'گریوی ڈے' : آسٹریلین کرسمس کے اس مشہور روائیتی گیت کی کہانی جانئے جسے انٹرنیٹ نے پھر مقبول کردیا

کیا آپ جانتے ہیں کہ جو (Joe) کون ہیں اور وہ مشہورآسٹریلین گلوکار پال کیلی کے کرسمس سانگ میں کیا پیغام دے رہے ہیں؟

A man in a red blazer and blue shirt playing a guitar and singing into a microphone

پال کیلی کی ہٹ ہو ٹو میک گریوی کرسمس کے وقت آسٹریلیائی باشندوں کو پسند ہے۔ Source: AAP / Peter Lorimer

کرسمس کے زیادہ تر گانے کافی خوشگوار ہیں، کرسمس سونگز کے موضوعات رینڈیر، سانٹا کلاز یا مسٹلیٹو کے نیچے بوسہ لینے کے گرد گھومتے ہیں۔

آسٹریلین گلوکار پال کیلی کا مشہور و معروف گیت ہاؤ ٹو میک گریوی (How to amke gravey) اس سلسلے ایک مختلف گانا ہے۔ یہ گیت جیل میں موجود ایک شخص کے جذبات ہیں ۔ اس قیدی نے آسٹریلیا میں کرسمس سے پہلے اپنے گھر والوں کے لئے یہ الفاظ لکھے اور گریوی بنانے کی اپنی ترکیب بتائی کیونکہ وہ اس بار کرسمس پر اُن کے لئے گریوی بنانے کے لئے گھر پر نہیں ہوگا۔

گانے کی ریلیز کے ۲۵سال بعد، آسٹریلیین انٹرنیٹ صارفین 21 دسمبر کو 'گریوی ڈے' منا کر اس ٹریک کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یہ وہی دن ہے جس دن قیدی نے اپنا خط لکھا۔

گریوی ڈے اتنا مقبول کیسے ہوا؟

کرسمس سانگ ’ہو ٹو میک گریوی‘ 1996 میں ریلیز کیا گیا تھا۔ اسے 1997 کے ARIA ایوارڈز میں سونگ آف دی ایئر کے لئے نامزد کیا گیا تھا لیکن سیویج گارڈن کے ’ٹرولی میڈلی ڈیپلی‘ نے یہ ایوارڈ جیت لیا۔
اگرچہ یہ ٹریک طویل عرصے سے کیلی کے مشہور گانوں میں سے ایک رہا ہے مگر حالیہ برسوں میں یہ گانا انٹرنیٹ پر دوبارہ مقبول ہوا ہے، جس سے غیر سرکاری تعطیلات کے گریوی ڈے کو جنم دیا ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دی گریوی مین نامی ایک مشہور پیروڈی اکاؤنٹ کے تخیل نے اس دن کو مقبول کرنے میں مدد ملی ہے۔ 2015 کے بعد سے، اس نے گانے کے لئے رائلٹی اور اس کے بارے میں دیگر میمز جمع کرنے کے بارے میں لگاتا کئی اپ ڈیٹس پوسٹ کی ہیں۔

“گریوی ڈے”، “پال کیلی” اور “21 دسمبر” عام طور پر اس دن ٹویٹر پر ٹرینڈ کرتا ہے۔

گریوی بنانے کا طریقہ ہے؟

گانے کے مرکزی کردار کا نام جو ہے۔ جو اپنے بھائی ڈین کو خطاب کردہ خط میں کہتے ہیں کہ وہ اپنے اچھے سلوک کی بنیاد پر جولائی تک جیل سے رہائی کی امید کر رہے ہیں، لیکن اس دوران اپنے خاندان کو نیک خواہشات اور کھانا پکانے کی ترکیب بھیج رہے ہیں۔

وہ خاندان کی کرسمس کی روایات پر غور کرتے ہیں جس میں “بھائی... کوئینز لینڈ سے ڈرائیو کرکے سب گھر والوں کے پاس پہنچتے ہیں اور ننھے جونئیر مرون کے ساتھ رقص کرتے ہیں، اور گرمی میں گمان ہوتاہے کہ مرکری کہ یہ “100 ڈگری یا اس سے زیادہ ہوسکتا ہے۔

جو لکھتے ہیں، “میں واقعی اس دن کو اپنے لئے ایک خزانے کے طور پر یاد کرتا ہوں۔ آگے چل کر گیت میں جو اپنے بھائی ڈین کو اپنی محبت کے جذبات کو کنبے کے افراد اینگس، فرینک اور ڈولی تک پہنچانے کی ہدایت دیتا ہے۔ جو کہتا ہے کہ وہ راجر نامی ایک شخص کو بھی یاد کرتا ہے کیونکہ “یہاں کوئی نہیں ہے اور میں لڑنا چاہتا ہوں۔”
making gravy meme 1.PNG
میمز عام طور پر 'گریوی ڈی'، 21 دسمبر پر وائیرل ہوتے ہیں۔ Credit: X
جو اپنے بھائی ڈین سے “کرسمس کے دن اپنی طرف سے اپنے بچوں کو پیار کرنے کے لئے کہتا ہے اور اس سے درخواست کرتا ہے کہ وہ جو کی پارٹنر ریٹا کو ناچتے وقت اپنے “بہت قریب” نہ رکھیں، کیونکہ انہیں دونون کی قربت کا تصور خوفزدہ کرتا ہے۔

پال کیلی گریوی بنانے کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟

کیلی اپنی تقریبا تمام براہ راست پرفارمنس کے دوران ہاؤ ٹو میک گریوی ضرور گاتے ہیں۔
کیلی نے 2014 میں اے بی سی ریڈیو کو بتایا، “آپ کبھی نہیں جانتے کہ آپ کے گانے کے لکھنے کے بعد کیا ہونے والا ہے۔”
“یہ ایک ایسا گانا تھا جس میں کورس نہیں تھا، یہ جیل کے ماحول میں لکھا گیا ہے، لہذا میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ گانا مقبول ، سپر ہٹ یا معمول سے ذیادہ کچھ ہوگا۔”
کیلی نے لکھا کہ اس میں بتایا گیا ہے کہ گھر سے باہر مشکل حالات میں گریوی کیسے بنائی جائے۔ 1996ء میں انہیں ایک سالانہ خیراتی کرسمس البم کے لیے ایک گانا ریکارڈ کرنے کی دعوت دی گئی، لیکن جب انہوں نے سنا کہ وہ گانا جسے گانےکی ان کی خواہش تھی وہ پہلے ہی کسی اور نے لے لیا ہے تو انہیں نیا اصل گانا لکھنے کی تجویز دی گئی۔
کیلی نے کہا کہ انہوں نے کسی ایسے شخص کے نقطہ نظر سے ایک انوکھا گانا لکھنے کا فیصلہ کیا جو خاندان کے روائیتی کرسمس میں کسی وجہ سے شریک نہیں ہوسکتا۔
“ایسے افراد کرسمس پر اپنے خاندان والوں کے پاس کیوں نہیں پہنچ سکتے؟” شاید وہ بیرون ملک ہوں اور وہ گھر نہیں پہنچ سکیں۔ پھر میں نے سوچا، 'اوہ، وہ جیل میں بھی ہو سکتا ہے۔ وہ کہتے ہیں ’بس گانے نے خود وہاں سے راستہ بنا لیا تھا۔”

گریوی کا نسخہ

Red wine, salt, tomato sauce and flour
Paul Kelly's gravy ingredients. Source: Supplied
جو گانے کے دوران گریوی کے لئے جو کا نسخہ، گاتا ہے اس کے اجزا میں “آٹا، نمک، تھوڑی سی سرخ شراب” اور “مٹھاس اور اس اضافی ذائیقےکے لئے ٹماٹر کی چٹنی کا ایک ڈوپ” تجویز کرتا ہے۔

کیلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے برسوں کھانے کے اس نسخے میں ٹماٹر کی چٹنی کے اضافے سے غیرمتفق لوگون کی تنقید کا سامنا کیا ہے۔
____________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔

یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے

پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:


شئیر
تاریخِ اشاعت 21/12/2023 10:51am بجے
تخلیق کار Madeleine Wedesweiler
ذریعہ: SBS