عارضی ویزہ ہولڈرز کو کرونا وائیرس کے دوران ملازمت کی تلاش میں مشکلات

کرونا کے نتیجہ میں آسٹریلین معیشیت دباؤ کا شکار ہے اور ریزرو بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ سال کے آخر تک بے روزگاری کی شرح 10 فیصد تک پہنچ جائے گی جس سے نہ صرف مقامی کارکن متاثر ہوں گے بلکہ کام کے ویزوں پر آنے والےعارضی تارکین وطن جو پہلے ہی کئی مسائیل کا شکار ہیں مزید مالی دباؤ میں آسکتے ہیں۔

Man with laptop

Source: Getty Images/MoMo Productions

 ملازمت فراہم کرنے والے سہولت کار اور ایجنسیز کا کہنا ہے کہ ملازمت کے لئے درخواست دیتے وقت ملازمت کی شرائیط اور اجرت کو درست طور پر سمجھنا اہم ہے۔ ملازمت فراہم کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جن امیدواروں پر قلیل مدتی معاہدے کرنے کی پابندی نہ ہو اور کوئی دوسرا کام کرنے کی قابلیت رکھتے  ہوں ایسے افراد کو نوکری ملنے کے امکانات زیادہ ہیں۔
Empty Burke Street Mall - AAP/Kim Christian
Empty Burke Street Mall - AAP/Kim Christian Source: AAP
آج سے کچھ عرصے پہلے آسٹریلین کاروباری اداروں اور ملازمت کے متلاشی افراد ایسے  مشکل حالات کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

معیشت کو لگنے والا موجودہ دھچکا اتنا شدید ہے کہ  وفاقی خزانچی نےاسے  "ایک صدی میں ہونے والا سب سے بڑا نقصان" کہا ہے۔

ویزا آسٹرالیا کے ڈائریکٹر اور وکیل نک ہیوسٹن کے مطابق  کوڈ ۱۹ کے دوران بدلتے حالات میں ملازمت کے متلاشی افراد کو اپنے ویزے کی مدت اور ملازمت کے دوران حاصل حقوق کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرنا چاہئے۔

یوسٹن عارضی ویزا ہولڈروں کو ملازمت کے لئے درخواست دیتے وقت ان کے ویزا کی حیثیت اور کام کے حقوق کے بارے میں جانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ انٹرنیشنیل فرم ہیز کے ریجنل ڈائریکٹر ، ڈیوڈ کاویلی ، متفق ہیں کہ آجروں کو عارضی ویزا پر ملازمت کی درخواست یتے وقت یہ یقین دہانی ضرور حاصل کرنا چاہئے کہ وہ کم سے کم چھ ماہ تک کام کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ باہر سے نئے آنے والوں کے مقابلے میں آسٹریلیا میں موجود ملازمت کا ویزہ  رکھنے والوں کے پاس مقامی صنعت کا تجربہ موجود ہوتا ہے اور ان کے کام  کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہوتی۔ اس لئے ان کے پاس نووارد افراد کے مقابلے میں بہتر مواقع ہیں۔
Gold mining operations in Western Australia
یک معدن طلا در ایالت وسترن آسترالیا Source: AAP Image/Kim Christian
دسمبر میں اپنی آسٹریلین بیوی سے شادی کے لئے کویت سے ملازمت چھوڑنے کر مارچ میں ملازمت کے حقوق ملنے کے بعد آسٹریلیا آنے والے ہندوستانی نژادالیکٹریکل انجینئر پالون میتھیو کو مقامی تجربے کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میتھیو ، جو سرحد بند ہونے سے پہلے آسٹریلیا آ گئے تھے ،کہتے ہیں کہ انہیں یہاں کے مقامی لہجے اور گفتگو کے انداز اور مختلف ثقافت سمجھنے بھی دشواری کا سامنا تھا۔

وکٹوریہ میں مقیم آبادکاری کرنے والی ایجنسی ، اے ایم ای ایس آسٹریلیا میں  عارضی ویزہ ہولڈر کی ملازمتوں کی درخواستوں کا تانتا بندھا ہے۔

میڈیا منیجر لوری نوئل کا کہنا ہے کہ بہت سے عارضی تارکین وطن فوڈ ڈلیوری، ٹیک اوے جیسی  ملازمتیں کر کے اپنے بل ادا کر رہے ہیں 

نویل نے اعتراف کیا کہ نوواردوں کے لئے آسٹریلیا اس وقت ایک مشکل ملازمت کی منڈی ہے لیکن  انگریزی کی مہارت بہتر کرنے کے مفت کورس اور ٹیف کے نصاب سے نئی مہارت کی تربیت سے جاب مارکیٹ میں جگہ بنائی جا سکتی ہے۔ ایسے کئی کورسز مفت بھی کروائے جاتے ہیں۔۔

کاوالی کا کہنا ہے کہ اگر انگریزی کسی امیدوار کی مادری زبان نہیں ہے تو ٹریننگ سے تحریری اور زبانی بات چیت میں روانی لانے میں  مدد مل سکتی ہے۔

 ماہرین کہتے ہیں کہ کامیاب امیدوار وہی ہیں جو نئے  کام کے ماحول میں  تیزی سےڈھل سکتے ہیں کیونکہ کووڈ ۱۹ کے دوران کام کی نوعیت  بدل رہی  ہے۔
Busy call centre
Source: Getty Images/GCShutter
جون میں کئے گئے ایک ہزار ایک سو ملازمین کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فی الحال ہر  پانچ میں سے ایک بزنس نے نئی بھرتیوں پر پابندی لگادی ہے مگر ایک تہائی سے زیادہ کاروبار ابھی بھی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

کاویلی کہتے ہیں کہ کرونا وائیرس کے دوران کئی دیگر شعبوں میں مانگ بڑھی ہے جن میں صحت کا شعبہ، عمررسیدہ افراد کی دیکھ بھال کی فیلڈ ، خریداری ، فارماسیوٹیکل ریسرچ ، آن لائن مارکیٹنگ ، مینوفیکچرنگ ، آئی ٹی ، سپلائی اور لاجسٹک ، بینکنگ ، صفائی اور کان کنی میں ملازمت کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
اگر آپ یہ ظاہر کرسکتے ہیں کہ آپ نے ایک ملازم کی حیثیت سے اپنے آپ کو زیادہ پرکشش بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں ، تو یہ یقینی طور پر مستقبل میں ملازمت حاصل کرنے میں مددگار ہوگا۔

میتھیو اپنی کمیونیکیشن کی مہارت کو بہتر بنانے اور مقامی تجربہ حاصل کرنے کے لئے نیو کیسل میں مقامی این جی او (غیر سرکاری تنظیم) کے ساتھ رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں جس کے بعد وہ اپنے ہم پیشہ افراد سے نیٹ ورک کرتے رہے ہیں۔ اور آخر کار اب ان کو دو ملازمتوں کی انٹرویو کال ملی ہے۔


 اگر آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں تو

  on 1300 22 4636

  on 13 11 14

پر رابطہ کریں

مترجم کی سہولت کے لئے

13 14 50

پر بات کیجئے 

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 18/08/2020 6:08pm بجے
شائیع ہوا 23/08/2020 پہلے 12:01pm
تخلیق کار Amy Chien-Yu Wang
پیش کار Rehan Alavi