اس ریاست میں پولیس ڈرائیوروں کے لئے اسپیڈ کیمروں کی تنصیبی جگہ کی پیشگی نشاندہی کیوں کر رہی ہے؟

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ تنخواہ اور کام کی شرائط پروہ وکٹورین حکومت کے ساتھ بار بار کے ناکام مذاکرات سے تنگ آچکے ہیں، اس لئے وہ اپنی ہیڈلائٹس فلیش کر کےعام ڈرائیوروں کو آگے موجود اسٹریٹ کیمروں کی موجودگی سے خبردار کرہے ہیں تاکہ ریوینیو میں کمی سے حکومت پر دباؤ بڑھا سکیں۔

A police officer writes on the window of a police vehicle.

Victorian police officers have begun strike action after a five-month pay negotiation with the state government, taking 19 industrial action measures. Source: AAP / Diego Fedele

Key Points
  • پولیس ایسوسی ایشن وکٹوریہ کے اراکین نے بہتر تنخواہ اور کام کے حالات کے لیے انوکھا احتجاج شروع کیا ہے۔
  • افسران آمدنی بڑھانے والے سپیڈ کیمروں کی نشاندہی کررہے ہیں اور یہ عمل ان کے 19 احتجاجی اقدامات میں سے ایک ہے ۔
  • پولیس افسران نے 2,000 سے زیادہ گاڑیوں تک یہ پیغامات پھیلائے ہیں۔
وکٹوریہ میں مایوس پولیس اور دیگر خدمات پر معمور افسران بہتر تنخواہ اور کام کے حالات کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے سائرن بجا کراور ہیڈلائٹ فلیش کرکے موٹر سواروں کو اسپیڈ کیمرون کے مقامات بتا رہے ہیں۔پولیس ایسوسی ایشن وکٹوریہ (TPAV) کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریاست کے چار میں سے ایک افسر اگلے 12 مہینوں میں زیادہ کام کرنے کی وجہ سے اپنا پیشہ چھوڑنے والا ہے۔
TPAV نے کہا کہ وکٹورین حکومت نے پانچ ماہ کے مذاکرات کے دوران یونین کی طرف سے اٹھائے گئے اہم مسائل پر توجہ نہیں دی ہے، اس لئے پولیس یونین اتوار کو صنعتی کارروائی کا آغاز کیا ۔

افسران پولیس گاڑیوں کی لائٹس کیوں فلیش کر رہے ہیں؟

افسران اسکواڈ کاریں ریاست بھر میں اسپیڈ اور ریڈ لائٹ کیمروں کے سامنے پارک کر رہے ہیں تاکہ ڈرائیوروں کو جرمانے کا سامنا کرنے سے پہلے ان کے ٹھکانے سے آگاہ کیا جا سکے۔TPAV کے سیکرٹری وین گیٹ نے وضاحت کی کہ 50 سے زائد میٹنگوں کے نتیجے میں ناکام ہونے کے بعد افسروں کو ریاست کی آمدنی پر حملہ کرنے پر مجبور کیا گیا۔
یونین نے کہا کہ ہم حکومتی آمدنی پر چوٹ لگارہے ہیں کیونکہ وہ ایسی زبان سمجھ سکتے ہیں۔۔ یہ کچھ ایسا نہیں ہے جوہم کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس تنازعہ کو حل کرنے کے لیے وہ ایسا کرنے پر مجبور ہیں۔

وکٹوریہ پولیس کیوں احتجاج کر رہی ہے؟

یونین ترجمان گیٹ نے کہا کہ کمیونٹی کی انتھک خدمت کرنے کے باوجود پولیس کو اس کا جائیز حق نہیں مل رہا۔
یہ ان 19 صنعتی اقدامات میں سے ایک ہے جو اتوار کی صبح 7 بجے شروع ہوئے۔
دیگر احتجاجی کارروائیوں میں اسکولوں میں بچوں کو سڑکیں عبور کرنے میں مدد کرنا، وکٹورین کے پولیس اسٹیشنوں کو کال کرنے پر کارروائی کے بارے میں خودکار صوتی پیغامات اور ریلوے اسٹیشنوں پر پمفلٹ تقسیم کرنا شامل ہیں۔

پولیس کی 2000 گاڑیوں پر "Wanted: Fair Pay" یا "We can't turn out if we burn out" جیسے نعرے لکھے گئے ہیں۔

گیٹ نے کہا کہ یہ افسران کے لیے "غیر معمولی" ہے، لیکن انہیں اپنی مایوسی کے باعث براہ راست کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

وکٹورین پولیس کے مطالبے کیا ہیں؟

TPAV تنخواہوں میں 4 فیصد اضافے اور نو گھنٹے کام کی شفٹوں کی وکالت کر رہا ہے تاکہ افسران کے کام اور زندگی کے توازن کو بہتر بنایا جا سکے۔
گیٹ نے کہا، "یہ غیر معقول مطالبات نہیں ہیں، خاص طور پر اس انتہائی مشکل اور انتھک کام کو دیکھتے ہوئے جو پولیس افسران وسائل کے چیلنج والے ماحول میں انجام دے رہے ہیں،
یونین کی طرف سے پولیس افسران اور پی ایس اوز کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بلا معاوضہ اوور ٹائم کام نہ کریں کیونکہ بات چیت جاری ہے۔
Wayne Gatt speaks at a press conference in Melbourne
TPAV Secretary Wayne Gatt said officers felt "undervalued" by the current Labor state government. Source: AAP / Diego Fedele
سابقہ انٹرپرائز معاہدہ جس میں تقریباً 17,500 افسران اور پی ایس او شامل تھے 30 نومبر کو ختم ہو گیا۔وکٹورین پریمئیر جیسنٹا ایلن کا کہنا ہے کہ وکٹورین حکومت یونین اور صنعتی تعلقات وکٹوریہ کے درمیان تعطل کو توڑنے کے لیے مداخلت نہیں کرے گی۔
انہوں نے اتوار کو نامہ نگاروں کو بتایا، "حکومت نے مذاکرات میں شریک افراد پر بہت واضح کر دیا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مذاکرات نیک نیتی سے کیے جائیں گے مگر ساتھ ہی ہم بات چیت کو ایک مثبت حل کےطور پر اختتام پذیر دیکھنا چاہتے ہیں۔"
پولیس ایسوسی ایشن نے کہا کہ کارروائیوں میں دن یا ہفتے لگ سکتے ہیں، اس بات پر منحصر ہے کہ کب کوئی حل نکلتا ہے۔
_____________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔

یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے

پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:


شئیر
تاریخِ اشاعت 4/12/2023 4:40pm بجے
تخلیق کار Ewa Staszewska
پیش کار Rehan Alavi
ذریعہ: SBS