آسٹریلیا کے محکمہ شماریات نے ۲۰۲۱ کی مردم شماری کے مزید تفصیل جاری کی ہے ۔ جس میں نئے تارکین وطن کی ملازمتیں اور آمدنی کا ڈیٹا شامل ہے ۔ جس کے مطابق 2019-2020 میں نئے تارکین وطن کو سب سے ذیادہ آمدنی والی ملازمتیں آسٹریلین کپیٹل ٹیریٹری (کینبرا اور مضافات) اور مغربی آسٹریلیا (پرتھ اورمغربی آسٹریلیا کے دوسرے علاقے) میں ملیں۔
LISTEN TO
New migrant jobs and income data
05:55
Migrants living in the Australian Capital Territory had the highest median income followed by Western Australia.
تازہ ترین ڈیٹا میں مستقل اور عارضی تارکین وطن کی ذاتی آمدنی کے بارے میں نئی معلومات شامل ہیں ۔
مسٹر جارویس نے کہا۔ کہ "تقریبا 4 ملین تارکین وطن ٹیکس دہندگان نے 2019-20 میں کل ذاتی آمدنی میں 230 بلین ڈالر سے زیادہ کمائے۔"
تارکین وطن کی اوسط سالانہ ذاتی آمدنی 2019-20 میں $45,351 تھی، جبکہ باقی آبادی کی آمدنی $52,338 تھی۔
آسٹریلین کیپٹل ٹیریٹری میں رہنے والے تارکین وطن کی اوسط آمدنی سب سے زیادہ ($52,439) رہی، جب کہ تسمانیہ میں رہنے والوں کی سب سے کم ($31,093) رہی۔ABS
کن شعبوں میں ملازمتیں دستیاب رہیں؟
20-2019 کے دوران، سب سے زیادہ ملازمتیں والےشعبہ جاتی صنعتیں یہ تھیں:
- صحت کی دیکھ بھال اور سماجی امداد (11.3%) Health care and social assistance
- انتظامی اور معاون خدمات (9.5%) Administrative and support services
- ریٹیل تجارت (8.8%) Retail trade
Information on both migrant jobs and migrant income was released today in Jobs in Australia and Personal Income in Australia.
20-2019 میں نوکریاں
2019-20 میں آسٹریلیا میں تمام ملازمتوں کا 26.3 فیصد حصہ تارکین وطن کے پاس تھا (5.3 ملین ملازمتیں، 3.6 ملین تارکین وطن نے کام کیا)۔ یہ آسٹریلیا کی باقی آبادی کے 29.8 فیصد حصے سے تھوڑا کم تھا۔
جورن جارویس آسٹریلین بیورو آف اسٹیکیسٹیس یا شعبہ شماریات کے ہیڈ آف لیبر سٹیٹسٹکس ہیں انہوں نے کہا کہ ملٹی ایجنسی ڈیٹا انٹیگریشن پروجیکٹ سے مائیگرنٹ کی معلومات کو لیبر مارکیٹ ڈیٹا میں شامل کرنے سے ہمیں آسٹریلیا میں کام کرنے والے تارکین وطن کے لیبر مارکیٹ کے نتائج کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملی ہے۔ پہلی بار، اس میں عارضی اور مستقل دونوں طرح کے تارکینِ وطن کی تفصیل شامل ہے۔
تارکین وطن کے پاس ملازمتوں کی کل تعداد میں سے:
نصف سے زیادہ (56.6 فیصد) ملازمتیں مستقل تارکین وطن کے پاس تھیں۔
29.5 فیصد عارضی مہاجرین کے پاس۔
12.9 فیصد نیوزی لینڈ کے شہریوں کے پاس۔
تاہم، تارکین وطن کی دوسری سب سے زیادہ اوسط آمدنی ($51,501) مغربی آسٹریلیا میں رہنے والےکی تھی، جب کہ مغربی آسٹریلیا تمام آسٹریلیائی آمدنی حاصل کرنے والوں میں تیسرے نمبر پر ہے (شمالی علاقہ کے بعد)۔
علاقائی موازنہ
20-2019 میں، ہر ریاست اور علاقے میں سب سے زیادہ ملازمتوں کے ساتھ مقامی حکومت کے علاقے (LGAs) تھے:
- نیو ساؤتھ ویلز: بلیک ٹاؤن (296,000 نوکریاں)
- وکٹوریہ: کیسی (276,000 نوکریاں)
- کوئنز لینڈ: برسبین (1,060,000 نوکریاں)
- جنوبی آسٹریلیا: Onkaparinga (123,000 ملازمتیں)
- مغربی آسٹریلیا: سٹرلنگ (195,000 نوکریاں)
- تسمانیہ: لانسسٹن (52,000 نوکریاں)
- شمالی علاقہ: ڈارون (84,000 ملازمتیں)
*آسٹریلیائی کیپٹل ٹیریٹری میں کوئی ایل جی اے نہیں ہے۔
- نیو ساؤتھ ویلز: نارتھ سڈنی
- وکٹوریہ: یارا
- کوئنز لینڈ: ویپا
- جنوبی آسٹریلیا: Roxby Downs
- مغربی آسٹریلیا: ایشبرٹن
- تسمانیہ: برنی
- شمالی علاقہ: لیچ فیلڈ
پورے ملک میں مغربی آسٹریلیا کے علاقے ایشبرٹن میں سب سے ذیادہ تنخواہ والی ملازمتیں رہیں (99367$ ) اور اس کے بعد جنوبی آسٹریلیا کے راکسبی ڈاؤن کے علاقے میں اجرتوں کی شرح سب سے ذیادہ (98955$ ) رہی۔ABS
یا ہوم پیج بنائیں۔
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: