سفر کرنے والوں کی تعداد وبائی امراض سے پہلے کی سطح پر واپس آرہی ہے۔
لیکن جیٹ سیٹرز ( jet-setters ) کہلائی جانے والی قوم کے باوجود، نئے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر آسٹریلین سفر سے پہلے ٹریول انشورنس نہیں لیتے ہیں۔
ویب سائٹ فائنڈر کے ذریعہ 1,056 مختلف ذرائیع سے جمع شدہ آسٹریلیا بھر کے اعداد و شمار سے پتہ چلا کہ نومبر میں 59 فیصد آسٹریلین (تقریبا 12 ملین) سفری بیمے کے بغیر سفر پر گئے ۔
سروے میں شامل 10 میں سے چار نے کہا کہ ان کی ٹریول انشورنس نہ لینے کی وجہ یہ تھی کہ یہ بہت مہنگا ہے۔
چودہ فیصد نے کہا کہ انہوں نے ٹریول انشورنس نہیں لیا کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ اس میں کیا شامل ہے، 13 فیصد کا خیال ہے کہ ان کے سفر میں ان کے ساتھ کچھ برا نہیں ہوگا، اور 8 فیصد نے کہا کہ ٹریول انشورنس کا طریقہ بہت پیچیدہ ہے۔

A majority of Australians aren't taking out travel insurance. Source: SBS

(smartraveller) سفر سے پہلے منصوبہ بندی ضروری ہے۔ Credit: pexels
"یہ سوچنا آسان ہے کہ آپ کے ساتھ کچھ نہیں ہونے والا ہے، لیکن اگر کچھ غلط ہو جائے تو یہ سوچ آپ کو مالی تناؤ میں ڈال سکتی ہے۔"
"جب آپ چھٹیوں پر ہوں ایسے میں اچانک صحت کی خرابی، خاص طور پر جب آپ مناسب کور کے بغیربیرون ملک، ہوں تو ایسے میں آپ کو ہزاروں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔"
Millennials ملینئیلز (49 فیصد) اور Gen Z جن زیڈ (41 فیصد) مہنگے ہونے کی وجہ سے ٹریول انشورنس نہیں لیتے، جب کہ تقریباً نصف (48 فیصد) baby biimers بیبی بومرز نے کہا کہ وہ ہمیشہ بیمہ کرواتے ہیں۔
Credit: Rehan Alavi
انہوں نے کہا کہ "زیادہ تر چیزوں کی طرح، جب ٹریول انشورنس کے وقت بھی محتاط رہنا ضروری ہے،"
"اگر آپ کسی ایسی رسِک والی سرگرمی یا ایڈونچر کی منصوبہ بندی کر رہےہوں، جیسے اسکیئنگ یا اسکائی ڈائیونگ، تو بہتر ہے کہ آپ کی پالیسی میں اس طرح کی سرگرمیوں کا اضافی کوریج شامل ہو۔
"یہ سمجھنا بھی اہم ہے کہ لیا جانے والا ٹریول انشورنس حسب ضرورت کوریج کرتا ہو۔
ستمبر سے فائنڈر کی تحقیق کے مطابق، آسٹریلینز کے لیے سفری انشورنس کی اوسط قیمت 235.37$ ہے۔
پالیسی لاگت مسافر کی عمر، جائے سفر، سفر اور قیام کا دورانیہ، اور پہلے سے موجود طبی حالات کی بنیاد پر مختلف ہوگی۔
آسٹریلین مسافروں کو آسٹریلین حکومت کا کیا مشورہ ہے؟
وفاقی حکومت کی r ویب سائٹ کہتی ہے کہ بیرون ملک جانے والے آسٹریلوی باشندوں کے لیے، ٹریول انشورنس "آپ کے پاسپورٹ کی طرح اہم" ہے۔
ویب سائیٹ کے مطابق "حکومت توقع کرتی ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے والے تمام آسٹریلینز اپنے سفر کے لیے مناسب بیمہ لیں۔
"اگر آپ انشورنس لینے کے متحمل نہیں ہو سکتے، تو آپ سفر کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔"
بیرون ملک آسٹریلین باشندوں کی مدد ، Smartraveller متنبہ کرتی ہے کہ"جب آپ سفر کرتے ہیں تو آپ کو بیرونِ ملک پیش آنے والی صورت حال کی ذاتی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے،"پہلے سے جانئے کہ بیرونِ ملک
"اگر معاملات غلط ہو جائیں اور آپ کو رقم کی ضرورت ہو تو قونصلر خدمات آپ کا 'بیک اپ پلان' نہیں ہیں۔" یعنی بیرونِ ملک رقم کی تنگی کی صورت میں وہاں کے آسٹریلین مشن سے توقعات نہ باندھیں۔
محکمہ خارجہ اور تجارت کی ایک حالیہ رپورٹ میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ جس کی تیاری ضروری ہے: پاسپورٹ کی گمشدگی، ہسپتال میں علاج یا قدرتی آفت کا سامنا۔
جنوب مشرقی ایشیا میں سیاحتی مقامات سب سے عام جگہیں تھیں جہاں آسٹریلین شدید بیمار ہوئے یا انہیں ہسپتال میں علاج کی ضرورت پڑی اور ان میں تھائی لینڈ سرِ فہرست ہے۔
برازیل کا سفر کرنے والوں کا سب سے زیادہ امکان تھا کہ ان کا سامان چوری ہو گیا، اس کے بعد اٹلی، فلپائن، ویت نام اور جنوبی افریقہ ہیں۔
وہ جگہیں جہاں آسٹریلیائی باشندوں کو ہنگامی پاسپورٹ کی سب سے زیادہ ضرورت تھی کیونکہ ان کے گم یا چوری ہو گئے تھے وہ ہیں امریکہ، اٹلی، برطانیہ، فرانس اور اسپین۔
صحیح انشورنس پالیسی کے انتخاب کے لیے اسمارٹراویلر کا مشورہ:
- منصوبہ بندی کریں کہ آپ کہاں جا رہے ہیں۔
- فیصلہ کریں کہ آپ کتنے عرصے کے لئے جا رہے ہیں۔
- سوچیں کہ آپ وہاں کیا کریں گے۔
- اپنی عمر اور صحت کے بارے میں سوچیں۔
- معلوم کریں کہ آپ کے قیمتی سامان کی قیمت کتنی ہے۔
- پیشگی معلومات جمع کریں اور درست مدد اور صحیح انشورنس منتخب کریں جو آپ کی ضروریات کے مطابق ہو۔
____________________
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: