Explainer

صحت کی دیکھ بھال پر اضافی خرچ ، آسٹریلینز ایک سے زائد نوکریوں پر مجبور

آسٹریلین بیورو آف سٹیٹسٹکس کے تازہ ترین اعداد و شمار ضروریات زندگی کی بڑھتی ہوئی لاگت اور متعدد ملازمتیں کرنے والے لوگوں کے درمیان تعلق کی نشاندہی کرتے ہیں جبکہ آسٹریلین شہری اپنی صحت پر بھی اضافی رقم خرچ کر رہے ہیں۔

Worried woman sitting at home office desk reading a text massage on a mobile phone at home

People are having to spend more on essentials such as food, fuel and medicine. Source: Getty / Rafael Ben-Ari

چونکہ ضروریات زندگی کی قیمتیں عوام کے بجٹ پر دباؤ ڈال رہی ہیں، آسٹریلیا میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے متعدد ملازمتیں کرنی پڑ رہی ہیں۔

 آسٹریلوی بیورو آف سٹیٹسٹکس(اے بی ایس) کے مطابق مارچ 2024 میں متعدد ملازمتوں والے ملازمین کی تعداد بڑھ کر 974,000 ہو گئی ہے جو کہ ملک کے ملازمین کا تقریباً 7 فیصد بنتا ہے۔

 مارچ 2023 میں یہ تعداد 950,000 تھی۔
ایک سے زیادہ ملازمتیں کرنے والے افراد میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے، ایک ایسا رجحان جو گزشتہ سال کے دوران تبدیل نہیں ہوا ہے۔

تاہم، گذشتہ سال سے مردوں کی بھی بڑی تعداد ان خواتین کے ساتھ شامل ہوئی ہے۔

مارچ تک 7.3 فیصد افرادی قوت جو متعدد ملازمتیں کر رہی تھی ، خواتین پر مشتمل تھی جب کہ دو یا زیادہ ملازمتیں کرنے والے مردوں کی تعداد 6 فیصد تھی۔
Multiple jobbers growth (1).jpeg

گھریلو اخراجات تقریباً نصف رہ گئے ہیں

ان اعدادوشمار کے ساتھ،اے بی ایس نے گھریلو اخراجات پر اپنا تازہ ترین ڈیٹا بھی جاری کیا ہے۔

اپریل 2024 میں، ماہانہ گھریلو اخراجات میں سال بھر میں 3.4 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا۔
اے بی ایس کے مطابق ٹھیک 12 مہینے پہلے، یہ شرح 6 فیصد تھی۔

اپریل 2023 سے گھریلو اخراجات میں زیادہ تر اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے، تاہم اس سال جنوری میں اس شرح میں زبردست کمی دیکھی گئی تھی۔
Change in household spending .jpeg
Non-discretionary spending is on things people need or to meet a legal obligation, while discretionary spending can be considered optional.

صحت سے متعلق اخراجات میں اضافہ

صحت سے متعلق اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اے بی ایس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ صحت پر گھریلو اخراجات ایک سال پہلے کے مقابلے میں 15.7 فیصد زیادہ ہیں۔
کاروباری شماریات کے اے بی ایس کے سربراہ رابرٹ ایونگ نے کہا: "صحت پر اخراجات نے اپریل میں گھریلو اخراجات کے مجموعی طور پر 3.4 فیصد اضافے میں سب سے بڑا حصہ ڈالا۔"

"ہم نے غیر صوابدیدی اشیا اور خدمات پر اخراجات میں 5.8 فیصد اضافہ دیکھا (وہ چیزیں جن کی لوگوں کو ضرورت ہے یا وہ اخراجات جن کو پورا کرنا ان کی قانونی ضرورت ہے ) ، جبکہ گھروں میں ایندھن اور کھانے پر بھی اخراجات میں اضافہ نظر آیا۔

"اس کے برعکس، صوابدیدی اخراجات (خرچ جسے 'اختیاری' سمجھا جا سکتا ہے) میں سال بھر میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ لوگ غیر ضروری اشیاء کی خریداری کو کم کر کے اخراجات محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
Household spending choices.jpeg
صحت پر زیادہ اخراجات کے ساتھ ساتھ، گھریلو اخراجات میں مجموعی طور پر اضافہ متفرق اشیا اور خدمات کے زمرے (12.9 فیصد) میں اضافے کی وجہ سے ہوا جس میں بچوں کی دیکھ بھال، پیشہ ورانہ خدمات اور ذاتی دیکھ بھال شامل ہیں۔ اور فرنشننگ اور گھریلو سامان کے زمرے میں (6.4 فیصد) اضافہ دیکھا گیا۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 18/06/2024 11:35am بجے
تخلیق کار Ruchika Talwar
پیش کار Warda Waqar
ذریعہ: SBS