پاکستان سفر کرنے والوں کے لئے نئی سفری ہدایات

New SOP For overseas Travellers to pakistan

Source: Anus Saeed

 پاکستان میں رواں سال مارچ میں جب عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا تھا تو سماجی فاصلے سمیت دوسری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد ہوتا رہا کوویڈ19 سے متاثر ہونے والے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی فضائی آپریشن معطل کرنا پڑا لیکن اب کورونا کیسز میں کمی کے بعد فضائی سفر کے دوران سماجی فاصلے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

SOP for travellers for Pakistan
Source: Anus Saeed
 ہمارے نمائیندے انس سعید کے مطابق ان ہدایات کے باوجود امریکہ سے براستہ دوہا  پاکستان پہنچنے والے مسافر اسد محمود نے انہیں بتایا کہ سفر کے دوران تو ایس او پی ایز پر عملدرامد ہو رہا ہے ، مسافروں کا ٹمپریچر لیا جاتا رہا اور نشست چھوڑ کر بیٹھنے کے انتظامات بھی تھے مگر لاہور ائیرپورٹ پر کسی قسم کی فاصلے کی پابندی ، سینیٹائیزر کا استعمال یا ماسک وغیرہ کی پابندی نظر نہیں آئی جس پر انہیں حیرت و پریشانی ہوئی۔
جب ہم لاہور ائیرپرٹ کے لاؤنج سے باہر نکلے تو ایسا لگا دنیا ہی کوئی اور پے ایسا لگا آپ مارکیٹ میں آگئے جہاں کوئی کسی طرح کی احتیاط نہیں کر رہا
اسد محمود کو اس بات پر بھی تعجب تھا کہ پاکستان آنے کے لئے کووڈ ٹیسٹ کی ضرورت نہیں مگر ملک سے باہر جاتے وقت کووڈ ٹیسٹ کروانا ضروری ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بار پھرٹریول ایڈوائزری  جاری کی ہے احکامات کے مطابق نئی ایڈوائزری اکیس اگست سے اکتیس اکتوبر تک نافذ العمل ہوگی تازہ ہدایات کمرشل فلائٹس کے علاوہ پرائیویٹ جیٹ پر بھی لاگو ہوں گی۔

دبئی سے ایئر بلیو سے آنے والے مسافر عبدل ہادی نےانس سعید کو بتایا کہ سفر کے دوران ایس او پیز پر عمل دیکھنے میں آیا اور  یہاں آنے پر اسکیننگ اور سینیٹائیزر کا استعمال دیکھنے میں آیا۔

 پاکستان سول ایوی ایشن نے ان ائیر لائنز کے لیے سیٹوں کے درمیان فاصلہ رکھنے کی شرط ختم کر دی ہے جو مسافروں کو بورڈنگ پاس دینے سے پہلے منفی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ لیتی ہیں ان ائیر لائنز کے جہازوں پر سوار ہونے والے مسافر اب سماجی فاصلے پر عمل درآمد نہیں کریں گے جبکہ دیگر پروازوں پر سماجی فاصلہ رکھنے کی پالیسی برقرار رکھی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سفر کرنے والے تمام مسافر دوران پرواز سرجیکل ماسک کا استعمال لازمی کریں گے  اگر کسی فرد کے پاس ماسک نہیں ہوگا تو ائیر لائن متعلقہ شخص کو ماسک فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔ مسافر کو صرف کھانا کھاتے وقت ماسک اتارنے کی اجازت ہوگی۔

 مسافر بورڈنگ کارڈ پر درج سیٹ نمبر پر ہی بیٹھنے کا پابند ہوگا کسی کو سیٹ تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی پرواز میں سوار تمام افراد کا ہر 90 منٹ کے بعد درجہ حرارت چیک کیا جائے گا کورونا وائرس علامات والے مسافر کو جہاز کے آخرمیں خالی سیٹوں پر منتقل کیا جائے گا۔

SOP during COVID 19 for travellers
Source: Anus Saeed
نئی ہدایات کے مطابق جہاز سے اترنے کے بعد ہر فرد سے محکمہ صحت کا عملہ "مسافر صحت اقرار نامہ" موصول کرے گا۔آمدی لاؤنج میں محکمہ صحت کی جانب سے تھرمل اسکیننگ کی جائے گی ۔محکمہ صحت کی جانب سے کلیئر قرار دیے جانے والے مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ہوگی لیکن متعلقہ مسافر کو گھر جا کر کم از کم چودہ روز تک آئیسولیشن میں رہنا ہوگا۔کورونا وائرس علامات ظاہر کرنے والا مسافر قرنطینہ کرے گا جس کے  تمام انتظامات محکمہ صحت کا  ملہ کرے گا۔ 

ائیرپورٹ پر ہدایات پر عمل نہ ہونے کی شکایات پر تبصرے کے لئے ایس بی ایس کے نمائندے کی جانب سے دو بار رابطہ ہونے پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان عبدالستار کھوکھر نے کہا کہ وہ میٹنگ میں ہیں اور پھر اس معاملے پر اتھارٹی کا موقف دینے سے انکار کر دیا۔
ائیرپورٹ پر ہدایات پر عمل نہ ہونے کی شکایات پرسول ایوی ایشن اتھارٹی نے تبصرے سے انکار کر دیا
SOP in Pakistan for overseas passenger
Source: Anus Saeed
ادھر پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے گذشتہ  چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 586 نئے کیسز سامنے آئے ہیں پاکستان میں کوویڈ19 سے متاثرین کی تعداد 292174 ہوگئی ہے جن میں سے  275317افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں اب تک کل اموات 6231 ہوگئی ہیں



شئیر
تاریخِ اشاعت 3/09/2020 1:52pm بجے
شائیع ہوا 3/09/2020 پہلے 2:00pm
تخلیق کار Rehan Alavi