اٹلی کے عالمی شہرت کے حامل شہر میں رات بارہ بجے کے بعد پیزا یا جیلاٹو کی فروخت پر پابندی کا سوچا جارہا ہے۔ اسی طرح تمام ریستورانوں اور بارز پر بھی پندش کے حوالے سے قوانین نافذ کیے جارہے ہیں۔
پڑوسی ملک یونان میں گزشتہ برس ریکارڈ سیلانیوں کی آمد دیکھی گئی۔ اکانومسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق لگ بھگ 16 اعشاریہ نو ملین سیاحوں نے موسم گرما کے دوران یونان کا رخ کیا۔
اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے مقامی آبادی کی روزمرہ کی زندگی خاصی متاثر ہورہی ہے اور اس بابت نت نئے ٹیکس، سخت قوانین اور محدودیتوں کا اطلاق کیا جارہا ہے۔
وینس

Citizens and activists confront police during a demonstration on Thursday against a newly implemented 5 euro entry fee for Venetian daytrippers. Source: AAP / Luca Bruno
اب یہاں کی مقامی حکومت نے ایک روزہ سیاحت کے لیے بھی فیس متعارف کروادی ہے۔
یونیسکو کے تاریخی اثاثے میں شامل اس شہر میں اب ایک دن کی سیاحت کے لیے 8 یورو فیس وصول کی جائے گی اور پولیس حکومت آپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے۔
سال 2021 کے دوران شہر نے بڑے کروز جہازوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی تھی تاکہ شہر کی مایہ ناز آبی راہداریوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔
وینس میں شب بھر رکنے والے پر پہلے سے ہی ٹیکس عائد ہے۔
ایمسٹرڈیم

Tourists in the city centre of Amsterdam on Easter Sunday, 2024. Source: AAP / Sipa USA
سال 2023 کے دوران یہاں ایک آنلائن مہم چلائی گئی تھی تاکہ شراب اور دیگر نشہ آور چیزوں کے استعمال کے لیے آنے والے برطانوی سیاحوں کا راستہ روکا جاسکے۔
ڈچ حکومت نے اپنے رواتی سخت اور واضح انداز میں ان سے کہا تھا کہ "دور رہو" یا گرفتاری کا خطرہ مول لو۔
حال ہی میں ایمسٹرڈیم کی انتظامیہ نے نئے ہوٹلز کے قیام پر پابندی عائد کر دی ہے اور شہر کے بیچ دریا میں کروز جہازوں کی فی ہفتہ تعداد بھی نصف کر دی ہے۔
گزشتہ برس ہی ریڈ لائٹ ایریا کی سڑکوں پر چرس کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
ڈوبرونوک

Tourists in Dubrovnik, Croatia, on 30 March 2024. Source: AAP / Grgo Jelavic/PIXSELL
کروشیا کا تاریخی اور قلعہ نما شہر ڈوبرونوک یورپ کے پرہجوم ترین شہروں میں شامل ہے۔
یہاں بسا اوقات لوگوں کی اتنی بھیڑ ہوتی ہے کہ پیدل چلنا خاصا مشکل ہوجاتا ہے۔
یہاں سال 2011 کے دوران گیمز آف تھرون کے مناظر کی فلمبندی کے بعد سے سیاحوں کی تعاد بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔
سال 2013 کے دوران یہاں قریب 12 لاکھ سیاح آئے جبکہ مقامی آبادی محض 41 ہزار کے لگ بھگ ہے۔
مقامی انتظامیہ نے یہاں کروز جہازوں کی آمد پہلے ہی محدود کر رکھی ہے۔
یہاں کے تاریخی مقامات پر لوگوں کی بھیڑ کو مانیٹر کرنے لیے لیے موبائل ایپلیکیشنز کا استعمال کیا جاتا ہے۔
بارسلونا

Several groups of national visitors and tourists are seen attending cultural visits in the Plaza de Sant Felip Neri in the heart of Barcelona's Gothic quarter. Source: AAP / Sipa USA