Key Points
- ہفتہ برائے پناہ گزین آسٹریلیا کی اہم سالانہ سرگرمی ہے جو عوام کو مہاجرین کے بارے میں آگاہ کرتی ہے۔
- ہر سال، پناہ گزین ہفتہ ایک مختلف موضوع کے تحت منایا جاتا ہے.
- پناہ گزینوں کی کونسل آف آسٹریلیا پناہ گزینوں کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے سارا سال بہت سے پروگرام چلاتی ہے۔
- پچھلی دہائی میں پناہ گزینوں کی تعداد دوگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔
ہر سال لاکھوں لوگ خود کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
آسٹریلیا میں پناہ گزینوں کا ہفتہ جون کے تقریبا وسط میں اس طرح منایا جاتا ہے کہ اس کا آغاز ہفتے کے روز سے کیا جائے اور اختتام اتوار کے دن پر ہو، اس ہفتے کے دوران 20 جون بھی شامل ہوتا ہے
ہفتہ برائے پناہ گزین کے لئے پہلی مرتبہ تقریبات کا اہتمام 1986 میں سڈنی میں آسٹ کیئر نے کیا تھا۔ 1987 میں، آسٹریلیا کی پناہ گزین کونسل (آر سی او اے) اس ہفتہ کا شریک منتظم بن گیا، اور اگلے سال یہ موقع ایک قومی تقریب بن گیا۔ آر سی او اے نے 2004 میں پناہ گزینوں کے ہفتہ کے قومی کوآرڈینیشن کی ذمہ داری لی۔
آر سی او اے کی ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر، اڈاما کمارا کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کے اس ہفتے کا ایک مقصد آسٹریلوی معاشرے میں پناہ گزینوں کے مثبت تعاون کو اجاگر کرنا ہے۔
Adama Kamara, RCOA’s Deputy Chief Executive Officer. Credit: RCOA
مجموعی طور پر ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم پناہ گزین برادریوں اور غیر پناہ گزین برادریوں کے درمیان بہتر تفہیم پیدا کریں … اور ایک دوسرے کا زیادہ خیرمقدم کریں۔Adama Kamara, Deputy Chief Executive Officer, RCOA
ریفیوجی ویک کا سالانہ موضوع
ہر سال، پناہ گزین ہفتہ ایک کے تحت منایا جاتا ہے. یہ آسٹریلیا اور دنیا بھر میں پناہ گزینوں کو متاثر کرنے والے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور وسیع تر کمیونٹی کو یہ سمجھنے میں مدد دینے کے لئے ہے کہ پناہ گزین ہونا کیسا ہے۔
یہ موضوع ایک متحد اور مستقل پیغام کی اجازت دیتا ہے جو پورے ملک میں پھیلایا جا سکتا ہے، بیداری کی مہموں اور سرگرمیوں کے اثرات کو بڑھاتا ہے۔
سالانہ تھیم رکھنے سے ہم آہنگی اور اتحاد کے احساس کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے، یہ ایک مشترکہ مقصد کے تحت متنوع پس منظر والے افراد، برادریوں اور تنظیموں کو اکٹھا کرتا ہے۔ یہ ایک طاقتور یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے کہ، ہمارے اختلافات کے باوجود، ہم سب مشترکہ طور پر انسانیت سے جڑے ہوئے ہیں۔
پناہ گزینوں کی ہمت
ا سڈنی میں مقیم وکیل اور رفیوجی ویک کے سفیروں میں سے ایک ہیں۔ وہ عراق میں ایک آشوری خاندان میں پلے بڑھے اور 1994 میں آسٹریلیا میں محفوظ پناہ گاہ تلاش کرنے سے پہلے انہوں نے ایک پناہ گزین کے طور پر اردن، ترکی اور یونان کا سفر کیا۔
جناب سلیوا کا کہنا ہے کہ نسلوں پر محیط اس ٹرما کو ختم ہونے میں کئی سال لگ سکتے ہیں، لیکن جب پناہ گزین اپنا آبادی یا سکونت کا سفر شروع کر دیتے ہیں تواس کا علاج ممکن ہے۔
ان کا خیال ہے کہ پناہ گزینوں کے لیےاس ٹراما سے نکلنے یا شفا یاب ہونے کا کلیدی عنصر "ہمت" ہے، وہ کہتے ہیں کہ "جس دن سے آپ آسٹریلیا میں قدم رکھتے ہیں، شفا یابی کا مرحلہ شروع ہوتا ہے"۔
دوسروں سے بات کرنا، اپنی کہانیاں بانٹنا، بغیر کسی تعصب کے اس سفر پر کھل کر بات کرنے کے قابل ہونا، اور قبول کیا جانا ہی [مہاجرین کے لیے] پر آتا ہے۔ میرے خیال میں قبول کیا جانا، تسلیم کیا جانا اور احترام کرنا، شفا یابی کے عمل میں مدد کرتا ہے۔Oliver Slewa, RCOA ambassador
RCOA ambassador, Oliver Slewa Source: Supplied / Supplied by RCOA
بلمشافہ پروگرام
پناہ گزین ہفتہ کے دوران اور اس کے بعد آر سی او اے کے ذریعے بہت سے مختلف پروگرام اور سرگرمیاں چلائی جاتی ہیں۔
(بلمشافہ ) ان پروگراموں میں سے ایک ہے جو پناہ گزین ہفتہ بھر میں چلتا ہے۔ یہ آر سی او اے کے سفیروں اور نمائندوں کی طرف سے انکریشن پریزنٹیشن اور ورکشاپ ہے۔
پناہ گزین مقررین خود کو محفوظ رکھنے کے سفر کی ذاتی کہانیاں شیئر کرتے ہیں اور طلباء کو پناہ گزینوں، ان کے تجربات اور آسٹریلیا میں ان کے تعاون کے بارے میں جاننے کا موقع دیتے ہیں۔
پریزنٹیشنز پرائمری اور سیکنڈری طلباء، اساتذہ اور دلچسپی رکھنے والے گروپوں کے لیے تیار کی گئی ہیں۔
Face-2-Face program workshop Credit: RCOA
بے گھر ہونے والوں کی تعداد دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔
پچھلی دہائی میں، اپنے گنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے، جو کہ 41 ملین سے بڑھ کر 103 ملین ہو گئی ہے (جون 2022 میں)۔
کے مطابق، اب 95 میں سے ایک شخص جبری طور پر بے گھر ہو گیا ہے، یہ شرح 2010 میں 159 میں سے ایک تھی، عالمی نقل مکانی کی شرح اب آبادی میں اضافے کو پیچھے چھوڑ رہی ہے۔
محترمہ کمارا کہتی ہیں کہ آر سی او اے آسٹریلوی حکومت کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے کہ وہ اپنے انسانی پروگرام کے تحت مہاجرین کی سالانہ تعداد میں اضافہ کرے۔