امیگریشن کی سطح کم کرنے کے لئے اسٹوڈینٹ اور ورکر ویزہ میں کٹوتی کا امکان

ہجرت کے کمزور نظام کو ٹھیک کرنے کے منصوبے کا مقصد جعلی بین الاقوامی طلباء اور بے ایمان آجروں سے نمٹنا ہوگا جبکہ مجموعی طور پر مائیگریشن کو کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

A woman speaks at a press conference.

Home Affairs Minister Clare O'Neil will unveil a plan on Monday that could return migration to pre-pandemic numbers by the next financial year. Source: AAP / Lukas Coch

نئے نظام کے تحت بین الاقوامی طلباء اور استحصالی آجروں کو زیادہ جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ حکومت مائیگریشن کی تاریخی بلند سطح کو مستحکم انداز میں کم کرنے اور مائیگرینشن کے خراب نظام کی اصلاح کر رہی ہے

گزشتہ مالی سال کے دوران بیرون ملک سے ہجرت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جب 500,000 نئے ویزہ ہولڈرز آسٹریلیا پہنچے، جو پچھلے سالوں کے مقابلے میں لاکھوں زیادہ ہیں۔

یہ بڑی حد تک بین الاقوامی طلباء اور سیاحوں کی واپسی کی وجہ سے یاد رہے کہ کووڈ 19 کے دوران سرحدی بندش کے باعث آبادی میں کمی آئی تھی اور اب اگرچہ چیزیں عام طور پر معمول پر آ گئی ہیں، لیکن تارکین وطن کی تعداد میں اضافے کی توقع ہے، جبکہ حکومت اسے پائیدار سطح پر نیچے لانے کی خواہاں ہے ۔

وزیر داخلہ کلیئر اونیل آج (پیر 11 دسمبر) کو ایک ایسے منصوبے کی نقاب کشائی کر رہی ہیں جو اگلے مالی سال تک مائیگریشن کو اس سطح پر واپس لائے گا جو کووڈ 19 سے پہلے موجود تھی یہ 2025 تک خالص بیرون ملک سے آنے والے تارکین وطن کی تعداد کو 250,000 تک آدھا کر سکتی ہے۔
"ہماری ہجرت کی حکمت عملی ایک جرات مندانہ منصوبہ ہے تاکہ تمام آسٹریلوی باشندوں کے لیے مائیگریشن دوبارہ کام کر سکے۔"

سابق سرکاری ملازم مارٹن پارکنسن کے مارچ کے جائزے میں آسٹریلوی نقل مکانی کا نظام "مقصد کے لیے موزوں" نہ ہونے کے بعد 38 سفارشات فراہم کی گئیں۔

یہ نہ صرف انتہائی ہنر مند تارکین وطن کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام رہا، بلکہ اس نے طاقت کا عدم توازن پیدا کرکے کم اجرت والے تارکین وطن کے درمیان کارکنوں کے استحصال میں سہولت فراہم کی ہے جس کا بےایمان آجر غلط استعمال کرتے ہیں۔

جائزے میں بین الاقوامی طلباء کے قبولیت کے نظام کی غلط استعمال کی طرف بھی اشارہ کیا گیا، جس نے غیر حقیقی طلباء کو خالصتاً اسنادی کورسز میں داخلہ لینے کی اجازت دی ہے جو کہ آسٹریلوی لیبر مارکیٹ کو ایک پائپ لائن فراہم کرتے ہیں، جس سے بین الاقوامی تعلیمی نظام کی سالمیت کو خطرہ ہے۔
اس کے جواب میں، حکومت کی مائیگریشن حکمت عملی نے نظام میں اصلاحات کے لیے آٹھ اقدامات کا خاکہ پیش کیا ہے جن میں ہنر مندوں تارکین وطن کی نقل مکانی کے لیے راستے کو بڑھانا، جیسے کہ نئی قسم کے ویزے، کارکنوں کے استحصال کے خلاف کریک ڈاؤن، ویزا کے عمل کو آسان بنانا اور خاص طور پر بین الاقوامی تعلیمی نظام کو حل کرنا شامل ہے۔

چونکہ تارکین وطن کی بڑی تعداد طلباء پر مشتمل ہے، اس لیے حکومت کی تجویز ہے کہ ہائی رسک فراہم کنندگان کی جانب سے طلبا کے ویزا کی درخواستوں پر زیادہ جانچ پڑتال کی جائے، طلبہ کے ویزوں کے لیے انگریزی زبان کے کم از کم تقاضوں میں اضافہ کیا جائے اور گریجویٹ ویزا کو مختصر کیا جائے تاکہ تارکین وطن طلباء کو آسٹریلیا میں اپنے وقت کو طول دینے سے روکا جا سکے اگر ان طلباء کے مستقل رہائشی بننے کے امکانات نہیں ہیں کیونکہ اس طرح ان کے استحصال کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

صرف انگریزی زبان کے کم از کم تقاضے میں اضافہ ہی ہزاروں طلباء اور گریجویٹس کو ویزا حاصل کرنے سے روکے گا ۔

حکومت حقیقی بین الاقوامی طلباء کے امکانات کو تقویت دینے کے لیے گریجویٹ ویزوں کو مضبوط کرنے کی بھی امید رکھتی ہے۔
 اس کی وجہ یہ ہے کہ آدھے سے زیادہ گریجویٹ ویزا ہولڈرز اپنی مہارت کی سطح سے نمایاں طور پر نیچے کام کر رہے ہیں، یہاں تک کہ وہ بھی جنہوں نے انجینئرنگ اور آئی ٹی جیسی مہارت کی کمی سے منسلک ڈگریوں سے گریجویشن کیا ہے ۔

یونیورسٹیز آسٹریلیا کی چیف ایگزیکٹیو کیٹریونا جیکسن نے حکومت کے اس منصوبے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس سے طلباء کے لیے نیویگیٹ کرنا آسان ہو جائے گا۔

دریں اثنا، حکومت تارکین وطن کارکنوں کا استحصال کرنے والے آجروں کے خلاف پہلے ہی کارروائی کر چکی ہے: نئے اختیارات کے ساتھ قانون سازی اور انہیں سزا دینے کے لیے سزائیں، استحصال کا شکار تارکین وطن کے لیے ویزا منسوخی کے خلاف تحفظات کی تجویز اور پروٹیکشن ویزہ کی درخواستوں کو ترجیح دینا شامل ہے۔
حکمت عملی نگرانی کو تقویت دینے کے لیے منظور شدہ اسپانسرز کا ایک عوامی رجسٹر تیار کرنے کا بھی عہد کرتی ہے اور ٹیکس نظام کے ساتھ مربوط کوششوں کے ذریعے آمد کے بعد کی نگرانی اور تعمیل کو بہتر بنانے کی تجویز کرتی ہے۔

ٹریژرر جم چلمرز نے کہا کہ حکمت عملی احتیاط سے تیار کی گئی ہے تاکہ ملک کی ضروریات کو قومی اقتصادی مفاد کے ساتھ متوازن کیا جا سکے۔

انہوں نے اتوار کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہجرت آسٹریلوی باشندوں کی تربیت کا متبادل نہیں ہے، بلکہ اس کی تکمیل ہے۔"

"ہمیں ہمیشہ اپنی معیشت میں مزید ماہرین کی ضرورت ہوگی اور ہماری مائیگریشن حکمت عملی ان افراد کی ہجرت کو بہتر طریقے سے ہدف بنانے کے بارے میں ہے، یہ نقائص پر کریک ڈاؤن کرنے کے بارے میں ہے اور یہ اس بات کو یقینی بنانے کے بارے میں ہے کہ ہم ان تارکین وطن کو مدعو کریں جو ہمیں اپنی معیشت کو فروغ دینے کے لیے درکار ہیں، بشمول اس بات کو یقینی بنانا کہ ہمارے پاس وہ ماہرین موجود ہیں جن کی ہمیں ضرورت ہے”

کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔

یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:


شئیر
تاریخِ اشاعت 11/12/2023 1:32pm بجے
پیش کار Warda Waqar
ذریعہ: AAP