کہتے ہیں عید بچوں کی ہوتی ہے اور ہر تہوار کا اصل مزہ بچوں کی شرارتوں میں چھپا ہوتا ہے ۔ عید کی روایتی خوشی پردیس میں بھی پاکستانی بچوں میں جوش و جذبہ بیدار کر دیتی ہے ۔ عید ملن پارٹیز ، والدین کا روایتی انداز میں بچوں کو تیار کرنا اور عید کی نماز وہ سرگرمیاں ہیں جو عید کے دن آسٹریلیا میں موجود پاکستانی بچوں کے لئے دلچسپی کا باعث ہیں ۔ عبان ارسلان جنکی عمر آتھ سال ہے کہتے ہیں کہ عید کے دن والد کے ساتھ نماز پڑھنا ان کے لئے خوشی کا باعث رہا۔ جبکہ عید پر روایتی انداز میں پیسوں کے بجائے انہیں تحایف ملے ۔
بارہ سالہ زائنہ فیصل کہتی ہیں کہ ان کے نزدیک رمضان المبارک کی عبادت کے بعد اللہ کی جانب سے تحفے کے طور پر عید کا دن میسر آتاہے ۔ زائنہ کا کہنا ہے کہ عید کے دن دوستوں سے ملاقات ، مختلف دعوتیں اور والدہ کے ہاتھ کی بنائی ہوئی نہاری ان کو بہت پسند آئی ۔ اس دوران بڑوں سے ملنے والے تحائف اور عید کی روایتی تیاری نے بھی ان کی خوشی میں اضافہ کیا۔جبکہ آتھ سالہ راعد وجاہت عیدی نہ ملنے کے باوجود اپنی والدہ کو ملنے والے تحائف پر ہی بہت خوش ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ عید دراصل رمضان کے اختتام پر ہونے والی خوشی کا نام ہے ۔ راعد کا کہنا ہے کہ روایتی کھانوں کے برعکس انہیں پف پیسٹریز پسند ہیں ۔

Source: supplied by asma
عید صرف خود خوش ہونے یا عیدی لینے کا نام نہیں ہے ، اسی لئے پانچ سالہ عشال سلمان کو عید کے دن اپنے دوستوں میں "لولی بیگز: بانٹ کر خوشی ہوئی ۔ عشال کہتی ہیں کہ انہیں اپنے گھر مہمانوں کی آمد نے بھی دلی خوشی دی۔ جبکہ عیشال کو روایتی دیسی کھانا عید کے دن کی مناسبت سے پسند آیا۔ ساتھ سالہ محمد شہیر عدیل کا کہنا ہے کہ انہیں عید پر روایتی انداز میں پیسے بطور عیدی ملی ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی حیدرآباد کی مشہور ڈش "چکن 65" عید پر بہت پسند آئی ۔