سلام فیسٹیول دو ہزار اٹھّارہ میں اسلامی ثقافت کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کا ایک پلیٹ فارم تیار کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف فنونِ لطیفہ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے عالمی سطح کے فنکار حصہ لے رہے ہیں۔ اس سال فیسٹیول میں صوفی رقص، تھئیٹر، کھیل اور اسلامی ثقافت سے جڑے مختلف فنون پیش کئے جائیں گے۔
فیسٹیول میں شامل کئی فنکار پاکستان سے بھی شرکت کرہے ہیں جو مختلف موضوعات پر کھیل اور رقص پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ جنوبی ایشیا کا قدیم فن، داستان گوئی بھی سلام فیسٹیول کے پروگرام میں شامل ہے۔

Several performers to participate at Salam Festival (image credit: Salam Festival) Source: Salam Festival
معروف فنکار سنیل شنکرکا ایس بی ایس اردو سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم ایک ایسا کھیل پیش کررہے ہیں جس کا موضوع "کرکٹ" ہے۔ کھیل میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹ فائنل میچ کا منظر پیش کیا جائے گا۔
ایس بی ایس اردو سے سنیل شنکر کی مکمل گفتگو سننے کے لئے، پلے کا بٹن دبائیے۔
سڈنی کے مشہور گلوکار ریاض شاہ کے بیٹے وہاب شاہ بھی سلام فیسٹیول میں پرفارم کر رہے ہیں۔
وہاب شاہ کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق رقص کی دنیا سے ہے اور اس فیسٹیول میں صوفی کلام کو رقص کے ذریعے پیش کریں گے۔
ایس بی ایس اردو سے وہاب شاھ کی مکمل گفتگو سننے کے لئے، پلے کا بٹن دبائیے۔
LISTEN TO

Returning from Home to Home-Wahab Shah coming to Australia with his magical moments
SBS Urdu
24/10/201811:55
سلام فیسٹیول میں داستان گوئی کے لئے پاکستانی فنکار فواد خان بھی آسٹریلیا آرہے ہیں۔
فواد کا کہنا ہے کہ کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں داستان گوئی پر کافی کام کیا گیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ جنوبی ایشیا کی روایات کو، جن میں داستان گوئی شامل ہے، آگے بڑھایا جائے۔ آسٹریلیا میں ان کی پرفارمنس کا بھی یہی مقصد ہے۔
فنکار علی جونیجو، جوایک کھیل کا حصہ ہونگے، آسٹریلیا میں اپنے فن کے مظاہرے کے لئے بہت پرُامید ہیں۔
ایس بی ایس اردو سے فواد خان (اور فنکار علی جونیجو) کی مکمل گفتگو سننے کے لئے، پلے کا بٹن دبائیے۔

