جاب کیپر پروگرام میں کاروبار اور ملازمین کے لئے بڑی تبدیلیاں

وفاقی حکومت نے کاروبار اور ملازمین کے لئے ستمبر کے آخر سے جاب کیپر پروگرام میں کئی تبدیلیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان تبدیلیوں کا تخمینہ پندرہ عشاریہ چھے ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

Treasurer Josh Frydenberg speaks to the media during an announcement in Melbourne.

Treasurer Josh Frydenberg speaks to the media during an announcement in Melbourne. Source: AAP

وہ کاروبار جو کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں آسانی سےاب حکومتی جاب کیپر پروگرام کے لئے درخواست جمع کراسکتے ہیں۔

وزیرِخزانہ جاش فرائیڈنبرگ کا کہنا ہے کہ نئی تبدیلیوں کا فائدہ مزید کاروباروں کو ہوگا جن سے حکومت کو ساڑھے پندرہ ارب ڈالر کا خرچہ آئے گا۔

اس سے پہلے صرف وہ کاروبار جن کو شدید نقصان ہوا ہے وہ جاب کیپر کے لئے درخواست جمع کراسکتے تھے۔

لیکن اب اٹھائیس ستمبر سے تین جنوری کے دوران اگر کسی کاروبار کا پچھلے سال کے مقابلے میں نقصان ہوا ہے تو وہ بھی جاب کیپر کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔

جاش فرائیڈنبرک کا کہنا ہے کہ میلبورن کے اسٹیج فور لاک ڈاون سے وکٹورین معیشت پر بڑا اثر پڑے گا۔
Barista Alex Pallas is seen making a coffee at Eeffoc Cafe in Prahran, Melbourne.
Source: AAP
"ہماری پوری کوشش ہے کہ کم سے کم نقصان ہو اور آسٹریلینز کو اس مشکل وقت سے باہر نکالا جاسکے۔"

وہ افراد جو یکم جولائی سے کام کررہے ہیں وہ اب جاب کیپر پروگرام کے اہل ہیں۔

جاب کیپر پروگرام کے ذریعے دو ہفتے کے پندرہ سو ڈالر ملتے ہیں جو اکتوبر سے دسمبر تک بارہ سو ڈالر ہوجائیں گے۔

اگلے سال مارچ میں یہ پیسے مزید کم ہوکر ہزار ڈالر ہوجائیں گے۔

وزیرِاعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ وکٹوریہ میں کرونا وائرس کی سخت پابندیون کی وجہ سے ۔۔تقریباً چارلاکھ افراد بے روزگار ہوگئے ہیں یا ان کے کام کرنے کے اوقات کم ہوکر صفر ہوگئ

 وزیرِاعظم موریسن کا کہنا ہے کہ ملکی شرح نمو میں ستمبر کوارٹر میں بارہ ارب ڈالر کی کمی آئے گی۔

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 7/08/2020 9:42am بجے
ذریعہ: AAP, SBS