لیکن اگر آپ فرض کرتے ہیں کہ کووڈ کے دوبارہ پھیلاو کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی ٹریول انشورنس پالیسی میں اسے ضرور شامل کیا جائے گا، اور آپ سے اس استحقاق کے لیے زیادہ معاوضہ نہیں لیا جائے گا، تو آپ غلط ہیں۔
مالی موازنہ ویب سائٹ کیناسٹارنے حال ہی میں 106 ٹریول انشورنس پالیسیوں کا جائزہ لیا اور پایا کہ ان میں سے 18 فیصد نے کووڈ کے لئے بیمہ پیش نہیں کیا۔
87 پالیسیوں میں سے جن میں کووڈ شامل تھا صرف 70 نے بیرون ملک طبی اور منسوخی کے اخراجات دونوں کے لیے کور پیش کیا۔ جبکہ جن پالیسیوں میں کووڈ شامل تھا وہ دیگر کے مقابلے میں اوسطاً 103 ڈالر زیادہ مہنگی تھیں۔
نومبر میں موازنہ سائٹ فائنڈر کی طرف سے کیے گئے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 56 فیصد آسٹریلینز جوتقریباً 12 ملین افراد کے برابر ہیں
چالیس فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ ان کی ٹریول انشورنس نہ لینے کی وجہ یہ تھی کہ یہ بہت مہنگا ہے۔
کینسٹار کے ٹریول انشورنس کے ماہر اسٹیو میکن بیکر نے کہا کہ کووڈ کو اب بھی صحت کے لیے سنگین خطرہ لاحق کرنے والی بیماری تصور کیا جاتا ہے، اور بیمہ میں اس کے احاطہ کے لئے اضافی رقم ادا کرنا "ذہنی سکون" فراہم کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا، "آپ کو اچھے بیرون ملک طبی کور کے بغیر گھر نہیں چھوڑنا چاہیے، اور یہ معاملہ کووڈ کے لیے بھی اہم ہے۔
"اس اسکیم میں جو آپ اپنی پروازوں، اپنی رہائش، اپنے گھومنے پھرنے،اور دیگر تمام اخراجات کے لیے ادا کر رہے ہیں، اس کے سامنےکووڈ بیمہ کے لئے $100 زیادہ نہیں ہے۔"
صحت کی دیکھ بھال کے باہمی معاہدات کے بارے میں کیا خیال ہے؟
اگر آپ بیرون ملک بیمار ہو جاتے ہیں، تو آپ باہمی صحت کی دیکھ بھال کے معاہدے کے ذریعے سبسڈی یا مفت طبی علاج حاصل کر سکتے ہیں۔
آسٹریلیا کے 11 ممالک کے ساتھ معاہدے ہیں:
وفاقی حکومت کی اسمارٹ ٹریولر ویب سائٹ متنبہ کرتی ہے کہ معاہدے عام طور پر صرف متعلقہ ملک کے صحت عامہ کے نظام کے ذریعے ہنگامی طبی نگہداشت کے لیے لاگو ہوتے ہیں، اور ہو سکتا ہے کہ ایک ملک کی سہولیات کا احاطہ دوسرے ملک میں نہ ہو۔
اگر کوئی اضافی اخراجات ہیں، تو وہ آپ کو ادا کرنا ہوں گے، یا اگر آپ کے پاس ٹریول انشورنس ہے، تو آپ کا فراہم کنندہ ان اخراجات کی مد میں رقم فراہم کرے گا۔
اگر آپ کسی ایسے ملک کا سفر کرتے ہیں جس کا آسٹریلیا کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کا باہمی معاہدہ نہیں ہے، تو آپ کے طبی اخراجات میں سے کسی کا احاطہ نہیں کیا جائے گا اور ہسپتال آپ کا علاج بھی نہیں کر سکتا جب تک کہ آپ پیشگی ادائیگی نہ کریں۔
میکن بیکر نے کہا کہ اگر آپ صرف کسی ایسے ملک کا دورہ کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں جس کے ساتھ آسٹریلیا کا معاہدہ ہے،تو بھی بیمہ کے بغیر جانےکا خطرہ مول لینے کے قابل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا، "بیرون ملک میڈیکل کور پر کبھی بھی کنجوسی نہ کریں کیونکہ لاگت اتنی زیادہ ہو سکتی ہے جو مالی طور پر شدید نقصان پہنچا سکتی ہے اور دوسری جانب آپ بیماری بھی جھیل رہے ہوں گے۔
جہاں تک اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کو اپنے حالات کے لیے صحیح سفری بیمہ مل گیا ہے، مکن بیکر احتیاط سے جانچنے کا مشورہ دیتے ہیں کہ ہر پالیسی کیا احاطہ کرے گی اور کیا نہیں کرے گی، اور اگر آپ کو دعویٰ دائر کرنے کی ضرورت ہو تو کیا اضافی ادائیگی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا، "کچھ معیاری اخراجات ہیں، لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو کچھ پالیسیوں پر لاگو ہوتے ہیں اور دوسروں پر نہیں، لہذا آپ کو واقعی ان تمام چیزوں کو دیکھنا ہوگا۔"
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: