Key Points
- اپنے عہدِ حکومت میں سکاٹ موریسن نے پانچ اہم وزارتوں - صحت، خزانہ، ٹریژری، ہوم افیئرز اور وسائل کا خفیہ کنٹرول سنبھال لیا تھا۔
- وزیر اعظم انتھونی البانی نے کہا کہ مسٹر موریسن کو مذمت کی تحریک کا سامنا کرنا پڑے گا۔
- مسٹر موریسن کا موقف ہے کہ یہ فیصلے انتہائی مشکل دور میں لیے گئے۔
وزیر اعظم انتھونی البانی نے تصدیق کی ہے کہ لیبر پارٹی اسکاٹ موریسن کو پہلا ایسا ایم پی بنانے پر زور دے گی جس کی تقریباً نصف دہائی میں خفیہ وزارتوں کے اسکینڈل پر پارلیمنٹ نے باضابطہ طور پر مذمت کی ہے۔
اور مسٹر البانی کا کہنا ہے کہ لیبر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے آگے بڑھے گی کہ ان کے پیشرو کے اقدامات "کبھی بھی دہرائے نہ جائیں، اس معاملے میں ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسٹر موریسن نے 2020 اور 2021 کے درمیان خفیہ طور پر پانچ اہم وزارتوں پر کنٹرول سنبھال کر حکومت پر عوامی اعتماد کو مجروح کیا۔
پیر کو کابینہ کے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے، مسٹر البانی نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے پیشرو کو اس ہفتے لیبر کی جانب سے پیش کی جانے والی مذمتی تحریک کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے جمہوری نظام کے احتساب کے بارے میں ہے اور کیا پارلیمنٹ صحیح طریقے سے کام کر رہی ہے۔
"سابق وزیر اعظم پارلیمنٹ کے لیےمالک نہیں تھے،بلکہ وہ پارلیمنٹ کے ذریعے ووٹرز کے لیے کام کرنےکے ذمے دار تھے۔مگر ان کے خفیہ وزارتوں کو اپنے ہاتھ میں لینے اصل نتیجہ یہ نکلا کہ حکومت پر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی، اور حکومت پر اعتماد کو نقصان پہنچا۔"
کامیاب ہونے کی صورت میں مسٹر موریسن 2018 کے بعد پہلے رکن پارلیمنٹ بنیں گے جن کی پارلیمنٹ میں باقاعدہ مذمت کی گئی ہے۔
کس طرح سکاٹ موریسن نے خفیہ طور پر متعدد وزارتیں سنبھالیں
ہائی کورٹ کے سابق جسٹس ورجینیا بیل کی طرف سے کی گئی اس رپورٹ میں، ان کی تقرریوں کو "عجیب و غریب" اور "غیر ضروری" قرار دیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ انہوں نے زراعت کا قلمدان سنبھالنے کے بارے میں بھی سوچا۔
مسٹر البانی نے انکشاف کیا کہ کابینہ نے بیل انکوائری کی تمام چھ سفارشات عملدرامد کا فیصلہ کیا ہے جن میں ایسے قوانین متعارف کروانا شامل ہیں جو تمام نئی وزارتی تقرریوں کو عام کرنے کو یقینی بنائیں گے۔
"انہوں نے کہا کہ یہ آگے بڑھنے کے لئے سنجیدہ سفارشات ہیں۔ ہم اس ہفتے کے آخر میں قانون سازی کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آئیندہ ایسا کبھی نہ ہو ،
پیر کے روز اعلان سے پہلے خطاب کرتے ہوئے، لبرل فرنٹ بینچر پال فلیچر نے ممکنہ مذمتی تحریک کو "سیاسی حربہ" قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
انہوں نے اسکائی نیوز کو بتایا، "سٹینڈنگ آرڈرز کا مقصد ایک سنسر تحریک کے ذریعے کسی ممبر وزیر کو پارلیمنٹ میں احتساب کے لیے لانا ہے، اسے کسی قسم کی سیاسیت کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔"
یہ انکشاف اگست میں ہوا تھا کہ مسٹر موریسن نے عوام یا ان کے ساتھیوں کی اکثریت کے علم کے بغیر پانچ اہم وزارتوں - صحت، خزانہ، خزانہ، امور داخلہ اور وسائل پر کنٹرول سنبھال لیا۔
مسٹر موریسن نے مئی کے انتخابات سے پہلے اختیارات نہیں چھوڑے۔ خود ان کی لبرل پارٹی اس تحریک کے خلاف ووٹ دے گی اور نیشنلز لیڈر ڈیوڈ لٹل پروڈ نے پیر کو کہا کہ لبرل پارٹی کی اتحادی جماعتیں اس کی پیروی کریں گی۔
مسٹر لٹل پراؤڈ نے زور دیا کہ بیل انکوائری کی سفارشات کو دو طرفہ حمایت حاصل ہے، اس تحریک کو "سیاست کرنے کے لئے استعمال نہ کیا جائے
"ہم کسی ایسی چیز کی حمایت کیوں کریں گے جو ایک سائیڈ شو ہے؟ ہم شروع سے ہی بہت واضح ہیں … کہ سکاٹ موریسن نے غلط کام کیا،‘‘ انہوں نے کہا۔
"اب آگے نڑھنے کا وقت ہے."
جمعہ کو انکوائری کا جواب دیتے ہوئے، مسٹر موریسن نے کہا کہ انہوں نے انکوائری کے ساتھ تعاون کیا اور اپنے اقدامات کا دفاع کیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ جسٹس بیل نے غیر قانونی ہونے کا کوئی پتہ نہیں لگایا۔
انہوں نے اپنے استعفیٰ کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے اصرار کیا کہ وہ کک کے رکن کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ "یہ فیصلے ایک انتہائی مشکل دور کے دوران لیے گئے، جہاں کافی عجلت کی ضرورت تھی۔"
"میں نوٹ کرتا ہوں کہ میرے فیصلوں پر تنقید واقعہ کے بعد اور اس سے سیاسی فائدے کے لئے کی گئی ہے۔"
مسٹر موریسن کے بارے میں جانا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی خفیہ طاقتوں کو صرف ایک بار استعمال کیا، بلکہ حکومتی اتحاد میں اندرونی تقسیم کا سبب بنّے والےPEP-11 گیس پروجیکٹ کو ختم کرنے کے لیے بھی اختیارات کا استعمال کیا تھاا۔
اسکاٹ موریسن کا کہنا تھا کہ یہ قانونی طور پر کیا گیا تھا اور متعلقہ وزیر کو بھی پیشگی بتایا گیا تھا،