اگر آپ نے کبھی اپنے کام کے دوران خوبصورت جگہوں کی سیاحت کا خواب دیکھا ہے تو آپ کی اس خواہش کا آسان جواب ’’ڈیجیٹل نوماڈ‘‘ ویزہ ہے۔
لیکن اپنی سیاحت اور سفر کی خواہش کو اپنے کام سے منسلک کرنا اگرچہ ایک خواب کی مانند ہے لیکن کسی بھی جگہ کا یک طرفہ ٹکٹ خریدنے سے پہلے آپ کو بہت سے عوامل پر غور کرنا ہوگا۔
اس تحریر کے ذریعے آپ جان سکیں گے کہ آپ اپنا یہ خواب کسیے پورا کر سکتے ہیں۔
’’ڈیجیٹل نوماڈ‘‘(Digital Nomad) ویزہ کیا ہے؟
ڈیجیٹل نوماڈ ویزہ کو ایک طرح سے سمجھا جا سکتا ہے جو ایسے افراد کو فراہم کئے جاتے ہیں جو پہلے ہی دور دراز علاقوں سے اپنی ملازمت جاری رکھے ہوئے ہیں
ویزہ کے اجراء اور اس کی طوالت ویزہ جاری کرنے والے ملک پر منحصر ہے تاہم زیادہ تر ممالک چھ ماہ سے بارہ ماہ کا ویزہ جاری کرتے ہیں۔
بہت سے ممالک ویزہ کی تجدید کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں لیکن کچھ ممالک یہ سہولت پیش نہیں کرتے۔
کون سے ممالک ’’ڈیجیٹل نوماڈ‘‘ ویزا پیش کرتے ہیں؟
درجنوں ممالک آسٹریلین شہریوں کو ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پیش کرتے ہیں۔
اس فہرست میں یہ ممالک شامل ہیں :

Source: SBS
ڈیجیٹل نوماڈ ویزا حاصل کرنے کے لیے کیا تقاضے ہیں؟
یوں تو ہر ملک کے اعتبار سے اس ویزہ کے حصول کے تقاضے مختلف ہیں، لیکن آپ کو عام طور پر 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کا غیر ملکی شہری ہونا ضروری ہے جبکہ ڈیجیٹل نوماڈ ویزا حاصل کرنے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ آپ جس ادارے یا کاروبار کے لئے کام کر رہے ہیں وہ بھی کسی دوسرے ملک میں ہو ۔ کچھ معاملات میں، خود ملازم فری لانسرز بھی اہل ہو سکتے ہیں۔
آپ کی اہلیت کا انحصار عام طور پر آپ کی بچت کی رقم اور/یا آمدنی پر بھی ہوگا۔ جاپان، مثال کے طور پر، صرف ان ڈیجیٹل نوماڈ ویزا کے درخواست دہندگان کی درخواست قبول کرے گا جو ¥10 ملین ($101,450) کی کم از کم آمدنی حاصل کرتے ہیں۔
کچھ ممالک کو ڈیجیٹل نوماڈزکے لئے نجی صحت کی بیمہ کی ضرورت بھی ہو سکتی ہے۔
ڈیجیٹل نوماڈ ویزا کی درخواست دینے کے لیے آپ کو کتنی رقم ادا کرنی پڑتی ہے، یہ بھی مقام پر منحصر ہے۔ ناروے میں اس ویزہ کے لئے فیس دنیا کی مہنگی ترین فیس میں سے ایک ہے ۔ €600 ($988)۔
"ڈیجیٹل نوماڈز"(Digital Nomads) کے کیا چیلنجز ہیں؟
منطقی طور پر، اگر آپ کے فون یا کمپیوٹر کو اچانک مرمت یا تبدیل کرنے کی ضرورت ہو تو آپ کو تیز رفتار انٹرنیٹ، سہولیات، اور معاون خدمات تک قابل اعتماد رسائی کی ضرورت ہوگی۔
اگرچہ کچھ مالک آپ کو اپنے اوقات خود سیٹ کرنے دے سکتے ہیں، لیکن کچھ دفاتر یا ممالک کے قوانین کے تحت آپ کو دفتری اوقات میں لازمی آن لائن رہنا ہوگا — یعنی آپ کو صبح 9 بجے کی ٹیم میٹنگ کرنے کے لیے آدھی رات کو اٹھنا پڑے گا۔
کسی ایسی جگہ رہنا اور کام کرنا جو ممکنہ طور پر آپ کے خاندان، دوستوں، ساتھیوں اور کسی دوسرے سپورٹ نیٹ ورکس سے بہت دور ہو آپ کو سماجی اور پیشہ ورانہ طور پر الگ تھلگ ہونے کا احساس دلا سکتا ہے۔
عین ممکن ہے کہ آپ کو اپنے کام کے اوقات اور صحت مند طرز زندگی کے درمیان توازن رکھنے کے لئے جدوجہد کا سامنا کرنا پڑے ۔
علاوہ ازیں ، آپ کو مقامی قوانین کی پیروی کرنے کی ضرورت ہوگی، جو کہ ممکن ہے ان قوانین سے یکسر مختلف ہوں جن کی آپ کو آسٹریلیا میں عادت ہے ۔
ان قوانین میں آپ کے ویزا کی شرائط شامل ہیں، یعنی آپ کو عام طور پر اس ملک میں کاروبار کے لیے کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جس میں آپ رہ رہے ہیں۔
کیا آپ کو اب بھی بطور" ڈیجیٹل نوماڈ " ٹیکس ادا کرنا ہوگا؟
ڈیجیٹل نوماڈز کو عام طور پر صرف اپنے آجر کے ملک میں ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے - لیکن یہ اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ آپ کس ملک میں رہ کر کام کر رہے ہیں۔
بارباڈوس، کروشیا اور متحدہ عرب امارات ان جگہوں میں شامل ہیں جہاں آپ کو انکم ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
وہ ممالک جو ڈیجیٹل نوماڈز سے ٹیکس وصول کرتے ہیں وہ عام طور پر ان سے مقامی لوگوں کے مقابلے میں کم شرح وصول کرتے ہیں۔

Many countries don't require digital nomads to pay local income tax. Source: Getty / Tatiana Meteleva
کیا آپ اپنے خاندان کو ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پر ساتھ رکھ سکتے ہیں؟
آپ عام طور پر ڈیجیٹل نوماڈ ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جس میں آپ کی شریک حیات یا ساتھی، اور 18 سال سے کم عمر کے بچے شامل ہوں۔
اگر آپ اپنے ساتھی سے شادی شدہ نہیں ہیں، تو آپ کو عام طور پر یہ ثابت کرنے کے لیے دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی کہ آپ اپنے ساتھی کے ساتھ رشتہ میں ہیں۔
مثال کے طور پر، اگر آپ ہنگری جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ، آپ کے ساتھی کو اپنے ڈیجیٹلنوماڈ ویزا کے لیے درخواست دینے کی ضرورت ہوگی۔
یہاں تک کہ اگر آپ شادی شدہ ہیں، تو بھی آپ کو اپنے جیون ساتھ اور دیگر شریک افراد کے لئے علیحدہ ویزہ درخواست دینا ہوگی۔
جب خاندان کے دیگر افراد، جیسے والدین یا بہن بھائیوں کی بات آتی ہے، تو زیادہ تر ممالک انہیں آپ کی ویزا درخواست میں شامل کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔