کثیر الثقافتی عید میلہ لوگوں کے درمیان ہم آہنگی کے پیغام کے ساتھ اختتام پذیر

ایس بی ایس اردو نے سٹال پر فیس بک لائیو کا اہتمام کیا جہاں گرینز کی سینیٹر مہرین فاروقی نے عید اور اس سے جڑی تقریبات کے بارے میں اظہار خیال بھی کیا۔ عید کو دو ہفتے بیت چکنے کے باوجود لوگوں کا جوش و خروش اس میلے میں دیدنی تھا۔

facebook live from MEFF was conducted with senator Mehreen farooqi

Facebook live from MEFF was conducted with Senator Mehreen farooqi Source: SBS

سڈنی کے فئیز فیلڈ شو گراوٗنڈ میں منعقد کردہ ملٹی کلچرل عید فئیر ایںڈ فیسٹول میں شائقین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس میلے میں جہاں بچوں کے لیے تفریح کا سامان تھا وہیں انواع و اقسام کے کھانوں اور مختلف چیزوں کے سٹالز بھی موجود تھے۔ 

میلے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس کے کثیرثقافتی ہونے کو سراہا۔ شائقین نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ دو برس کے بعد اس طرح کی بڑی تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے۔
SBS Stall at Multicultural eid fair and festival
SBS Stall at Multicultural Eid fair and festival Source: SBS
تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ لوگ اس میلے میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں اور کرونا کی پابندیوں کے بعد پہلی مرتبہ اتنی تعداد میں لوگ میلے میں آرہے ہیں۔

ایس بی ایس کی جانب سے میلے دوران مفت فوٹو سٹال پر تصویر کشی اور فوٹو پرنٹ کی سہولت بھی شائقین کے لیے موجود رہی۔ مزید برآں لوگوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
ٖFamilies participated on SBS stall
ٖA happy family at SBS stall in MEFF. Source: SBS
شام چھ بجے کے پروگرام میں عید فیسٹول سے لائیو گرینز کی سینیٹر مہرین فاروقی نے گفتگو کی۔ مہرین فاروقی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں عدم بداشت کے خاتمے کے لیے اور نفرت سے منٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں تفریق بڑھ رہی ہے اور اس کے علاوہ اسلاموفوبیا میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ان چیزوں کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔
سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فاروقی کا کہنا تھا کہ اب نوجوان نسل سیاست میں دلچسپی لے رہی ہے اور سیاست میں پاکستانی کمیونٹی کے نوجوان آگے آرہے ہیں۔
facebook live from MEFF was conducted with senator Mehreen farooqi
Facebook live from MEFF was conducted with Senator Mehreen Farooqi Source: SBS
شائقین کا ایس بی ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں معاشرے میں رواداری اور برداشت کے لیے بہت ضروری ہیں۔ مختلف مقابلوں میں جیتنے والے بچوں نے بھی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ عید سے متعلق ذہنی آزمائش ایک بہت اچھا اضافہ ہے اور اس طرح کے مقابلے معلومات میں بھی اضافے کا باعث ہیں۔



 


شئیر
تاریخِ اشاعت 17/05/2022 10:19am بجے
شائیع ہوا 17/05/2022 پہلے 11:20am
تخلیق کار Afnan Malik