ساتھ ہئ ، ہم(فئیر ورک) یہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت تنخواہوں میں افراط زر کی شرح سے نمایاں طور پر کسی بھی رقم میں اضافہ کرنا مناسب نہیں ہے، بنیادی طور پر اس لیے کہ مزدور کی پیداواری صلاحیت چار سال پہلے کی نسبت زیادہ نہیں ہے اور پیداواری ترقی حال ہی مثبت سمت میں واپس آئی ہے۔،"فیصلے میں مزید کہا گیا۔
یاد رہے کمیشن نے پچھلے تنخواہوں میں واضح اضافہ پیش کیا تھا - جو ایوارڈز کے لیے 5.75 فیصد اور قومی کم از کم تنخواہ لینے والوں کے لیے 8.6 فیصد تھا- کمیشن نے کم بے روزگاری، گرتی ہوئی اجرت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مجموعے پر اپنے فیصلے کا انحصار کیا۔

ملک کی سب سے اہم یونین باڈی، آسٹریلین کونسل آف ٹریڈ یونینز، کم از کم اجرت میں 5 فیصد اضافہ چاہتی ہے، حالانکہ اس کے سربراہ سیلی میک مینس نے کہا کہ 3.6 فیصد سے زیادہ کا اضافہ خواہ کتنا ہی ہو، خوش آئند ہوگا۔

"انہوں نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ "یہ سب کچھ(تمام اقدام) ضروریات زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو عوام کی دسترس میں رکھنے کے لئے ہے لیکن اس میں مزید اضافے کی بھی ضرورت ہے تاکہ لوگ اپنی زندگی کا پہیہ جاری رکھ سکیں ۔
WeeklyMinimumWageHistory.jpg
Fair Work handed down a substantial wage boost last year — 5.75 per cent for awards and 8.6 per cent for the national minimum. Source: SBS
 آجروں، یونینوں اور حکومتوں نے 2024 کے فیصلے سے پہلے ہی اپنی پوزیشنوں کا خاکہ پیش کر دیا تھا۔

وفاقی حکومت نے کہا کہ "وہ اس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ کم از کم تنخواہ پانے والے افراد کی اجرت پیچھے نہ جائےـ

کوئی تعداد متعین نہیں کی گئی لیکن مارچ کی سہ ماہی میں افراط زر سالانہ 4.1 فیصد بڑھی، جو اپنے عروج سے بہت نیچے ہے لیکن پھر بھی ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی جانب سے پیش کردہ 2 سے 3 فیصد کے ہدف سے کافی اوپر ہے۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 3/06/2024 12:57pm بجے
پیش کار Warda Waqar
ذریعہ: SBS, AAP