وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کا ملک کو بحران سے نکالنے کا عزم

وزیرِاعظم عمران خان نے ملک میں پچاس لاکھ نئے گھروں کی اسکیم ”نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام“ کا افتتاح کیا۔ اس نئے پراجیکٹ کے ابتدائی مرحلے میں سات اضلاع میں پائلٹ پراجکٹ پر کام ہوگا جبکہ ساٹھ دنوں میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگا۔

Prime Minister Imran Khan

Pakistan's Prime Minister Imran Khan Source: Supplied

اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالیں گے۔ ملک کا نظام چلانے کیلئے ایک راستہ آئی ایم ہے اور دوسرا دوست ممالک۔ دس سے بارہ ارب ڈالر کی ملک کو ضرورت ہے جس کے لئے دوست ممالک اور عالمی اداروں سے بات چیت کی جائے گی۔

پاکستان کو اللہ تعالی نے بے حد وسائل سے نوازا ہے۔ جلد یہ مسائل حل ہوجائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی بنائی جائے گی  جو سستے گھروں کی ضروریات اور جگہ کی نشاندہی کرے گی، جبکہ وہ اُس کی نگرانی وہ خود کریں گے۔  

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز 7 اضلاع میں ہوگا، جن میں ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، گِلگت، فیصل آباد، سکھر، کوئٹہ، اور مظفر آباد شامل ہیں۔

دوسری جانب نادرا نے وزیراعظم کی ہدایت پر ہاؤسنگ اسکیم کے رجسٹریشن فارم جاری کردیئے۔ فارم نادرا کی ویب سائٹ پر ۔

 ایس بی ایس اردو کو اور پر فالو کیجئے۔

 

 

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 11/10/2018 10:32am بجے
شائیع ہوا 11/10/2018 پہلے 1:12pm
تخلیق کار Talib Haider