بے روزگاری کی شرح چھے سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

آسٹریلوی ادارہِ شماریات کے مطابق ملک میں بےروزگاری کی شرح پانچ فیصد ہوگئی ہے

Snowlion Plastering

tradies at work Source: Snowlion Plastering Facebook

ستمبر کے جارے ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلیا میں بےروزگاری کی شرح میں  صفراعشاریہ تین فیصد کم آئی ہے جو کہ سات سال کی کم ترین سطح ہے۔

دوسری جانب نوکری کرنے والے لوگوں کی تعداد میں پانچ ہزار چھے سو افراد کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ اعداد معیشت دانوں کی توقعات کے برخلاف رہے، جن کے مطابق بےروزگاری کی شرح میں تبدیلی غیر متوقع ہے۔

بی آئی ایس آکسورڈ کی معیشت دان سارہ ہنٹر کا  کہنا ہے فُل ٹائم کام کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ خوش آئند ہے لیکن پارٹ ٹائم افراد میں کمی معیشت کی سُست روی ظاہر کرتا ہے۔

"مجموعی طور پر نوکریوں میں اضافے کی شرح میں کمی آئی ہے، خاص طور پر تین ماہ کے دوران، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کی شروعات میں بہتری کے بعد معیشت میں رکاوٹ آرہی ہے"۔
"ہمارے مطابق معاشی صورتحال میں تعمیراتی صنعت اور صارفین کے خرچے میں گراوٹ کے باعث شرحِ نمو سال کے آخر تک تین فیصد رہے گی۔"
کرنسی مارکیٹ میں آسٹریلوی ڈالر کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں قیمت جو کہ آج صبح، اکھتّراعشاریہ صفر پانچ فیصد تھی، میعشت کے اعداد و شمار کے اِجراح کے بعد قیمت اکھتّر اعشاریہ دو آٹھ سینٹ تک دیکھنے میں آئی۔

آبادی کےتناسب سے روزگار کی شرح پینسٹھ فیصد رہی۔

 

 روزگار کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ نیو ساؤتھ ویلز میں تین اعشاریہ چار فیصد جبکہ وکٹوریہ میں دو اعشاریہ چھے فیصد رہا۔

 

 

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 18/10/2018 3:01pm بجے
تخلیق کار Talib Haider