بغیر جرمانے کے بیکار گھریلو سامان کو کیسے ٹھکانے لگائیں ؟

SG Illegal household dumping at the Sydney street

Things like clothes and kitchen utensils are not considered hard waste, but bigger household items like furniture are. Source: iStockphoto / Julia Gomina/Getty Images/iStockphoto

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلیا میں، زیادہ تر سٹی کونسلز بیکار گھریلو سامان اٹھانےکی خدمات مفت فراہم کرتی ہیں۔ لیکن اس بارے میں قواعد موجود ہیں کہ کس قسم کا گھریلو بیکار سامان قبول کیا جاتا ہے اور کب۔ ذمہ داری اور محفوظ طریقے سے پھینکنے والی اشیاء سے چھٹکارا پانے کے لئے یہ معلومات فائیدہ مند ہو سکتی ہے۔۔


حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ آسٹریلینز دنیا کے تیسرے سب سے بڑے فی کس گھریلو بیکار سامان پیدا کرنے والے ممالک مینں شامل ہے گرچہ ہمارا زیادہ تر کچرا لینڈ فل میں جاتا ہےمگر میں مقامی کونسلوں کی طرف سے جمع کی گئی غیر مطلوبہ گھریلو اشیاء بھی شامل ہیں۔آسٹریلیا بھر میں شہری کونسلز گھریلو بیکار سامان اٹھانے کی خدمات فراہم کرتی ہیں۔
SG Waste pile.jfif
The ‘out of sight, out of mind’ approach to hard waste is misguided, as most of it will end up in landfill Credit: Getty Images/Ingrid Nagy / EyeEm
الیجندرا لیلیت ایک آسٹریلین غیر منافع بخش ماحولیاتی تنظیم پلینٹ آرک میں ری سائیکلنگ پروگرام کی سینئر مینیجر ہیں۔
وہ کہتی ہیں کہ فرنیچر کا شمار ان اشئیا میں ہوتا ہے جنہیں ری سائیکل نہیں کیا جاتا۔
“It's just pretty much impossible to recycle [some furniture] correctly or just not financially viable.”
Alejandra Laclette, Senior Recycling Campaigns Manager, Planet Ark
سڈنی کی بلیک ٹاؤن سٹی کونسل بھی  آسٹریلیا میں ایک ایسی ہی کونسل ہے جو رہائیشیوں کے گھریلو بیکار سامان جمع کرنے کی سروس چلاتی ہے ، یہ وہ اشیا ہیں جنہیں دوبارہ استعمال یا ری سائیکل نہیں کیا جا سکتا۔  بلیک ٹاؤن کونسل میں کسی سبرب سے ایسا سامان اٹھانے کے لئے کسی مخصوص دن کے بجائے ضرورت کی بنیاد پر بکنگ کا نظام استعمال کرتی ہیں۔

SG hard rubbish kerbside.jpg
Check council requirements on how you should place hard waste for collection and safety considerations, to avoid having things left behind. Credit: Getty Images- Stuart Murdoch/EyeEm

گھریلو بیکار سامان کے لئے اصول

ایک عام قاعدہ یہ ہے کہ اشیاء کو جمع کرنے کی تاریخ سے پہلے شام تک نہ نکالیں۔
"یہ چیزوں کو کم کرنا ہے جیسے کہ پڑوسی غیر قانونی طور پر ڈمپنگ کرتے ہیں اور غیر قانونی ڈمپنگ کے نتیجے میں جمع کرنے میں غیر موافق مواد شامل کیے جاتے ہیں،" محترمہ ہونڈروگینس بتاتی ہیں۔
کونسل کے تقاضوں کی عدم تعمیل کی صورت میں، بھاری جرمانے لاگو ہو سکتے ہیں۔
جمع کرنے کے لیے قابل قبول اشیاء کی اقسام بھی کونسلوں میں مختلف ہوتی ہیں۔
SG construction material.jpg
Illegal dumping can cost offenders thousands of dollars in fines. Credit: Getty Images/Tobias Titz
میلبورن کے میری بیک سٹی کونسلر مارک ریلی، ان اشیاء کی کچھ مثالیں پیش کرتے ہیں جنہیں عام طور پر بیکار گ سمجھا جاتا ہے:

گھریلو فرنیچر، گدے، اور گدوں کی نچلی بیس
بجلی کا سامان، جیسے واشنگ مشین، ڈش واشر، فریج اور فریزر
قالین اور نچلی بیس
سکریپ دھات، لکڑی، اور شیٹ گلاس
بیکار گھریلو اشیا کے کچرے کواٹھوانے کی سروس کی بکنگ کرتے وقت رہائشیوں کو کچھ شرائط پر عمل کرنا ہوتا ہے۔ اس میں پھینکی گئی اشیا کی مقدار اور کچرے قسم اور ڈھیر لگانے کی جگہ کے علاوہ اسے ٹھکانے لگانے کے طریقے بھی طے کئے جاتے ہیں۔
ہر کونسل کی شرائیط و ضوابط الگ ہوسکتے ہیں اس لیے بہتر ہے کہ آپ اپنی سٹی کونسل سے رابطہ کر کے گائیڈ لائین حاصل کریں ورنہ آپ پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
بلیک ٹاؤن اور زیادہ تر کونسلوں میں لاگو ہونے والے کلیدی اصولوں میں سے ایک کے بارے میں
تعمیراتی سامان سمیت بعض اشیاء کو گھریلو بیکار سامان کے طور پر نہیں پھینکا جا سکتا۔
If you're doing renovations or constructions in your house, you shouldn't be putting out all those materials that you might be demolishing and pulling out. You have to dispose of those through a waste service.
Councillor Mark Riley, Merri-bek City
وکٹوریہ میں لینڈ فل پر جانے والی گھریلو مگر بیکارالیکٹرانک سامان پھینکنے پر پابندی ہے، کیونکہ اس میں خطرناک مواد ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس ریاست میں مقامی کونسلیں ای-ویسٹ کو اپنے گھریلو بیکار اشیا یا کوڑے کے طور پر قبول نہیں کریں گی ۔
میٹ جنیور، سسٹین ایبلٹی وکٹوریہ کے عبوری سی ای او ہیں وہ اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کچھ ای ویسٹ جیسے موبائیل فون یا چھوٹی بیٹریز جیسی اشیا کو ٹھکانے لگانے کے کئی چھوٹے مراکز اور موبائیل سروس کی دکانیں موجود ہیں۔
SG sorting out e-waste.jpg
کچھ کونسلیں گھریلو سامان کے کچرے کو جمع کرنے کے علاوہ ای ویسٹ بھی لے سکتی ہیں۔۔ Credit: Getty Images/KSChong
مسٹر جنیور کہتے ہیں کہ ای ویسٹ کو قبول کرنے اور ری سائیکل کرنے والی سہولیات کی تلاش کے لئے کونسل کے ٹرانسفر اسٹیشن ابتدائی طور پر ایک اچھی جگہ ہو سکتی ہے۔پینٹ کو عام طور پر گھریلو بیکار سامان کے طور پر قبول نہیں کیا جاتا ہے۔ رنگ و روغن، پینٹ اور اس کی پیکیجنگ کو پینٹ بیک کے ذریعے ضائع کیا جا سکتا ہے، یہ ملک گیر مفت سروس ہے جو گھروں کی تعمیر مکمل ہونے پر غیر استعمال شدہ پینٹ کو قبول کرتی ہے، اسے لینڈ فل اور واٹر ویز سے ہٹاتی ہے۔
ریاستوں اور ٹیریتیریز میں زہریلے مواد پر مبنی اشیاء کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے مفت پروگرام بھی چلائی جا تے ہیں، جن میں کیمیکل شامل ہیں۔
مسٹر جنیور بتاتے ہیں کہ ان مصنوعات کو الگ الگ اور ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانا چاہیے۔
SG toxic products.jpg
کیمیکلز بشمول کلینر، بلیچ، کیڑوں کے اسپرے، کیڑے مار ادویات، کوئی ایندھن، یا گیس کے کنستر، کو کچرے کے طور پر باہر نہیں ڈالنا چاہیے، نہ ہی انہیں کانسل کے ڈبے میں ڈالنا چاہیے اور نہ ہی آپ کے نالیوں میں بہانا چاہیے۔ Credit: Getty Images/Fertnig

آپ کی بیکار اشیا کسی دوسرے کے لئے کارآمد ہو سکتی ہیں

کسی دوسرے گھر کے ڈھیر سے گھریلو بیکار سامان یا اسکے کچھ حصے نکالنے کی کچھ کونسلز کی طرف سے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے اور اس پر کچھ کونسل کی طرف سے جرمانہ بھی ہے۔ لہذا، یہ جاننا اہم ہے کہ آپ کے علاقے میں کیا قانون لاگو ہوتا ہے۔

سی آر ریلی کا کہنا ہے کہ میری بیک اُن سٹی کونسلز میں شامل ہیں جو رہائشیوں کو بیکار اشیاء کو دوبارہ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں، بشرطیکہ وہ اسے محفوظ طریقے سے انجام دیں۔کیا کہ یہ بھی ری سائیکلنگ کا ایک طریقہ ہے۔ ہو سکتا ہے آپ کی بیکار چیز دوسرے کے لئے کارآمد ہو۔
It's really incumbent on you to check that it is safe to reuse particularly if it's an electrical item.
Councillor Mark Riley, Merri-bek City
آن لائن 'ہارڈ ردیبش ریسکیو' گروپس بھی ہیں، جہاں ممبران اشیاء کی تصاویر پوسٹ کر سکتے ہیں۔
SG repairing furniture.jpg
فرنیچر کے ایک اچھے ٹکڑے کو کچرے کے نظام میں ڈالنے سے بچنے کے لیے اس کی مرمت کی جا سکتی ہے۔ Credit: Getty Images/AJ_Watt
آن لائن 'ہارڈ ریبش ریسکیو' گروپس بھی ہیں، جہاں ممبران اٹھائے جانے کے قابل اشیاء کی تصاویر کو پوسٹ کر سکتے ہیں۔
آپ کی اشیاء کو ضائع نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے بہت سے مختلف اختیارات موجود ہیں۔.

اپنے علاقے میں گھریلو بیکار سامان کو ٹھکانے لگانے کے طریقوں کے بارے میں جاننے کے لیے اپنی مقامی کونسل سے رابطہ کریں
پلانٹ آ رک ۔سے بھی معلومات لی جا سکتی ہے۔
اسکے علاوہ
recyclingnearyou.com.au
پر اور معلومات دیکھئے

مزید معلومات

  • معلومات اور سہولیات کے لیے اپنی مقامی کونسل کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں، جہاں سے آپ یہ بھی معلوم کرسکتے ہیں کہ گھریلو کیمیکلز کو کہاں ٹھکانے لگانا ہے۔.
  • ہر ریاست میں کوڑا کرکٹ تلف کرنے کی معلومات فراہم کی جاتی ہے ,, , , and the  
  • اپنے ناپسندیدہ پینٹ اور پیکیجنگ کو چھوڑنے کے لیے، پینٹ بیک کی۔
  • آسٹریلیا میں کہیں بھی اپنی اشیاء کو ذمہ داری سے ٹھکانے لگانے کے لیے مختلف معلومات اس لنک سے حاصل کریں.

شئیر